
احسن اختر
تین دن قبل ماہ نومبر میں کراچی کےعلاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک نوجوان شخص نےاپنی اہلیہ و بچیوں کو تیز دھار آلےسے گردنیں کاٹ کر
خودکشی کر لی۔ بچیاں اور اہلیہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں۔ملزم باپ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔یہ ایک واقعہ ہمارے معاشرے کی زبوں حالی کی عکاسی کرتا ہے۔ہم سب کا بجٹ مہنگائی سے متاثر ہے۔بہت سے افراد اپنی محدود آمدنی کی باعث شدید زہنی دباؤ کا شکار ہیں.معاشرے میں ناانصافی اور دھاندلی کے چلن کے باعث آگے آنے والی نسلوں کے لئے بہترروزگار کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔
گزشتہ تین برسوں میں کراچی میٹرک اور انٹر بورڈ کے امتحانات میں نقل مافیا اور قبل از امتحان پرچہ کی رونمائی ہمارے تعلیمی نظام کے خاتمہ کا ثبوت ہے، جس کی وجہ سے آنے والی نسلوں کے دنیا میں پیچھے رہ جانے کا سو فیصد امکان ہے۔بجلی ،گیس ، اشیا خوردونوش ،اور کپڑے و جوتے پہنچ سے باہر ہیں۔
سونے پہ سہاگہ معاشرے کے امیرطبقے کی زندگیوں کی رنگ برنگیاں اورچکا چوند متوسط طبقےکی آنکھیں خیرہ کررہی ہیں۔ ہمارے نبی پاک کا فرمان مبارک ہے.(مفہوم) اپنے پڑوسی کا خیال رکھو۔۔اگر تم کوئی پھل کھاؤ اور سمجھو کہ وہ پھل پڑوسی کے بچوں کو میسر نہیں تو اس کے چھلکے باہر نہ پھینکو۔۔۔۔ایک فرمان مبارک کا مفہوم یہ بھی ہے کہ فرشتے نے پڑوسی کے حقوق کے بارے میں اتنی تاکید کی کہ میں سمجھا کہ کہیں وراثت میں پڑوسی کا حصہ نہ شامل ہوجائے۔۔اس ضمن میں ریاست کا کام حلال روزگار کے مواقع پیدا کرنا، مہنگائی کا خاتمہ، ملک میں شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ، غریب شہریوں کی مدد کرنا ہے ،جس میں حکومت ناکام ہے۔
سب سے بڑے قصوروار عوام خود بھی ہیں کہ قطاروں میں لگ کر ان ظالموں کوووٹ دیتے ہیں جوملکی دولت لوٹ کر بنگلوں میں رہتےہیں۔ان کو متوسط طبقہ کے مسائل کا اندازہ ہی نہیں۔ملیر شمسی کا واقعہ ہمیں اپنے پڑوسیوں اور محلہ داروں کے دکھ درد بانٹنے کی طرف توجہ دیتا ہے۔
نہیں تو آگ لگتی ہے تو چاروں اطراف پھیلتی ہے۔۔اللّٰہ سب کو عافیت دے۔۔۔۔



































