"کیسے کیسے مسیحا"

احسن اختر

کسی بھی ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں اور نمبر لگا کر انتظار گاہ میں بیٹھ جائیں ،کچھ دیرمیں کچھ سوٹڈ بوٹڈ نوجوان حضرات دکھائی دیں گے، یہ دوا ساز

کمپنیوں کے سیلز ریپریزنٹو ہیں جو صبح سے شام اپنی کمپنیوں کے تعارفی کتابچے اور دوا کے  مفت  نمونے معالج کو دیتے ہیں ، دوا کا تعارف کراتے ہیں۔

بظاہر یہ عمل دوا ساز ادارے کی روزمرہ کی کاروباری حکمت عملی ہےاورقابل اعتراض نہیں۔لیکن اس معمولی عمل سے طبی شعبہ اخلاقی گراوٹ کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔عام انسان سے زیادہ علمی شخصیت ایک معالج کی ہوتی ہے، اللّٰہ نے اس کو بیماریوں سے بچانے کا وسیلہ بنایا ہوتا ہے، اس کے بدلے میں معالج ایک مستند، معتبر اور  محترم شخصیت بن جاتا ہے۔اس کا پیشہ اس کو دنیاوی دولت سے بھی نوازتا ہے اور لوگوں کی دعاؤں سے اس کے لئے جنت کا دروازہ بھی با اسانی کھل سکتا ہے۔

یہی معالج اگر کرپشن کرتا نظر آ ئے تو اس کا اعتبار ختم ہوتا چلا آ تا ہے۔دواساز کمپنیاں روز بروز نت نئے ناموں سے نئی پیکنگ کر کے دوائیاں متعارف کراتی ہیں ، ان میں بھی زیادہ تر دوا ساز ادارے  غیر ملکی ہیں جو اپنی تحقیقات اور جدت کی بدولت ڈاکٹرز اور عوام دونوں کے لئے معتبر ہوتے ہیں، گو پاکستانی ادارے بھی کامیابی کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن مارکیٹ میں ان کا حصہ 20 فی صد سے زیادہ نہیں۔اب سیلز ریپریزنٹو صاحبان معالج کے پاس آ کر وزٹ کرتے ہیں اور اس سے بھی پہلے وہ اپنی مصنوعات قریبی میڈیکل اسٹور میں رکھوا دیتے ہیں۔ڈاکٹر کو دوا کا تعارف کرایا جاتا ہے ، اور اس کو آ گاہ کیا جاتا ہے کہ ہماری یہ دوا سامنے والے میڈیکل اسٹور میں وافر موجود ہے لہذا اس کو ہی لکھا جائے تاکہ اسٹاک نکلتا جائے، اس کے بدلے میں ڈاکٹر صاحب کو یہ اور یہ انعام دیا جائے گا ، فلاں جگہ کا ٹکٹ فراہم کیا جائے گا ، کلینک کے فلاں بل اور کرایہ ہمارے زمہ ہوگا، اور ڈاکٹر صاحب دلجمعی سے ہر

ہی مریض کو ایک ہی اینٹی بائیوٹک دے کر دوا ساز ادارے کی ترقی میں مدد دیتے ہیں۔

ان کا یہ عمل دواساز ادارے جس کا تعلق عموماً بیرون ممالک سے ہوتا ہے ان کےبہترین منافع کا باعث ہوتا ہے، جو زرمبادلہ کی صورت میں ترقی یافتہ ملکوں کی ترقی اور پاکستان جیسے غریب ملک کی زرمبادلہ زخائر میں کمی کا باعث  ہے۔

میں بچے کو بخار کی شکایت پر " بچوں کے اسپیشلسٹ" کےپاس لے گیا ، انہوں نے دوا لکھی، میں نے اپنے محلہ سے لینا مناسب سمجھا، میں اپنے محلہ کی دکان سے دوا لینے گیا تو وہاں نہ ملی ، دوسرے پھر تیسرے میڈیکل اسٹور گیا دوا موجود نہ تھی، ڈاکٹر صاحب کو فون کر کے کہا تو انہوں نے کہا کہ " کیا سامنے والے میڈیکل والے نے نہیں دی؟ میں نے کہا کہ میں نے اپنے محلہ سے لینا مناسب سمجھا، تو انہوں نے مجھے ایک پرانی عام دوا لکھ دی جو میں نے با آ سانی خرید لی۔

