
جویریہ قاسم
تم مانگو اللّٰہ تعالیٰ سے۔۔
اسے تمہارا مانگنا پسند ہے۔۔
وہ سب دیکھ رہا ہے پر وہ چاہتا ہےکہ میرا بندہ مجھ سےمانگے اور میں اس کی جھولی کو بھر دوں۔۔
اسے تمہارا مانگنا بہت اچھا لگتا ہے
وہ تو انتظار کرتا ہے کہ کب اس کا بندہ اس سے مانگےاور وہ اپنے بندے کو عطا کرے۔۔
تو تم پریشان کیوں ہوتےہو ؟
کیا اس کی قدرت پر یقین نہیں؟
جانتے ہو نا کہ وہ تو ستر ماؤں سےبھی زیادہ تم سے محبت کرتا ہے
اس سے مکمل یقین کے ساتھ مانگو اور توکل رکھو۔۔ کہ تمہارا رب تمہیں ضرور عطا کرے گا۔۔
بس تمہارے مانگنے کی دیر ہے۔۔
تم اس سے مانگو۔۔
وہ " کن"کہے کر تمہیں نوازدے گا۔۔




































