
احسن اختر
حصہ اول
"درویش کا کالج کی لڑکیوں اورلڑکوں کوراہ راست پر لانا۔۔۔۔"کراچی کی چمکیلی صبح دس ساڑھے دس کا وقت تھا ،زندگی رواں دواں تھی، اسکول، کالج
یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اپنےتعلیمی اداروں اورملازمت پیشہ اور کاروباری لوگ اپنے راستےپرجا رہے تھے۔
درویش بھی اپنی موٹرسائیکل پر شارع فیصل پر رش کا سامنا کرتامیٹروپول ہوٹل سے ہوتےہوئےشہر کے پرانے پارک فیرئر ہال کے سامنےسے گذررہا تھا۔سڑک کے کونے پر ہی ٹریفک پولیس اہلکار گزرتی ٹریفک میں سے قیمتی دولت کشید کر رہے تھے۔ جس کی وجہ سے رفتار کچھ کم ہوگئی ۔
درویش بھی خوش قسمتی سے پولیس کےخطرے کی حدودسےبا آسانی نکل آ یا۔اس کی نظر بائیں جانب پارک کےاندر پڑی جہاں ایک دوشیزہ،ایک نوجوان کے ہمراہ بیٹھی تھی.دونوں کچھ اہم معاملات میں سرجوڑے تبادلہ خیال میں مگن تھے۔
درویش صرف نظر کرتا کچھ دور اور آ گے بڑھا تو پارک میں چہل قدمی کی جگہ کالج کے یونیفارم میں ملبوس 2 جوڑے بیٹھیےنظر آ ئے۔یہاں بھی زندگیوں کے اہم مسائل حل کئے جا رہے تھے۔سب ہی گذر جاتے ہیں درویش بھی گذرتا چلا گیاکہ کچھ بھی ہو ہمیں کیا۔
حساس مزاج درویش زیادہ ہی سوچتا ہے، لہذا سوچتا چلا گیااس کے دماغ میں کچھ خیالات گردش کرتےرہےکہ یہ بچیاں جن کو ان کے والدین نے کسی تعلیمی ادارے میں علم کی دولت حاصل کرنے کے لئے گھر سے روانہ کیا ،ان کے بارے میں دل میں کیا کیا خواب ترتیب دے رکھے ہوں گے کہ بیٹی اچھا پڑھے گی، آگے بڑھے گی، پھر مہنگی ترین تعلیم دلوانے کے لئے اپنی کتنی ہی ضروریات کو پس پشت ڈالا ہوگا، اپنے کپڑوں اور جوتوں پر توجہ نہ دی ہو گی اور اپنی بیٹی کو اچھے سے اچھا جوتا دلوایا ہو گا، حالات کے پیش نظر ایک روپیہ بھی خرچ کرنا مشکل تر ہو چلا لیکن اس کی ہر فرمائش پورا کرنے کی اپنی سی کوشش کی ہوگی۔
درویش کے زہن میں یہ خیال بھی موجزن ہوا کہ یہ دو لڑکے جواس وقت دو بچیوں کےساتھ یہاں موجود ہیں اوراپنا وقت ضائع کر رہے ہیں،ان کا وقت کتنا سستا خرچ ہو رہا ہے پتہ نہیں ان کا میں سے کسی کا والد بھی زندہ ہو یا نہ ہو ،شاید والد ہو اور اس نے اپنے بیٹے سے کیا کیا امیدیں وابستہ کی ہوں گی، والدہ اور اس کی بہنوں کے بھی ارمان ہوں گےکہ یہ کچھ اچھا پڑھ لکھ کر آگےبڑھے گا ،گو آ ج کل کے نوجوان اپنی ماں بہنوں کو کیا دیتے ہیں لیکن یہ ماں اور بہن ہی ہوتی ہے جو ان کی ہر خوشی اور ترقی دیکھ کر اپنا خون بڑھاتی اور ان کے ہر غم کو اپنا غم جان کر اپنی جاں ہلکان کرتی ہیں۔
پتہ نہیں اس لڑکے کی والدہ نے اس کو کالج روانہ کرتے کتنی دعائیں اور بلائیں لی ہوں ، اس کی کسی بہن نے اوپر سے نخرے کرتے اور منہ بناتے ہوئے کتنی چاہ سے اس کا یونی فارم استری کیا ہوگا،اس کا باپ شاید اس وقت کسی دوست کو بتا رہا ہو کہ بظاہر فرماں بردار اور نیک خصلت یہ نوجوان کیا تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اس باپ کو کیا کیا امیدیں ہیں لیکن یہ کم نصیب نوجوان یہاں کیا کر رہے ہیں۔درویش اپنی منزل سے منہ موڑ کر واپس موٹر سائیکل کو پارک کے داخلی دروازے کی جانب لے چلا اور پارک کے باہر موبائل میں بیٹھے اپنے دوست پولیس اہلکاروں کو اپنے پروگرام سے آ گاہ کرتا اور مداخلت نہ کرنے کا کہتا ہوا اندر داخل ہو گیا۔
