
احسن اختر
مشہور ومعروف مقررجوش خطابت میں ہماری خامیاں گنوا رہےتھے۔ ہم کم تولتے ہیں،ملاوٹ کرتے ہیں۔ رشوت لیتے ہیں۔ اپنے مفاد کی خاطر ملک دشمنی
تک کر بیٹھتے ہیں۔ قطع تعلق کرتے ہیں۔ نمازیں نہیں پڑھتے۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔
مقررنے بے شک درست خامیاں گنوائیں جوہمارے اندر موجود ہیں ،حدیث پاک کا مفہوم ہے ۔
عوام اپنے حکمرانوں کے دین پر ہوتے ہیں۔۔پاکستان کا مقصد اسلامی نظام حکومت تھا جہاں نیکی پر چلنا آسان اور برائی کی راہ مشکل تھی ،چونکہ ہر سطح پر نا اہل لوگوں کو منتخب کیا گیا لہٰذا حکومت کا عمل غلط ہوا۔پھر برائی نے رواج پایااور برائی برائی ہی نہ رہی۔ کوئی عمارت بغیر رشوت کے نہیں بناسکتا۔
کوئی کام جھوٹ بولے نہ چل سکتا۔ گلیوں میں موسیقی کانوں میں ڈالے نہیں چل سکتے۔ ہرمسجد فرقہ کی مسجد ہے۔ہر شخص اپنی نسل اور زبان پر فخر کرتا ہے۔ملک کی مقبول سیاسی جماعتوں کے جلسے میں خواتین بے حجاب مردوں سے ٹکراتی ہیں۔ ہم نے جو بویا وہ کاٹا۔۔اب بھی بلت، شیر اور تیر پر ٹھپے لگاؤ اور تاریکی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں گم ہو جاؤ۔



































