
مصباح رفیق
وجود زن سے ہےتصویر کائنات میں رنگ
اسی ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں
عورت کا لفظ" عورہ "سے نکلاہے جس کے معنی "چھپی ہوئی چیز کے ہیں"۔عورت اللہ رب العزت کی بہت پیاری مخلوق ہے۔ایک مومن و نیک عورت بلکل اسی طرح ہی قیمتی ہےجیسے کیسی سیپ میں چھپا موتی کہ موتی جس سیپ میں بند ہوتا ہے وہ اسے محفوظ محسوس کرواتا ہے۔اسی طرح اگر ایک عورت اللہ کے احکام کی تکمیل کرے تو وہ اس موتی سے زیادہ انمول ہے
ہر روپ میں حسین تر ہے
ہر رنگ میں میں حسین ترٓہے
اسلام کےعلاوہ باقی تمام مذاہب میں عورت کی توہین کی گئی۔اس پرمظالم ڈھائے گئے، عزت نفس کو ہربارروندا گیا۔اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے عورت کی اہمیت اورحیثیت کو اصل میں اجاگر کیا۔اس کی شروعات عرب کے اس بدکارمعاشرے کی اصلاح سے ہوئی جہاں عورت چاہے جس شکل میں ہوگالی سمجھا جاتا ۔بیٹیوں کو زندہ درگورکیا گیا ،جہاں ماؤں کی، بیویوں کی، بیٹیوں کی عزتوں کو اچھالا گیاجب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وہاں مبعوث کیا گیا تو فرمایاگیا" ماں کے قدموں تلے جنت ہے "۔ سورہ نساءکو نازل فرما کر عورتوں کےتمام حقوق کو واضح کر دیا گیا ۔دنیا پر اس بات کو عیاں کر دیا گیا کہ عورت کی درحقیقت کیا حیثیت ہے۔ آج بھی ہم دیکھیں تو ہمیشہ مرد کو عورت سے برتراور بہتر سمجھا جاتا ہے،جبکہ اسلام یہ کہہ چکا ہے کہ" کسی کو کسی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں سوائے تقویٰ کے "عورت عزت و وقار وفاداری ،نرم دلی، احساس اور حسن کا پیکر ہے۔ وہ اپنے ہررشتے سے مخلص اور جان نچھاور کرنے والی ہوتی، جو اپنے اوپر سب سہ کر بھی چپ رہتی ہے۔اگر ہم اس بات پر توجہ دیں کہ روح زمین پر نوح انسانی کی بقا کا سفر تنہا کسی ایک صنف کےدائرے سے باہر ہے تو عورتوں کی اہمیت سے انکار کا جواز ہی نہیں بنے گا ۔
منحصر اس پہ بزم آرائیاں
اس کی مرہون منت ہیں یہ جان وتن
عورت زندگی میں بہار کی طرح ہوتی ہے کبھی ماں کی صورت میں زندگی کا وجودہوتی ہے تو کبھی بہن بن کرخاص مقام سے آراستہ کرواتی ہے کبھی بیوی بن کرمرد کو مکمل کرتی ہے تو کبھی بیٹی بن کر ہراندھیرے کو روشن کر دیتی ہے۔ ماں کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے اور بہن کی مسکراہٹ میں خوشی، شریک حیات کے ساتھ الفت کا رشتہ جڑتا ہے اور بیٹی معصوم کلی کی مانند سخت دل کو موم کردیتی ہے ۔ سب رشتوں کو ساتھ باندھے کسی پر احسان جتائے بغیرزندگی کو رشتوں کی خاطر وقف کرنے والی کا کا اپنا کوئی گھر نہیں ہوتا پہلے باپ بھائی کے نام سے جانی جاتی ہے اور پھر شوہر اور بیٹے کے مگر پھر بھی نہ جانے معاشرہ عورت کو وہ عزت و احترام کیوں نہیں دے سکا جس کی وہ اصل میں حق دار ہے ۔ نہ جانے کیوں آج بھی اس معاشرے میں ایسے درندہ نما حیوان موجود ہیں جو عورت کو نوچ کھائیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ ایک عورت ہی نے اس کو پیدا کیا،ایک عورت کے ہاتھوں میں پلےبڑھے۔عورت کی جوانی کھا کر جب طاقتور ہوئے تو وہی عورت کم عقل ،کمزور اورجاہل نظرآنے لگی۔
یہ مرد ذات کیوں نہیں سمجھتی کہ اسلام نے بیٹی ہونےپرباپ کے لیےرزق کا دروازہ کھول دیا۔ بیوی بنتے ہی شوہر کا آدھا ایمان پورا کروا دیا ۔ ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دی تو یہ کون ہوتے ہیں ان کے حقوق چھینے والے؟ شاید تماش بین لوگ یہ بات بھول چکے ہیں کہ عورت ذات کے کئی روپ ہیں۔ یہ مظلوم ہو یا ظالم کمزورہو یا طاقتور ہر روپ میں تمہیں تباہ کر سکتی ہے۔ اگر کرنےپرآ جائے! عورت جب نزاکت چھوڑکر مضبوطی سے تھام لےتو اس جیسا پتھرکوئی نہیں۔
سعادت حسن منٹو نےعورت کی نفسیات اور فطری جذبات و ہمت کی اہمیت پر بہت کچھ لکھا لیکن یہ ایک جملہ بہت انمول ہے۔" عورت بد صورت نہیں ہوتی "۔عورت کا وجود اس دنیا میں خوبصورتی کا باعث ہے۔عورت فلسفے کو عالم وجود میلائی عورت کو بھی اپنے عزت و وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنےفرائض کے انجام دہی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بے شک کہ عورت کو بہار بنا کر دنیا کی خوبصورتی کو بڑھا دیا گیا۔
چہرا غزل ہونٹ کھلتےگلاب ،گلاب اور دل نشین
دیکھ کر تجھ کو حسن نے بھی کہا آفریں آفریں



