ہمارے ہر ڈاکٹر کے پاس ایک ہی علاج ہے وہ ہے اینٹی بائیوٹک ، جو بھی مریض آ ئے اس کو عام طور پر " آ گمنٹن " یا "سیف اسپین" (جس کا فارمولہ سیفی زائن ہے) نام کی اینٹی بائیوٹک ٹھوک کر پیسے بٹور لئے جاتے ہیں، یا نت نئے ناموں سے نئی پیکنگ میں اینٹی بائیوٹکس لکھ دی جاتیں ہیں یہ عموماً ڈاکٹر صاحب کے اپنے میڈیکل اسٹور میں دستیاب ہوتی ہیں۔

جنگ اخبار کے میگزین میں ایکن نوجوان جو چین پڑھنے گیا اس کی کہانی شائع ہوئی۔اس کا وہاں حادثہ ہوا جس میں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ہسپتال میں درد کش ادویات دی گئیں اور آ رام کا کہا گیا ، درد کم نہ ہوا، مجبوراً پاکستان واپس آیا اور یہاں علاج ہوا اور جلد صحت یاب  ہو گیا ، عقدہ یہ کھلا کہ بچہ پاکستان کا تھا اور یہاں شروع سے اینٹی بائیوٹک ادویات کا عادی تھا، لہذا چین میں جو کم طاقت کی درد کش ادویات دی جاتی رہیں وہ اس کے لئے بچوں کی ٹافی سے زیادہ نہ تھیں ۔یہاں آ کے اس کو ہائی پوٹینسی کی اینٹی بائیوٹک دی گئیں تو بھلا چنگا ہوگیا۔ہمارے ہاں تو دو ماہ کے بچے کو بھی بزریعہ اینٹی بائیوٹک علاج کیا جاتا ہے۔

ہمیشہ ایسا نہ تھا، ایسے معالج بھی تھے جو مریض کی جیب کی طرف نگاہ اٹھا کر نہ دیکھتے ، ایک بزرگ نے بتایا ان کو بخار اور جسم میں شدید درد  کی  شکایت تھی ، وہ ڈاکٹر کے پاس گئے انہوں نے تفصیلی معائنہ کیا اور ان سے کہا کہ آ پ کے پیٹ کا مسلہ ہے وہ درست کرنے کے لئے آ لو بخارے کا موسم ہے خوب سیاہ رنگ کے تازہ

آ لو بخارے آ دھ کلو لے لیں اور کھائیں ،اوپر سے زیادہ دودھ والی چائے پی لیں۔ یہ آ پ کا علاج ہے، بزرگ نے فیس دریافت کی تو ڈاکٹر صاحب نے مسکرا کر لینے سے انکار کر دیا ، وہ صاحب گھر آ ئے اور یہی علاج کیا ۔ اجابت ہوئی اور طبیعت بالکل درست ہو گئی۔

کرونا وائرس کے نام پر شعبہ طب نے جو دھاندلی اور دھونس کا بازار گرم کیا وہ ناقابل معافی جرم ہے، تعلیم یافتہ کہلانے والے لوگ بدمعاشوں کو مات کر گئے، ایک ایک مریض سے ایک دن کے ایک ایک لاکھ روپیہ وصول کیا گیا، بستر ہونے کے باوجود ہاوس فل کا بورڈ آ ویزاں  کیا جاتا اور سفارش اور پیسہ کی جھلک دکھانے پر بستر مل جاتے۔

پورا دور اور علاج عالمی ادارہ صحت کی ناجائز ہدایات پر ہوتا رہا ، پلازمہ کو بطور علاج منظور ی ملنے کے باوجود اختیار نہ کیا گیا کہ اس علاج سے ہمیشہ ہی وائرل امراض میں با آ سانی کامیابی ملتی رہی۔5 روپے والے ماسک کے زریعے عالمی ادارہ صحت کے خوف پھیلانے کے عمل کو جاری کیا گیا حالانکہ میڈیکل کے پہلے سال کے طالب علم کو بھی پتہ ہوتا ہے کہ 5 روپے والا ماسک دھویں اور مٹی  سے نہیں  بچا پاتا وائیرس جیسی باریک چیز سے کیسے بچائے گا۔یہ نہیں کہ ایلوپیتھک میڈیکل میں ہی کرپشن ہے ماشاءاللہ ہومیوپیتھی ڈاکٹر بھی کم نہیں۔

ایک صاحب جن کی اہلیہ کو شوگر تھی میرے پاس تشریف لائے اور کہا کہ میری اہلیہ کی شوگر نارمل ہو گئی ،ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر کا علاج کیا ہے ،نارتھ کراچی میں بیٹھتے ہیں اور اب تو وہ میری اہلیہ سے کہتے ہیں کہ آ پ صیح ہوگئیں لہذا میٹھا کھایا کریں ،اب تو وہ خوب مٹھائی کھاتی ہیں۔

