
روشانہ جمیل
معاشرے میں اچھےاور نیک کاموں کو فروغ دیں گُناہ اوربُرے کاموں کو فروغ دینےیا اُسے آپس میں شیئرکرنےسےاجتناب لَازم
ہے۔
ہم جس اچھےیا بُرےکام کی بنیادرکھیں گے،اُسی کے مطابق اچھائی یا بُرائی کرنےوالے لوگوں کی نیکیاں یا گُناہ ہمارے اعمال نامہ میں بھی لکھے جائیں گے، لہذا خوب سوچ سمجھ کر کسی کام کی طرف لوگوں کو دعوت دینا چاہیےتاکہ موت آنے کے بعد بھی مُفت میں ہمیں نیکیاں ملتی رہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ موت کےبعد بھی ہمیں گُناہ پہ گُناہ مل کرجہنم کا دہراعذاب ملے۔
یہ بھی یاد رکھیں!! کہ سوشل میڈیا پربھی شئیر کی جانی والی چیزیں آپ کےلیےصدقہ جاریہ بھی بن سکتی ہیں اورگناہ جاریہ بھی۔ کسی بھی پوسٹ، تصویر، آڈیو ، ویڈیو،یا کوئی اسٹیٹس وغیرہ لگاتے وقت یا شئیر کرتے ہوئے یہ بات اچھی طرح سوچ لیں کہ یہ چیز آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنے گی یا گناہ کا ذریعہ بن کر آخرت برباد کر دے گی۔؟؟؟ اگر آپ میوزک ،فلمی کلپس، فحش ویڈیوز،عشقیہ اشعاریا باقی ناجائز مواد شئیر کررہے ہیں یا اسٹیٹس پرلگا کر لوگوں کو دیکھنے سُننے کی دعوت دے رہیں ہیں تو آپ اپنی آخرت برباد کرنے اورگُناہ پرگُناہ کمانے پر تُلےہوئے ہیں۔
اسے آپ ہی شئیرکر رہے ہیں اورآپ ہی لوگوں کو اسےدیکھنے کی دعوت دے رہیں ہیں -حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کسی ہدایت کی طرف بلائے تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا اس شخص کو ملے گا،جس نے اس کی اتباع کی اور اس سےان کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہو گی اور جو کسی گمراہی کی طرف بلائے تو اسے بھی اتنا ہی گناہ ہو گا جتنا اس کی اتباع کرنے والوں کو ہو گا اور اس سے ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہو گی۔





































