تول کے دیکھوکس کا پلڑا بھاری ہے

آسیہ محمد عثمان

بے حدمصروف اورمشکلوں سے بھری اس زندگی میں کچھ اپنے لیےاور بہت کچھ دوسروں کے لیے کرنا ضروری

ہے اوراس دور میں جب انسان انسان کا دشمن بن رہا ہے،حق دینا تو دور،بس نہیں چلتا زندہ آدمی ہی کھا جاٸیں۔ وقت کی اس دوڑ میں اور دورحاضرہ پر نظر ڈالیں تو نہ صرف گھروں شہروں ،ملکوں بلکہ پوری دنیا کے حالات خراب ہیں ۔

جس طرح گھرمیں ہرشخص کامزاج الگ ہوتا ہے،اسی طرح ہمارے ملک کا یہی بھی حال ہے،گھرمیں کوئی ایک ایسا ضرورہوتا ہے جس کےدل میں خوف خدا کےساتھ احساس ذمہ داری بھی ہوتی ہے ۔وہ شخص ہر دکھ سکھ کا ساتھی ہوتا ہے۔نہ وہ بدلہ چاہتا ہےنہ ہی واہ واہ بس وہ اپنے اللہ کو راضی کرنے اور دل کو پرسکون رکھنے کے لیے یہ سب کرتا ہے تاکہ روزآخر وہ اپنے رب کےحضور شرمندہ نہ ہو اور اسکا پلڑا نیکیوں میں ہلکا نہ ہو۔ اس سے سوال ہو تو اس کے بدلے اس کی نیکیاں اورخدمت خلق بول اٹھے کہ اس شخص نےبغیرکسی لالچ ہمیں ادا کیا اپنا چین وسکون سب ختم کر کے یہ اللہ اور اس کے بندوں کے فرض ادا کرتا رہا۔۔۔

اسی طرح آج پاکستان کا بھی ایک گھر کی طرح براحال ہےیہاں بھی بےحس اورلالچی لوگ رہتےہیں جو نہ صرف سازوسامان بیچتے ہیں بلکہ اپنے ضمیر اورایمان کا سودا بھی کرتے ہیں، جس ملک میں حکومت کرتے ہیں، جس ملک کے قانون بناتے اور توڑتے ہیں، جس ملک سے پہچانے جاتے ہیں جس ملک کے پیسوں سے اپنے اولادوں کو پروان چڑھاتے ہیں ،ان کے مستقبل کے لیےسونے چاندی ڈالر جمع کرتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ وہاں نہ خود رہنا پسند کرتے ہیں ۔نہ اپنے بچوں کو رکھنا پسند کرتے ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کے اپنے ملک کا معیار وہ کتنا خراب کرچکے ہیں۔

ان سب کے باوجود ہم جیسے بےوقوف عوام چند جذباتی نعروں اور ادکاریوں سے متاثر ہوکرانصاف پسند ہونے کے بجائے شخصيت پسند ہو جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کے حکمران اپنی شخصيت چمکا کے ملک کو گندا اورکنگلا کرکے پتلی گلی سےجہاز میں اڑ جاتےہیں۔ پیچھے رہے جاتی ہے مظلوم عوام اور بکاٶ نعرے۔

اس وقت جو ملک کا حال ہے وہ کسی سے چھپا نہیں ہے کچھ اسے اندرونی دیمک کھا گئی اور کچھ بیرونی۔حالیہ بارشوں کے پیش نظرسندھ، پنجاب اور بلوچستان میں جو تباہی ہوئی وہ قدرتی تھی ٹھیک ہے ،ہم قدرتی آفات یا موسمی تغیرات کو روک نہیں سکتے،مگر اس کا مطلب یہ بھی نہیں کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہیں۔ کوئی حل نکالیں کوئی منصوبہ ہو یا ان ڈوبے ہوٶں کو نکالا جائے نہ کے باقی کی طرح وہ بھی مرجاٸیں،جس طرح گھر کے سرپرست رہنے کے لیے مضبوط گھر، خوراک لباس کا انتظام کرتے ہیں ، گھر محلے سے اونچے بناتے ہیں تاکہ کٸ سالوں تک باہر کا پانی گھر میں داخل نہ ہو۔ لباس موسم کے حساب سے لاتے ہیں حلال اور صحت بخش خوراک بھی دیتے ہیں۔۔ اسی طرح کسی بھی ملک ، صوبے یا شہر کے لیے بھی ایک ذمہ دار حاکم کو یہی کرنا چاہیے نہ کہ وہ اس چیز کا رونا روئے کہ میرے اختیار میں کچھ نہیں ۔اگر آپ کے اختیار میں کچھ نہیں تو چھوڑ دیجئے اختیارات کی کرسی بیٹھ جاہیے ۔ اپنے گھر جا کر کسی اور کو موقع دینا چاہیے۔ بااختیار قیادت کو جو شہر بھر میں ایسے کام کرتے نظر آئے جیسے اپنے گھر میں کام کر رہے ہوں۔

