
خدیجہ امجد
آج پاکستان کو سیاسی اور قومی دونوں طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کے بڑے صوبوں کو قدرتی آفت کا
سامنا ہےاورلاکھوں لوگ اپنے جان اور مال سےہاتھ دھو چکے ہیں۔ان کے گھرسیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئے ہیں۔ ان کے جانور ان کی فصلیں کھیت اور باغات پانی کی نظر ہو چکے ہیں۔ بے شمار لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں ان لوگوں کےنقصان مالی اور اخلاقی سہارا دینے کے لیے بحیثیت قوم کھڑا ہو جانا چاہیے۔
دکھ اور مصبیت کی اس گھڑی میں جہاں تک ہوسکےان کو ان کی واپس اسی پوزیشن لانےکے لیے ہر ممکن امداد دینا ہے. اس وقت یہ آزمائش ان پر تو آئی ہےاس کےساتھ ساتھ ہم مسلمان قوم بھی آزمائش کا حصہ ہے کہ ہم ان کے دکھ درد کو بانٹیں اور مواخات مدینہ کو ایک بار پھر زندہ کریں۔
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "مسلمان امت ایک جسم کی مانند ہےاگر اس کےایک حصے کو تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم اسے محسوس کرتا ہے"۔اس حدیث کے پس منظر میں ہمیں روز مرہ ضروریات کو اس طرح پورا کرنے کی کوشش کریں کہ جیسے اپنے بچوں کی۔۔ یہاں تک کہ ان کے گھر بار، کھیت،فصلیں اور باغات دوبارہ سرسبز اور شادابی سے لہلہانے لگیں اور وہ اپنی روزمرہ زندگی کی طرف واپس لوٹ آیئں۔




































