
ریطہ طارق
قرآن میں آتا ہے(سورۃ یونس. ١٠٠) "انظرواماذا فى السموت والارض"زمین اور آسمان پر نظرڈالو۔نظر دیکھنا،سوچنا،معائنہ کرنا...وہ نظرجوسوچنے پر
مجبورکردے، وہ نظرجو سارے مخفی پہلو کائنات کی تخلیق کے ہم پرعیاں کردے اورہم ان نشانات سے آگہی کی طرف قدم اٹھالیں۔
نظرجب کمزور ہوتی ہے اس کے لیے معالج ایک عینک تجویز کرتا ہے،جب ہمیں کراچی سےلاہور کاسفرکرنا ہوتا ہے ہم سفرکا انتخاب کرتےہیں۔ پھر اپنی نظرسے کچھ استعارلے کر نظروں کےاندروہ تخیل کیوں نہیں تراشتے جن سے ہماری روح کی تجلی ہدایت کےلیے یکسو ہوسکے؟
جدید ٹیکنالوجی نےانسان کو نظر کے لیےکئی آلات آراستہ کیے۔اس نے خوردبین بنائی جس سے زمین کی تہوں میں پہنچ کرسارے بھید جاننے کی کوشش کرلی۔
سائنسی تحقیق ہرمرحلے پرایک کامیاب سفرکررہی ہے۔اس دنیاوی کامیابی نےمگرایمان لاکرنہ دیا۔اس ماہرکائنات نےآسمانوں کی پرتیں بچھادی ہیں کیا۔انسان ایسی پرت بچھانے میں کامیاب ہوگیا؟
وہ روشنی جوزمین کی تخلیق سےبھی پہلےروانہ ہوگئی تھی۔وہ زمین پراب پہنچی ہے۔پھولوں کابیجوں سےپھوٹ پڑناان کےرنگوں سےلےکرخوشبوؤں کا جداہونااسی شعاع کا پیش خیمہ ہے۔
کیا کوئی انسان یہ نباتات اگاہ سکا ہے؟ شمس وقمرسےنکلنے والےمادوں نے زمین پر ہرجانداروبےجان شےکواپنی گرفت میں لےرکھاہے۔
انسان کی نظرکو یہ بھی پتہ ہے۔ہواکا استعمال کیسے ہو ہوائی طاقت کتنی بڑی ضرورت ہے۔ایک انچ سمندرکی تہیں ہل جائیں توطوفان برپاہوجائیں زمین پانی پانی ہوجائے۔
ذرےذرےمیں طاقت کا اہتمام کردینےوالی ذات سےنشانیاں تلاشنےوالےانسان کہاں مقید ہوکررہ گئےہیں۔سرابٍ دنیا نےان سےہدایت چھین لی جبکہ اللہ نے اتنی تگ ودوتواسی کےلیے کی تھی۔اس کےخزانے میں کمی کب تھی۔ناکمی ہے۔
وہ رب العزت انسان کی ہدایت کامحتاج ہی نہیں،پھرکیوں وہ یہ باغِ دنیابناتا،وہ توبس دیکھ رہا ہے۔اس کی نظرانسان پرہے جو دنیا کے دھوکےمیں ابھی بھی ایمان لانے میں تردد کرتاہے۔
اس نظام کائنات کا ذرہ ذرہ اپنی بقا اورصلاحیتوں کامظہرہےجوبتارہاہےکہ دیکھو نظرڈالوجہاں نظرڈالو گےاللہ کی ذات نظرآئےگی ہرگوشہ قرآن کی تفسیر کی مانند ہوگا بس ایک نگاہ بس ایک نظر..



































