
مریم شہزاد
کیا آپ نے مجھےاس لئے اتنا پڑھایا تھا کہ میری شادی کردیں اورمیں بچےپالنے والی اورگھر سنبھالنے والی آیا یا ماسی بن
کررہ جاؤں؟ "صبا نےانتہائی دکھ اوردرد بھرے لہجےمیں ماں سے پوچھا مگر ماں کا جواب اس کولاجواب کرگیا
ماں نے اس کو نظر بھرکردیکھا اوراطمینان سے جواب دیا "ہاں بالکل میں نے تم کو اسی لئےپڑھایا ہے"صبا نے چونک کر ماں کو دیکھا اور حیرانی سے بولی " یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں ،یعنی آپ چاہتی ہیں کہ میں سارا پڑھا لکھا ڈبو دوں، کچھ فائدہ نہ اٹھاؤ "؟؟
" یہ میں نےکب کہا کہ کچھ فائدہ نہ اٹھاؤ۔لڑکوں کی پڑھائی ان کےمالی مستقبل کی ضرورت ہےکیونکہ ان کو اپنی اور اپنے گھر والوں کی مالی ضروریات پوری کرنی ہیں جبکہ لڑکیوں کو یہ تعلیم آئیندہ کی نسلوں کی تربیت، اوربہترین گھر داری کے لئے دی جاتی ہے اوراس کا درست استعمال جب ہی ممکن ہے جب وہ گھر میں ہوں اور گھر اور بچوں کو مکمل توجہ دے سکیں ۔ تب ہی اس کی تعلیم کارآمد ہے۔ اگر عورت بھی گھر سے نکل جائے گی تو اللہ کا بنایا ہوا نظام الٹ پلٹ جائے گا اور مردوں کے روزگار پر ضرب الگ لگے گی "" لیکن میں گھرداری اور جاب دونوں کرسکتی ہوں " ۔
" ہاں اللہ تعالیٰ نےعورت کو بہت ہمت طاقت دی ہے.وہ سب کرسکتی ہےمگرجس کا جوکام ہےوہ اسی کو کرنا چاہیے " جب عورت سب کرسکتی ہے تو پھر اس کو کیوں روکا جاتا ہے ؟" " اللّہ بہت رحیم وکریم ہے ،اس نے عورت کو نرم و نازک بنایا ہے ،وہ اس پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا ،بے شک اگر بہت مجبوری ہوتوعورت سب کرلیتی ہےمگر پھر وہ سخت ہو جاتی ہے ،"
" مردوں کے روزگار پرعورتوں کے کام کرنے سے کیا فرق پڑے گا "؟ اس نے قائل ہوتے ہوئے کہا " یہ باہر کی دنیا بہت خطرناک ہے۔ یہاں کے باسی جانتے ہیں کہ عورت دو ہی صورتوں میں گھر سے باہر قدم رکھتی ہے ۔ شوقیہ یا انتہائی ضرورت کے وقت اور ان دونوں حالتوں میں وہ بہت کم معاوضہ پر بھی کام کرنے پر راضی ہوجاتی ہے اور جب کم معاوضہ پرآپ کو کام کے لئے عورت ذات مل رہی ہے کہ جس سے ہے تصویر کائنات میں رنگ تو مردوں کو زیادہ معاوضہ پر کون نوکری دے گا جبکہ مرد کو اپنا اور اپنے گھروالوں کا خرچہ پورا کرنے کے لئے اچھی تنخواہوں کی ضرورت ہوتی ہے ،لیکن جب عورتیں ان کی جگہ لے لیتی ہیں تو ان کو مناسب روزگار نہیں مل پاتا جس کی وجہ سےمایوسی اورڈپریشن میں مبتلا ہوجاتے ہیں اورمزاج بھی چڑچڑا ہوجاتا ہے،اس طرح بےروزگاری میں اضافہ ہی ہوتا ہےپھر گھروں میں جھگڑے فساد ہوتے ہیں ،جن سے بچے بڑے سب ہی متاثر ہوتے ہیں ،خودکشی کے رجحان بڑھ جاتے ہیں اور بے راہ روی کی راہیں بھی کھلتی ہیں " " یعنی لڑکیوں کو اپنی تعلیم سے اس طرح فائدہ اٹھانا ہے کہ وہ اپنے بہن بھائیوں اور بچوں کی تربیت بہترین خطوط پر کر سکے ،اور جب تک اشد ضرورت نہ ہو نوکری کے لئے گھر سے نہ نکلے "
" آ ج کتنے ہی ممالک میں عورتیں مردوں کے کام کر رہی ہیں اورمرد گھر بیٹھے ہیں ،ہمارااسلامی معاشرہ بہت خوبصورت ہے،اس نے سب کی جگہ اور مقام صاف صاف بتا دیا ہے اگر اسلامی اصولوں پر چلیں گے تو امن میں رہیں گے" " بالکل اور اسی طرح اس کائنات کا نظام بھی ٹھیک رہے گا "



































