
آسیہ محمد عثمان
یہ تو وہ کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لیے زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے۔ پھر بھی پوری دنیا کےمذاہب کو چھوڑ کر صرف اسلام کی بے حرمتی کی
جاتی ہے ۔ کیوں کفارجانتےہیں کہ اس دین کو ایک دن پوری دنیا پرنافذ ہونا ہے۔ بس یہی ڈر اور خوف ایسی گری ہوئی اوربزدل حرکت کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
ہر روز کوئی نہ کوئی واقعہ سننےاور دیکھنے کو ملتا ہے۔ کبھی پاک کتاب کو نذرآتش کیا جاتا ہے تو کبھی قرآن کے ماننےوالوں کو۔قرآن انسانوں کے لیے اللہ تعالی کا وہ قیمتی تحفہ ہےجس نے مخلوق اورخالق کے درمیان رابطہ استوار کردیا۔ انسان کو جینے کا ڈھنگ سکھایا ۔ اسے بتایا کہ زندگی کو کس طرح درست سمت رواں رکھاجائے۔ نیزانسان کو اس کا مقصد حیات سے آشنا کیا۔۔۔ یہ تمام انسانوں کے لیے راہنما حیات ٹھہرالیکن مسلمانوں کے لیے یہ ان کے رب کا وہ بلند پایہ کلام ہےکہ جس کا کوئی ثانی نہیں ،جس کا کوئی بدل نہیں جس کے سوا کوئی اورراستہ نہیں اس کی عظمت،اہمیت اور ادب و احترام ایک مسلمان کے لیے اس کی تمام متاع سے زیادہ قیمتی ہے۔گٓزشتہ دنوں سویڈن میں اس کتاب عظیم کی سرکاری سرپرستی میں بے حرمتی کا جو واقعہ پیش آیا اس نے ایک طرف تو ان کے مسلمانوں سے بغض کو ظاہر کردیا اوردوسری جانب مسلمانوں کےسینوں میں دہکتی آگ کو مزید مہمیز بخش دی ہے ہر جانب ان کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں خود ہمارے ملک پاکستان میں بھی ہر روز کہیں نہ کہیں اس بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں لیکن ایک اسلامی حکومت اس معاملے پر خاموش رہے یہ ناقابل برداشت ہے۔ حکومت تو عوام کی نمائندگی کرتی ہے، لہٰذا ہم اپنی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنے لب ہلائیں اورسویڈن کے سفیر کو فورا ملک بدر کریں اور تمام سویڈش مصنوعات کی خرید وفروخت پرپابندی عائد کریں اور اپنی ایمانی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کریں تاکہ وہ پھراس حرکت کا اعادہ نہ کرسکیں۔ مسلمان ایک ہوں حرمت قرآن کے لیےاور ہر وہ کوشش کریں جس سے اس طرح کے واقعات کو نہ صرف روکا جا سکے بلکہ اسلام اور دین کا مذاق بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔



