 شکر ہےاس پاک ذات کا جو ابھی بھی ایسے لوگ ہم میں موجودہیں جو کبھی سڑکوں پر پانی صاف  کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی مچھرماراسپرے ،کبھی گھروں میں خشک راشن یا تیارکھانا تقسيم کرتے ہیں کبھی لوگوں کو بارش کے پانی سے نکال رہے ہوتےتو کبھی نالے صاف کررہے ہوتے ہیں۔ کبھی کسی جابرزمیندار سے غریب کے پیسے نکلواتے ہیں۔  کبھی ٹریفک جام میں کھڑے سمت بتا رہے ہوتے ہیں تو کبھی بے روزگاروں کو کاروبار کراتے نظر آتے ہیں۔ سب سے بہترین صفت یہ ہےکہ رنگ ونسل فرقہ لسانیت سے پاک ہے۔۔

یہ لوگ ابھی اقتدار میں نہیں ہیں لیکن ملک کی خدمت کا کام  سال ہا سال سے بلامعاوضہ بغیرلالچ کے سرانجام دے رہے ہیں۔ جی ہاں آپ ٹھیک سوچ رہے ہیں یہ وہی جماعت ہے جو صرف ملک کی خدمت ہی نہیں بلکہ نئی نسل کی اسلامی تربیت میں بھی مصروف عمل ہیں۔ اس جماعت کے بچے, بوڑھے, جوان اور خواتیں سب پڑھے لکھے باشعور لوگ ہیں۔ یہ لوگ دوا کے ساتھ دعا بھی کرتے ہیں۔ حالیہ بارشوں میں اس جماعت نے نہ صرف خود کام کیا بلکہ دوسری جماعتوں کو بھی مجبور کردیا کہ وہ چاہے کام نا بھی کریں کم از کم اداکاری ہی کرلیں۔

بہرحال ہرجگہ یہ ترازووالے ہی نظر آرہےہیں آج کل جہاں دیکھو جس کو دیکھو بس ترازو ترازو کی بات کر رہا ہے ۔۔۔  جی جناب یہ گھر کےاس فرد کی طرح ہیں جسے لوگ ہر کام کے لیے پکارتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ دیانتداری سے کام کرے گا۔ اسی لیے ہر مشکل میں ہر میدان میں جماعت اسلامی ہی نظر آتی ہے ۔بچہ بچہ کہتا ہے کیا؟؟ ارے یہی "حل صرف جماعت اسلامی"

پچھلےدنوں ایک بزرگ خاتون سےملاقات ہوئی۔ کہنےلگی ہماری طرف تو کمر تک پانی تھا گھرسے نکلنا مشکل ہوگیا تھا۔ اللہ بھلا کرے ان لڑکوں کا جو برستی بارش میں آئے اور ہمیں کھانا دیا ہمارے گھروں اور گلیوں سے پانی نکالا۔ میں نے پوچھا کس جماعت سےتعلق تھا ان کا؟؟ کہنے لگیں آئے جماعت کے نہیں تھے وہ تو سب کی مدد کر رہے تھے۔ نہ مذہب پوچھتے تھےنہ زبان کی کوئی تفریق ہاں البتہ ان کی قمیصوں پر ترازو بنا ہوا تھا۔۔

جی ہاں یہ ہے ترازو والے جماعت اسلامی کے جیالے۔ابھی کچھ دن پہلےجماعت اسلامی کا بہت بڑا جلسہ ہوا بھئی کیا جلسہ تھا، اتنے کہ عوام کے تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی اور تو اور ان کے لیڈر خود تلاوت قرآن پاک کر رہے تھے۔معلوم ہوا بندہ حافظ قرآن ہے واہ بھئی جس جماعت کا لیڈر دل میں قرآن محفوظ کیے ہوئے ہو اس کی جماعت کیسی ہوگی ۔  خواتیں بچےبوڑھےسب نے نظم وضبط کا مظاہرہ کیا۔ یہی نہیں جلسے کے اختتام پرحافظ نعیم الرحمنٰ نے بہت ہی خوبصورت دعا بھی کروائی۔۔ لیکن ایک عجیب بات تھی ان کے لوگوں میں اختتام پر ایک اعلان ہوا کے جلسہ گاہ کی صفائی کریں اور اپنے شہر کوصاف رکھیں ارے بھٸ ہوگیا جلسہ دوسری جماعتوں کی طرح آپ بھی گھر جاٸیں آرام کریں۔۔

کچھ بھی کہیں یہ ترازو والےچھا گئے ہیں دلوں پر بھی اورکراچی پر بھی اب ہرشخص کی زبان پر صرف ترازو ہی ہے اورجو ابھی تک خاموش ہے،ان کے دل تو مان گئے ہیں مگرزبان ساتھ نہیں دے رہی لیکن وہ دن دور نہیں جب ترازو والے یعنی جماعت اسلامی اپنے مٸیر کے ساتھ مل کرکراچی کو پھر سےروشنیوں اور امن کا شہر بنائے گی تو یہ لوگ بھی کہے اٹھیں گے کے جی ہاں حل صرف جماعت اسلامی۔ نیت میں کھوٹ ہوتو ایمان خراب ہوجاتا ہے۔۔اور ووٹ میں کھوٹ ہو تو نظام خراب ہوجاتا ہےتو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں ترازو پر مہرلگاٸیں تکہ تول کر اپنے حقوق لے سکیں اور کھل کر کہیں.. یہ لو ترازو تول کے دیکھو کس کا پلڑا بھاری ہے۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے