
مریم شہزاد
" کیا ہوا بانو ! ایسی کیوں بیٹھی ہے؟"شاداں نےبانو کو یوں گھٹنوں میں سردیئے بیٹھا دیکھا تو پوچھا۔
شاداں نے سر گھٹنوں سےاٹھایا۔اس کی آنکھیں لال ہورہی تھیں اوران سےپانی بہہ رہا تھا ۔اس نےگہراسانس لیا اور بولی۔ " اب لگتا ہے بڑھاپا آ ہی گیا ہے۔سر میں درد ہوگیا آج کی گرمی سے تو""لے ابھی تیری عمر ہی کتنی ہے۔ چالس ، پچاس بھی کوئی بوڑھا ہوتا ہے۔وہ سامنے دیکھ اس نصیباں کو کیسی دوڑتی بھاگتی پھررہی ہے۔ اللّہ جھوٹ نہ بلوائے 60 کی تو ہو ہی گئی ہوگی۔ ".بانو نے سامنے جاتی نصیباں کو دیکھ کر کہا " ہاں تے وہ تو فارغ ہو گئی ہےنا ۔ اب اس کے تو دلدر دورہوگئے ہیں ، وڈا سارا گھربھی بن گیا۔ اب تو سناہے گڈی (گاڑی) بھی لےلی ہے"۔
"یہ تو ٹھیک ہےاوراس کےتو بچے بھی زیادہ ہیں،سب ہی اس کے ساتھ لگےہوئے ہیں ،دونوں ہاتھوں سے کمایا ہےجھلی نے،نصیبوں والی ہے نصیباں"۔ "میرا تو ایک ہی ایک بیٹا اور اک ہی دھی رانی ،ہم تین جان لگےہوئے ہیں کتنے سال سے ۔اب شکر ہے بہو بھی ساتھ لگ گئی ہے۔میں بھی ڈبل شفٹ لگا رہی ہوں ۔ بس جلد ہی پکا گھر بن ہی جائے گا ۔" شاداں بولی۔
" اچھاااااا اسی لئے سروچ درد ہے۔ تھوڑاآرام بھی کرلیا کر"بس اس سیزن کی بات ہے،یہ تولاک ڈاؤن نے کام ہلکا کردیا ورنہ عید ،بقرعید کے سیزن میں ہی مکان پورا ہوجاتا تو میں بھی کمر سیدھی کرتی اورٹھاٹھ سےرہتی" شاداں نے آہ بھر کرکہا " توپھر واپس کب تک جائے گی؟"بانو نے پوچھا" اک دومہینہ تو لگ ہی جاوے گا۔ بس پھر اچھا پیسہ ہاتھ میں آ جائے گا" " اک بات بولوں تیرے کو ،غصّہ تو نہیں ہووے گی" بانو نےاس کی طرف دیکھ کر کہا " لے ، بھلا تیرے سے کیا ناراضگی، تو بول تو سہی۔" "شاداں تو نا اپنی بیٹی سے بول دینا کہ اپنی جگہ کسی اور کو نہ دے میری بیٹی کو دے کرجائے ۔ وہاں نا آمدنی اچھی ہے "۔
" یہ بھی کوئی بات ہے ناراض ہونے والی ۔ میں بول دوں گی ۔تو فکرہی نہ کر،تیری بیٹی کی بھی شادی قریب ہی ہےاوراب تو پالر کا ہی خرچہ میں دو دن کی دیہاڑی نکل جاتی ہے ، چل تو فکر ہی نہ کر"۔"تو بہت اچھی ہے شاداں ۔
اللّہ جلد ترا مکان تیار کرادے ۔ اب چل جلدی اٹھ جا۔سگنل دو دفعہ بند ہوکر کھل گیا ہے،اب پھر بند ہونےوالا ہے۔چل آجا." بانو نے شاداں کو ہاتھ پکڑ کر اٹھایا اور دونوں سگنل بندہوتے ہی گاڑیوں کی طرف لپکیں
" اللّہ کے نام پر کچھ مدد کردو"
اللّہ تم کو چاند سا بیٹا دے"
" اللّہ تم کو حج کرائے"



































