
احسن اختر
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ صوبہ بلوچستان کےحقوق کے لئے سرگرداں ہیں،جماعت اسلامی گوادربنیادی شہری حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔لاپتہ افراد کے
لئیے سب سے بڑی آواز اگر کسی قومی سیاسی جماعت نےاٹھائی تو وہ صرف ایک ہی جماعت ،جماعت اسلامی ہے۔
ملک میں قانون کی بالادستی کی عملی جدو جہد بھی جماعت اسلامی نے ہی کی۔بلوچستان کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی ان نام نہاد رہنماؤں نے کی جو ہمیشہ حکومت کا حصہ بنتے ہیں اور اقتدار کا لولی پاپ چوس کر خاموش رہتے ہیں۔
جماعت اسلامی کو بلوچستان کے عوام نے گوادر میں موقع دیا تو وہ اقتدار کے جھولے میں مست ہو کر سوتی نہ رہی بلکہ بلدیاتی فتح کے بعد اپنے شہر کے حقوق کے لئیے سڑکوں پر ہے۔ایک بار وفاق و صوبائی حکومتوں سے معاہدہ بھی کر کے پرامن جدوجھد کو کامیاب بنا چکی۔ اسٹیبلشمنٹ کے معاہدہ سے منکر ہونے کے بعد دوبارہ جدوجھد جاری رکھی ہوئی ہے۔
وزارت اعلیٰ سے تمام صوبائی اسمبلی ممبران،اور بلوچستان کے دیگر شہری حکومتیں اپنے اقتدار میں مست خاموش ہیں۔قوم پرست اپنے صوبہ کے اختیارات کی اس جنگ میں جماعت کا کھل کر ساتھ نہیں دیتے۔گوادر سے ابتدا ہو حقوق ملیں۔ صوبہ ترقی کرے ۔وسائل پیدا ہوں ۔صاف پانی شہریوں کو مل سکے۔
بیرونی فش ٹرالرز سے نجات ملے۔مقامی ماہی گیروں کو نہ روکا جائے۔شہریوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں۔یہ آرزو مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ہے، یہی مقصد گوادر حقوق کی جنگ کا ہے۔۔
نوٹ :ایڈیٹرکا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