میرے عزیز کو  بھی شوگر تھی میں نے دریافت کیا کہ کہاں ہےیہ ڈاکٹر تو انہوں نے بتایا بہت رش ہوتا ہے صرف 100 مریض دیکھتے ہیں دن میں نمبر بہت مشکل سے ملتا ہے , ہم بھی صبح فجر سے پہلے روانہ ہوئے راستے میں فجر کی نماز پڑھ کر وہاں فٹ پاتھ پر کلینک کے باہر بیٹھ گئے۔تین چار سو آ دم جمع تھا ، ہم انتظار کرتے رہے 9 بجے کلینک کا دروازہ کھلا اور 100 نمبر ایشو ہوئے باقی حضرات کو کل آ نے کا کہ کر روانہ کر دیا گیا، 10 بجے ڈاکٹر صاحب نے رونمائی دی اور ایک بجے ہمارا نمبر آ یا، اپنے کوڈ ورڈ میں db ch  ٹائپ کا نسخہ لکھا اور دوا دے دی ، ہم ٹھیرے پھونک پھونک کر قدم رکھنے والے ہم نے علاج پر یقین نہ کیا ، اور فیصلہ ہوا کہ ایسا اندھا علاج نہ کیا جائے۔چند ماہ بعد وہی صاحب دوبارہ تشریف لائے ان کی اہلیہ کی خیریت دریافت کی تو وہ ڈاکٹر صاحب کی شان میں ناقابل تحریر القاب اور الفاظ کہنے لگے  ،ان کا کہنا تھا کہ اہلیہ کی حالت بہت خراب ہے ان کو پیشاب پر قابو نہ رہا، اس علاج کے بعد اب دل کا مسلہ بھی پیدا ہوگیا، آ پ نے اچھا کیا کہ علاج نہ کرایا۔

کم وبیش ایک سال گزرا ہوگا کلفٹن زمزمہ جانا ہوا ان ہی ڈاکٹر صاحب کے نام سے کلینک نظر آ یا سمجھ گیا نارتھ کراچی کی دکان ختم اب یہاں دکانداری چمک رہی ہے۔ایک اور شناسا میرے پاس تشریف لائے مجھ کو علم تھا کہ ان کو شوگر ہے، بہت خوش نظر آ رہے تھے، خود ہی بتانے لگے کہ میں نے ہومیو پیتھک علاج شروع کیا ہے، ابھی وہ شروع ہی ہوئے تھے ہم نے ان کی بات کو مکمل کیا کہ اس ڈاکٹر کا نام یہ ہے ، کلینک یہاں پر ہے، وہ شوگر چیک کر کے دوائی دیتے ہیں ایک یا دو بار وزٹ کے بعد آ پ کی شوگر نارمل ہوتی ہے، اب آپ نارمل میٹھا کھارہے ہیں .وہ تعجب سے کہنے لگے آ پ کو کیسے علم ہوا؟میں نے ان سے کہا کہ فوراً علاج چھوڑ دیں ،فراڈ ہے، اس کا گلوکو میٹر ( شوگر چیک کرنے کا آ لہ) درست نہیں۔وہ ناراض ہوئے اور بات نہ مانی ، چند ماہ بعد ملاقات ہوئی ہارٹ کا مسلہ شروع تھا چلنا مشکل تھا ،اور ایک دو دانت بھی گر گئے تھے۔

