ابھی موقع ہے

آسیہ محمد عثمان

تین دوست مسلسل لڑ رہے تھے ایک تجوری جو ان کے ہاتھ لگ گئی تھی اور اب مسٸلہ یہ تھا کہ اس پر کس کاحق ہے۔ کافی دیر لڑنےکے بعد ان کے درمیان ایک ذہین

اورایماندارشخص شامل ہواجو اسی گاٶں کارہنے والا تھا۔ تینوں دوستوں نےاس شخص کو صحیح فیصلہ کرنےکوکہا ۔اس چوتھے شخص نے تجوری کوچاروں طرف سے دیکھا اورکہا۔یہ تومظلوم گاٶں والوں کی جمع پونجی ہے۔ اس گاٶں کے مزدور کسان بچے بوڑھے سب کی دن رات کی محنت ہے، وہی اسے یہاں چھپا کر گئےتھے، یہ امانت ان کی ہے اس پر تم تینوں کا کوئی حق نہیں ۔۔۔

تینوں دوست پریشان ہوگئے کہ یہ کس شخص سےفیصلہ کروالیا جوکہ اتنا ایماندار ہے کہ لالچ کرنےکےبجائےیہ تجوری کوحق دار تک پہنچانا چاہتاہے۔۔یہ سب دیکھ کران میں سےایک بولاارے بھائی جان ہم کب کہےرہےہیں کہ اس پرصرف ہمارا حق ہے۔ اس میں اب آپ کا بھی حصہ ہے کیوں بھاٸیوں؟ چوتھا شخص سمجھ گیاکےمجھے بھی اس چوری میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ میں یہ بات گاٶں والوں کو نہ بتاٶں۔جو کچھ دیرپہلے لڑرہے تھے اب مل کرغریبوں کا مال ہڑپناچاہتے تھے۔

چوتھا شخص سمجھدار تھا اس نے کہا ٹھیک ہے پرتجوری گاٶں تک تولے چلو۔۔ تینوں دوستوں نےچھٹ سےتجوری اٹھائی اورگاٶں پہنچ گئے،اب چوتھے شخص کوکہا تم اپنا حصہ لواورچلتے پھرتےنظرآٶ اورہاں ہماراراز کسی کو مت بتانا کہ ہم لٹیرے ہیں۔

چوتھے شخص نے تجوری کو مضبوطی سےپکڑ لیا اور زور زورسےچیخنےلگا۔۔۔چورچورچور جلدی آٶ گاٶں والوں تمھارا سارامال چوری ہونے والا ہے۔۔ پوراگاٶں جمع ہوگیا،اب گاٶں کے بڑے جوان تینوں کو بھی چانتےتھے اور اس چوتھےشخص کو بھی۔

تینوں دوست تو موقع ملتےہی فرافرہوگئےکیوں کہ اب ان کی پٹائی پکی تھی۔۔

چوتھا شخص جوگاٶں والوں کو سمجھا رہاتھا کہ ایسےلوگوں کو اپنی امانتوں کےمحافظ کیوں بناتےہو جو لالچی ہوں چور لٹیرےہوں کسی امانتدار کو اپنا پہرداربناٶ۔

پچھلےسال ان میں سے ایک چورتھا تو دوسرے کو آپ لوگوں نےنوکری پر رکھ لیا۔اب تیسرا بھی چورنکلا یہ سب ملے ہوئے ہیں یہ لٹیروں کا ٹولہ ہے۔ ہر بار نیا ڈرامہ کرتے ہیں اورنئےچہروں کو متعارف کروا کرپورا گاٶں لوٹ لیتے ہیں اور آپ معصوم بنے خاموش تماشائی رہ جاتے ہیں۔

 

گاٶں کے ایک بزرگ نے کہا!!  ہاں بیٹا آج کل صورت پر بھروسہ کرتے ہیں سیرت پرنہیں۔ بس یہی غلطی ہے ہماری جو سال ہاسال ہمارے دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہوتےہیں ،ان کو ہم یہ اہم ذمہ داری دینا ضروری ہی نہیں سمجھتے اور ہر بار مایوس ہوتے ہیں لیکن اس بار دیکھیں کے پلڑا کس کا بھاری ہے۔۔ کیوں گاٶں والوں کس کے پاس رکھوگے اپنی امانتیں۔۔۔

سب اس چوتھے شخص کی طرف اشارہ کرتے ہیں اوراس طرح گاٶں اور گاٶں والےمحفوظ ہو جاتے ہیں۔

جی ہاں یہی موجودہ صورت حال بھی ہےکیا ہم بھی باربار دھوکہ نہیں کھا رہے۔  کیا ہم بھی دن رات نہیں لوٹ رہےکبھی بجلی کےبلوں کی صورت میں تو کبھی پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اورکبھی ان لٹیروں کے ہاتھوں جو شہر میں کھلے عام دندناتے پھرتے ہیں ۔کبھی بلال ناصرجیسے معصوم طالب علم کو گولی کا نشانہ بناتے ہیں توکبھی ٹوٹی سڑکیں اورٹریفک حادثات ہم مظلوموں کی جان لےلیتے ہیں ۔ یہی نہیں بڑھتی مہنگائی ، تعلیم غریب کی پہنچ سے دور ہے ۔چنگچی رکشے،اچانک گیس آنےپر گھروں میں دھماکے اور آگ لگ جانا، بس یہی ہے ہم کراچی والوں کی زندگی بس۔۔۔۔  انہی مساٸل کےگرد گھوم رہی ہے۔ ہم ہر بار انہی دو تین لوگوں کواپنا محافظ سمجھ لیتےہیں جو کئی سال سے اس شہر کراچی کے لیے کچھ نہیں کرسکے اور روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔۔

ہم کب اس چوتھےشخص کو پہنچانیں گےجو ایمانداربھی ہے۔ محافظ بھی ہے کراچی کی عوام کے ساتھ ہر مسٸلے میں کھڑا بھی ہے۔ عوام کی خاطر روتا بھی عدالتوں میں چیختا بھی ہے۔ بارش کے پانی میں خود گھر گھرجا کر خوراک پہنچاتا ہے۔ عوام کے لیےروڈو پر نکلتا ہے۔ غلط مردم شماری پرآواز اٹھاتا ہے۔  سیلاب زدگان کے لیے دن رات امداد جمع کرکے ان تک پہنچاتا ہے۔ اوراورتمام سازشوں اور مخالفتوں کےسامنے ڈٹ کے کھڑا رہتا ہے۔۔

کیا آپ اب بھی اس شخص کی محنتوں اورکوششوں کو نہیں سمجھیں گے۔۔ بس اب وقت آگیا ہےکہ شہر کراچی کو دیانتدار اورذمہ دار لوگوں کو سونپ دیا جائے۔۔ ہمارا آج کا بہتر انتخاب مستقبل سنواردے گا ۔ اپنا حق استعمال کریں ووٹ دیں انہیں جو ہر لمحہ ہر مسٸلےمیں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کراچی کو اپنا گھرسمجھتے ہیں اور ہم جماعت اسلامی کو کراچی کا حل سمجھتے ہیں ۔ ہم عزت بھی کرتے ہیں محبت بھی کرتے ہیں محنتوں کوسراہتے بھی ہیں،  مگر  ووٹ دیتے وقت ہم بھول جاتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے بغیر کسی لالچ کے ہمارا ساتھ دیا۔۔۔۔ تو اس بار کراچی کاساتھ دو ترازو کو ووٹ دو۔۔۔

 

نوٹ :ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے