
مصباح رفیق
جرات ہے تو اس افکار کی دنیا سے گزر جا
ہیں بحر خودی میں ابھی پوشیدہ جزیرے
ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے لفظ "خودی" کو ہر بار بہت خوبصورت اور دلکش انداز میں نوجوان نسل کے لیے بیان فرمایا خودی (عزت نفس )کے بارے میں
ہی بتاتے ہوئے کہا کہ لوگ عزت نفس کو بھول بیٹھےہیں۔اگر کسی کی کامیابی دیکھتے ہیں تو بجائےاس سےخوش ہونے کے اور مزید محنت کرکے اس سے آگے نکلنے کے حسد کرنے لگتے ہیں۔
دراصل بات یہ ہے کہ آج کا انسان ہر معاملے میں شارٹ کٹ چاہتا ہے۔ وہ محنت کو ترجیح نہیں دیتابلکہ اگر اس سےکوئی غلطی ہو جائے تو وہ یہ جاننے کی کوشش نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ ایسا کیوں ہوا۔اس میں دراصل اس کی کیا غلطی ہوسکتی ہے بلکہ وہ تو سارا کا سارا ملبہ اٹھا کر دوسروں کے سروں پر ڈال دیتا ہےاور بجائے اس کے کہ وہ اپنی غلطی پر شرمندہ ہواوراسے تسلیم کرے اوراپنے آپ کو بہتر کرنے اور اللہ رب العزت کے سامنے سر خم کرنے، اس دنیا کی دوڑ سے نکل کر کر اپنے آپ کو سمجھنے، وجہ تلاش کرنے اور اپنے سوالوں کے جوابوں کو ڈھونڈنے کے بجائے پیروں فقیروں کے پاس تعویذ کروانے پہنچ جاتا ہے درحقیقت اس کوکرنا یہ چاہیے کہ ان فضول چیزوں میں اپنا پیسہ، وقت، ایمان، طاقت کو ضائع کرنے کے بجائے اپنی خودی کو تلاش کرنے میں اپنے قیمتی وقت کو صرف کرے تو یہ اس کے حق میں بہترین ثابت ہوگا۔
وہ دنیا کے مسائل میں رہتے ہوئے اپنی خودی کے رازوں کو تلاش کر سکے تو یقین مانیں کہ وہ شخص نہ صرف اپنے اندر چھپ کے پوشیدہ خزانوں کو ڈھونڈ لےگا بلکہ اس دنیا کے چھپے کئ راز اس پر خود بخود آشکار ہو جائیں گے۔



