حکمت بھی ایک ایسا شعبہ ہے جو پیسے کمانے کی حکمت سےخالی نہیں۔پرانے حکیم نبض دیکھ کر بتا دیتے تھے کہ تم نے کل کیا کھایا تھا، میں ایک حکیم کے پاس بیٹھا تھا اندر سے آ واز آ رہی تھی ، وہ کسی کو بتا رہے تھے کہ ہیپاٹائٹس کی وجہ بازاری پیک چپس کو پیپسی کے ساتھ کھانا ہے، ایک حکیم کے پاس ایک شخص رعشہ کی شکایت لے کر آ یا انہوں نے اس سے دریافت کیا کہ تم انڈیا کی بنی ہوئی ہاضمولہ تو نہیں لیتے رہے اس نے اثبات میں جواب دیا تو انہوں نے بتایا کہ میری تحقیق ہے جو حضرات ہاضمولہ کا تا دیر استعمال کرتے ہیں ان کو رعشہ ضرور ہوتا ہے۔سول ہسپتال کے پیچھے حکیم مشتاق مرحوم اپنے فن میں طاق تھے، وہ پردے کے پیچھے خواتین کی نبض میں بندھے دھاگے کے ارتعاش سے بیماری کا حال بتا دی دیتے تھے ، اور اگر مریضہ نے ان کی ہدایت کے برخلاف بد پرہیزی کی ہوتی تو وہ اس بارے میں بھی جان جاتے اور مریضہ کو ڈانٹ ڈپٹ کر تے۔108 سال عمر پائی انہوں نے ۔اسٹیفن ہاکنگ کو ایک ایسی بیماری تھی جو لاعلاج تھی ،اس بیماری کا نام "موٹرون نیورو ڈیزیز "  " ایم این ڈی" ہے۔یہ 60 سال کی عمر کے کسی بھی شخص کو ہو سکتی ہے، میرے ایک عزیز کو بھی یہ بیماری لاحق ہوئی، مرض لاعلاج تھا لیکن علاج بھی سنت ہے لہذا جہاں جہاں علاج کی امید نظر آ ئی ،ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کے مصداق وہاں بھاگا گیا۔

کراچی کے مضافات میں ایک حکیم صاحب نے ایک گاؤں میں مطب کھولا ہوا ہے۔وہاں کی زمین بھی حکیم صاحب کی ہے فارمز وغیرہ کھلے ہیں ایک عالیشان مسجد بھی انہوں نے وہاں بنوائی ہے.حکیم صاحب روحانی شخصیت بھی ہیں ،خیبر پختونخوا سے تعلق ہے اپنے علاقے کے لوگوں کو گھر بنا کروہاں دیے ہیں۔

ہم کو کسی نے بتایا تو ہم بھی وہاں چلے گئے،پتہ چلا ہفتے میں ایک دن صرف اتوار کو بیٹھتے ہیں ، ہفتے کی رات یہاں آ کر نمبر لے جانا ہوگا ،صبح فجر کی نماز کے بعد حکیم صاحب علاج شروع کریں گے۔میں رات 12 بجے وہاں پہنچ گیا نمبر لے کر وہاں بیٹھ گیا، فجر کی نماز مسجد میں پڑھی اور انتظار گاہ میں بیٹھ گیا،  جب نمبر قریب

آ یا تو کراچی فون کر کے مریض کو بھی بلوا لیا، حکیم صاحب نے 15 منٹ دئے اور کہا کہ علاج ہو جائے گا دوا زرا مہنگی ہوگی ، کیونکہ کچھ دواؤں میں خالص سونا ملایا گیا ہے۔ ہم نے سینہ ٹھونک کے کہا شفا سے زیادہ نہیں انہوں نے نسخہ لکھ دیا ان کے کمرے کے ساتھ ہی دواخانہ تھا وہاں گئے موجود فرد نے کہا کہ دوائی مہنگی ہے ۔ہم نے رقم پوچھی تو ٹوٹل نسخہ  ایک لاکھ پانچ ہزار کا بنا۔ یہ بات 12 سال ہو چکے ہیں۔ہم جاتے رہے مرض بڑھتا رہا 15 دن کی دوا لیتے رہے، ایک ہفتے پتہ چلا کہ حکیم صاحب شہر سے باہر ہیں ان کے صاحبزادے بیٹھیں گے وہ مریض دیکھیں گے۔ہم سے پہلے جو صاحب گئے تو ان سے دریافت کیا کہ بھائی ان کے بیٹے بھی حکیم ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ ان کو انہوں نے ایک جڑی بوٹی کا کہا ہے جس کو چائے کی طرح پکا کر اس کا پانی پینا ہے، وہ صاحب کسی بچے کو لے کر آ ئے تھے، کہنے لگے عجیب بات یہ ہے کہ ایک اور صاحب جو کسی اورمرض میں مبتلا تھے ان کو بھی یہی گھانس ابالنے اور پینے کا کہا ہے، جب ہمارا مریض باہر آ یا تو اس کا علاج بھی یہی گھانس تھی جو ابال ک ر پینے کا حکم تھا۔یعنی حکیم صاحب کے بیٹے کے پاس ہر علاج ہی ایک ہی گھانس تھی جس کی قیمت ہزاروں میں تھی۔کرپشن کہیں اور کسی شعبہ میں درست نہیں لیکن دو شعبہ ہائے زندگی ایک صحت اور دوسرا انصاف ان دونوں شعبوں میں معمولی کرپشن بھی معاشرے کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا سبب ہے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے