
روشانہ جمیل
میں نے کئی لڑکےلڑکیوں اورمرد وخواتین کی زندگیوں کا مطالعہ کیا ہےتو میں نے کہا۔۔۔ہائے افسوس! مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، مومن مرد
اور مومن عورتیں، روزہ دار مرد اور روزہ دار عورتیں، عبادت گزارمرد اورعبادت گزار عورتیں کہاں ہیں؟
کیا یہ محدود زندگی اس قدر کشادہ ہو سکتی ہے کہ اسے گناہوں سےآلودہ کیا جائے اوراسےبےدریغ ضائع کیا جائے؟بالکل بھی نہیں ،کیا ہماری اس زندگی کے علاوہ بھی کوئی اور زندگی ہے؟ جی بالکل ایک زندگی ہےجو ابدی زندگی ہےاور کیا ان دنوں کے علاوہ اور کوئی دن ہے؟جی بالکل ہے وہ دن حساب وکتاب کا دن ہے ۔
تو بس ہمیں ان سب کی تیاری کے لئےکوشاں رہنا چاہیے۔رمضان المبارک جیسامقدس مہینہ ہمارے درمیان موجود ہے، اس کاہرہرلمحہ برکتوں اور رحمتوں سے بھرا ہے ،لوٹ لیجئے سمیٹ لیجئے سب،نہیں پتا کہ ہم اگلے سال رمضان میں زندہ نہ ہوں۔
آج رب نے موقع دیا ہے، رب نے تو فائدہ اٹھانےمیں دیر نہ کریں۔ لہٰذا اپنے نفس کا محاسبہ کرتے رہیں اور جلدی قدم اٹھائیں تاکہ نجات کے قافلہ سے مل جائیں ۔(اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایمان والی صفات کاملہ پر عمل کرنے اور اپنی بندگی کرتے رہنے کی توفیق دے کر نجات پانے والے انسانوں میں شامل فرمائے ۔ آمین





































