
مصباح رفیق
انسان کبھی نہ کبھی زندگی میں ایک ایسےموڑ پر آ کررک جاتا ہے،جہاں اسے اندھیرے کےسوا کچھ نظرنہیں آتاوہ جیسے سارے ہتھیار ڈالنے
پرمجبور ہو جاتا ہے۔کوئی نہیں ہوتا جس سےوہ اپنی تکلیف کہہ سکے لیکن وہ نہیں جانتا کہ ایک پرنورروشنی ایسی بھی ہے جس پرکوئی اندھیراحاوی نہیں ہو سکتا ۔ ہرچیز کو پرنوربنانے والی روشنی ،ہرشے کو منور کر دینے والی! اور بے شک یہ روشنی اس امید کی ہےجو امید وہ اللہ رب العزت سے لگائے بیٹھا ہوتا ہے ۔ اللہ کی ہی وہ پاک ذات ہےجو تاریک سے تاریک گھڑی میں بھی ہمارے لیےسہارا ہوتی ہے۔ایک ایساسہارا جس کے بعد یقیناً کسی دوسرے سہارے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اللہ ہروقت اپنےبندے سےمخاطب رہتا ہےکہ میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں ،یہ تو بس بندہ ہی ہےجو اس دنیا کی رنگا رنگ چیزوں میں گم ہو گیا ہے۔ وہ بھول گیا ہے کہ یہ دنیا فانی ہے بس فانی صرف فانی آہ!! کاش کہ انسان سمجھ سکتا کہ یہ دنیا امتحان کی جگہ ہےآرام کی نہیں۔
انسان کی زندگی میں اگر سب سے زیادہ کسی چیزکی کمی ہے تو وہ ہے توکل کی ۔اس مقدس ذات پرجو ہم سب کا پیدا کرنےوالا ہے۔انسان کی زندگی میں دو معاملات ہوتے ہیں۔ایک یقین اوردوسرا توکل "یقین" سے مراد لیاجائے تو کسی پربھروسہ کرنا مگراس کے باوجود بھی شکوک و شبہات اورفکر سے آزاد نہ ہونا، جب کہ توکل سےمراد پختہ یقین مطلب یہ کہ بھروسےکو اتنا کامل بنا دیا جائے کہ اس کے بعد صرف سکون ہو۔ مکمل سکون کسی چیز کا خوف نہ ہو اور توکل کا حقدارصرف اللہ رب العزت ہے۔
اللہ خود کہتا ہے کہ مجھ پر توکل کرو میں تمہیں اس سے بڑھ کرنوازوں گا جس کی امید تم مجھ سےکرتے ہو۔انسان شاید اپنی ساری زندگی بے مقصد گزار رہا ہوتاہےاسے صرف اپنی فکر ہوتی ہے پیسےشہرت بس۔ کیااللہ نے انسان کو اسی لئے پیدا کیا؟
کیا انسان نے یہ سوچنے کی جستجو کی کہ اسےاس دنیا میں اورجہاں جس گھر میں وہ پیدا کیا گیا کیوں کیا گئے؟کیا مقصد ہے اس چھوٹی سی دنیا میں آنے کا؟ صرف کھانا پینا سونا اور مزے کرنا۔ ہرگز نہیں! کیا انسان نے کبھی اپنے آپ کو تلاش کرنے کی کوشش کی؟
کیا وہ خود کو جان پایا ؟
کیا وہ اس رشتےکو سمجھ پایا جو اس کے اوراللہ کے درمیان قائم ہے؟ شاید نہیں اوریہ تب تک نہیں ہو سکتا جب تک اللہ نہ چاہے انسان کیا سمجھتا ہے کہ وہ ہر طرح کےبرےعمل کے بعد بھی بغیر کسی نقصان کےاس دنیا میں آرام سے زندگی گزار رہا ہے۔ کیا وہ نہیں جانتا کہ اس کے پیچھے اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ بس اللہ نے اس کی رسی دراز کی ہوئی ہےاور جس دن یہ کھینچ دی گئی، اس دن وہ اس درد اورکرب سے گزرے گا جس کا اس نے کبھی تصوربھی نہیں کیا ہو گا۔ وہ زندگی جو اس کے لیے جنت کے مترادف تھی اب وہی زندگی اسے اپنی قبر محسوس ہوگی اور تب وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوگا کہ اس نےکیا کردیا۔وہ اس وقت اللہ سے اپنی کسی نیکی کےبدلے رہائی مانگےگا لیکن افسوس اس کےاعمال کی کتاب توصرف گناہوں سےپر ہوگی تب اسےاحساس ہوگاکہ اسےدنیا کی زندگی کیوں دی گئی تھی اور وہ انہیں کن کاموں میں ضائع کررہا تھا۔ تب بھی ان اندھیروں میں اس کے لیے روشنی کی صرف ایک ہی کرن ہوگی ،وہ ہےاللہ کی پاک کی ذات جو بہت مہربان اوررحیم ہے۔
وہ چاہے تو انسان کو اندھیروں کے اس دلدل سے کبھی باہرنہ آنے والی زندگی کی طرف دھکیل دے لیکن وہ انسانوں کی طرح نہیں ہےخود غرض بلکہ وہ ذات تو اتنی عظیم ہےکی اگر ایک انسان کو اس کی پوری زندگی صرف اللہ کے اس پر کیے گئےاحسانات کو بیان کرنےکے لیےدے دی جائےکم ہے۔ وہ اللہ کی ذات ہے جو بندے کی ایک سچی توبہ کےبعد اس کے لیےنئے دروازے کھول دیتی ہے۔
اہ !!اتنا پرسکون کردینے والاخیال ہے یہ کہ اللہ ہمیں کسی موڑپر بھی تنہا نہیں چھوڑتا اس وقت بھی نہیں جب سب چھوڑ جاتےہیں بالکل تنہا۔ وہ ہمیں کبھی نہیں چھوڑتا وہ ہم سےکس حد تک محبت کرتا ہےیہ ہم کبھی جان ہی نہیں سکتے اور ہم انسان اس سےاس جیسی محبت کرنا تو دوراس ذات کے تفویض کردہ چند فرائض سےبھی کتراتے ہیں۔
ہمیں یہ تک نہیں معلوم کہ کل تک ہم زندہ ہوں گےیا نہیں جوکام ہم کل پر چھوڑ دیتےہیں اگرآج سے ہی ایک نئے کام کی نیت کرلی جائے ،توبہ کرلی جائے تو کیا یہ بہترنہیں ہوگا؟۔ درد، قبراورجہنم اس سے پہلے کہ قبراورجہنم ہمیں اپنے پاس بلا لیں کیا یہ بہتر نہیں کہ ہم سچی توبہ کے ساتھ اللہ کی طرف پلٹ جائیں۔ " شاید یہی توبہ ہمارے لیے نجات کا باعث بن جائے ۔"



































