
نورالسحر اظہار
ہر سال کی طرح امسال بھی بابائے قوم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش سرکاری سطح پر بظاہر بڑے جذبےواحترام سے منایا گیا۔ پروگرامات منعقد ہوئے اور ان کی بے لوث خدمات
کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔قیام پاکستان کے لئے کی گئی انتھک محنت کا اعتراف ہوا۔پچھلے سال کی طرح ایک بار پھر ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا۔اور شاید قائد کے قول وفعل کی روشنی میں موجودہ پاکستان کا موزانہ بھی ہوا۔۔۔لیکن کسی اہل کار کو ایک دن کے لئے بھی یہ عزم کرنے کی جرأت نہ ہوئی کہ قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرکاری مراعات سے دستبردار ہونا بھی اظہار عقیدت ہے۔
قوم غربت اور بیروزگاری کے غم میں مبتلا ہے۔۔۔۔اس لئے صرف آج کے دن کسی بھی سطح پر ہونے والے سرکاری اجلاس میں وزراء کو قوم کے پیسوں سے پیش ہونے والی چائے پر آج پابندی لگائی جائے۔۔۔۔امیرانہ زندگی گزارنے کے باوجود جناح نے جب گورنر پاکستان کا عہدہ سنھبالا تو مہنگا موزہ استعمال کرنے سے انکار کردیا۔لاکھوں میں کھیلنے کے باوجود معمولی تنخواہ پر ازخود یہ کہہ کر اکتفا کیا کہ ایک غریب ملک کے گورنر کو بھاری تنخواہ زیب نہیں دیتی۔
جناح نے بااصول شخصیت کے زور پر بھیڑ کو ایک قوم بنادیا اور بڑے مقصد سے آشنا کیا ۔لیکن پھرمسند اقتدار پر قابض شخصیات نے ملک کو دولخت کردیا۔۔25دسمبر کو قائد سے اظہار محبت کرنے والے کیا نہیں جانتے قائد قوم کی ترقی کے لئے خواندگی کو کتنی اہمیت دیتے رہے ہیں لیکن آج بیس کڑور سے زائد بچے غربت کے سبب پڑھنے سے قاصر ہیں مگر امرا اپنے بچوں کو حصول علم کے لیے بیرون ملک بھیجنا لازم سمجھتے ہیں۔ بابائے قوم نے جو کہا سچ کر دکھایا۔جسکا اعتراف دشمنوں نے بھی کیا۔لیکن اب عوام کو سبز باغ دکھا کر عہدہ حاصل کرنا اور پھر وعدے سے مکر جانا معیوب نہیں رہا۔۔
قائد نے بارہا فوج کو سیاست سے دور رہنے کی تلقین فرمائیلیکن فوج نے بارہا سیاسی معاملات میں مداخلت کی جس کےسسب تین بار مارشل لگا۔۔اور آج بھی وہ اپنی روش پر قائم ہے اسکی مرضی کے بغیر کوئی سیاسی تنظیم سول حکومت کو قائم نہیں رکھ سکتی۔۔وہ کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ گردانتے رہےاور ہماری حکومت اس حوالے سے نرم پالیسی پر گامزن رہی۔یوں بھارت 5اگست 2018 کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت اپنے حق میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوا۔
پاکستان کے قوانین سے متعلق واضح لفظوں میں فرمایا کہ اس کا قانون تیرہ سو سال قبل بن چکا ہےلیکن اسکے باوجود پچھلے پچھتر سال سے پارلیمنٹ کے فلورپر غیرشرعی اور اسلام متصادم قوانین کبھی چھپ کر اور کبھی علی لا اعللان پاس ہوتا رہا ۔اس کے خلاف آواز اٹھانے والے کی سرکاری سطح پر تضحیک کی جاتی رہی۔۔یہ کیسی قائد سے اظہار عقیدت ہے۔۔۔؟؟



