اور سیدھا اس گوشےکی جانب پینچ گیاجہاں بظاہرعلم کےمتلاشی،جھوٹی محبت کی طلب میں اندھیرے سفرکی جانب گامزن تھے۔وہاں پہنچتے ہی اس نے جیب سے موبائل نکال کر جھٹ سے سچی محبت کے جھوٹےدعویدار جوڑوں کی تصاویر نکال لیں جن میں ان کے چہرے واضح تھے، اور ویڈیو بنانا شروع کر دی۔
دونوں لڑکے ماشاءاللہ نوجوان اور اپنی اصل میں بدفطرت اوربدمعاش تو تھے،درویش کو کمزورجان کر درویشی حلیہ سےدھوکا کھا بیٹھے۔اور منہ سے گالیوں کے بدبودار پھول نکالتے درویش پر حملہ آورہوگئے۔ درویش بھی دراصل صرف درویش نہ تھا اس نے دنیا سے اپنے مطلب کی ہر شے میں سے جائز حصہ لیا تھا، کچھ نہ کچھ جوڈو کراٹےبھی سیکھ رکھے تاکہ آڑےوقت می کام آ ئیں۔
لہزا پانچ سے سات منٹ میں دونوں لڑکے اپنی ٹانگیں اورپیٹ پکڑےہائےہائے کر رہےتھےاوربچیوں کو فیس بک پر تصاویراورویڈیو ڈالنے کی دھمکی سسکیاں لینے پر مجبور کر گئی تھی۔درویش نےگھرکی دی کہ سب خاموش یو جائیں اور اب گول میز کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کریں گے جس میں درویش ان چاروں کے ساتھ پانچواں ہو گا۔
گول میز کانفرنس کی ابتدا سے ہی منت سماجت شروع ہوگئی کہ درویش اس ویڈیو اورتصاویر کو ڈیلیٹ مار دے۔اور اب آ ئندہ کبھی ایسا نہ ہوگا ،دل کہیں اور نہیں صرف پڑھائی می۔ لگایا جائے گا۔.درویش خاموشی سےسب سنتا رہا، وہ غلط انسان نہ تھا،اس نے ان کو دلاسہ دیا اور ایک بڑے بھائی کی طرح ان سے سلوک کیا ، ماحول بہتر ہونے کے بعد درویش نے ان سے ان کی زندگیوں کے حالات دریافت کئے ، جو تقریباً من و عن ایسے ہی تھے جو درویش کے زہن میں خیالات کی صورت گردش کر رہے تھے، درویش نے ان کا پتہ بھی نوٹ نہ کیا ۔صرف ان کا نام اور کالج اور کلاس کا نوٹ کر کے ان کو یقین دلایا کہ یہ تصاویر اور ویڈیو میرے پاس امانت ہیں، یہ آ پ کی روح کی حفاظت کے لئےایک مخصوص وقت تک میرے پاس امانت ہیںن میں اپنے زرائع سے آ پ کو جانچتا رہوں گا،
ان تصاویراورویڈیو کےغلط استعمال سےآپ لوگ بالکل مطمئن رہیں ایساکبھی نہ ہوگا۔لیکن اگر اب کےبعد آپ لوگ پڑھائی کےعلاوہ ایسی حرکت میں ملوث پائے گئے تو یہ وائرل کی جا سکتی ہے۔دونوں لڑکیوں کو الگ رکشہ اورلڑکوں کو الگ الگ بھیج کر درویش نے اطمینان کی گہری سانس لیتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو حذف کر دیں۔
درویش کو سو فیصد یقین ہےکہ انشاء اللہ یہ چاروں اس واقعہ سےضرور سبق حاصل کرتےہوئے اپنی اور اپنے ماں باپ کی عزت کبھی داو پرنہ لگائیں گے۔۔



































