اپنے رب کو منالیں

طیبہ شاکر

نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن

پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

جی ہاں! آج کل کچھ ایسی ہی حرکتیں کی جا رہی ہیں کہ جیسے وہ اللہ کے قانون سے ٹکرا کر کامیاب ہو جائیں گے معاذ اللہ۔ اللہ

پاک انسان کو ڈھیل دیتے ہیں شاید کہ وہ سدھرجائے، سنور جائے لیکن جب وہ ڈھٹائی پر آتا ہے تواس کا غضب بھی بھڑک اٹھتا ہے جیسا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں ہر طرف تباہی وبربادی کی داستانیں ہیں یہ اس کی تنبیہات ہیں ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاو،  سدھر جاؤ ایسا نہ ہو کہ اس کےغضب کا کوڑا ایسے برسے کہ پھر کہیں جائے پناہ نہ ملے اس وقت سے اللہ اپنی پناہ میں رکھے آمین یارب العالمین۔

دیکھنا یہ ہےکہ آخر آئےروز اللہ کا غضب کیوں بھڑک رہا ہے؟ہم سےایسی کون سی غلطی سرزدہوگئی ہے جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔اللہ پاک نے فرمایا ہے کہ" یہ انسانی ساخت بدل دیں گے " آج ہم کیا کر رہے ہیں؟؟؟ہم الہی قانون کو بدل رہے ہیں،  ہم قوم عمل لوط کے مرتکب ہو رہے ہیں وہ بھی باقاعدہ "قانون " بنا کر استغفراللہ۔

وہ تو بغاوت کر رہے تھےاللہ کے قانون کو توڑرہےتھے تو اللّہ ان پرکس طرح غضبناک ہواکیسےان کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا کیا اس کے قانون کو توڑ کر ہم بچ جائیں گے ہرگز نہیں، آج ہمارے بھی سینکڑوں دیہات اور قصبے صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں لوگ بے گھر اور بے در ہو گئے ہیں اگر اب بھی نہ سمجھیں گےتوکب سمجھیں گے؟

نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دعا ضرورہےجس کی وجہ سےہم بچے ہوئے ہیں لیکن اللہ کریم نےخود فرمایا ہے کہ اگر تم نہ سمجھو گے تو تمہاری جگہ میں دوسرے لوگ لے آونگا اور وہ تمہاری طرح نہ ہونگے" ڈریں اس وقت سے جب ہم نیست و نابود کر دئیے جائیں اللہ نہ کرے۔

لیکن آج اگر ہم خاموش رہے،  ہم نےاس غلیظ قانون کےخلاف آوازبلند نہ کی توسوچیں خاموش رہنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے وہ "ذلیل و خوار بندر " بنا دیئے جاتے ہیں۔اٹھیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے اپنے حصے کا کام کر جائیں اللہ کے سامنے سرخرو ہو جائیں کہ نتیجہ تو اس نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے ہم سےتو صرف کوشش مطلوب ہے اپنے حصے کا چراغ جلا جائیں،  اپنی سو فیصد کوشش کر جائیں پھر ہماری کوئی ذمہ داری نہیں نتیجہ اس کے ہاتھ میں ہے۔

75 سال ہو گئے اس ملک کو آزاد ہوئے کلمہ لا الہ کے نام پر حاصل ہونےوالے اس ملک میں " اللہ کا نظام تو کیا نافذ کرتے اس کے خلاف قانون سازی شروع کر دی " سود کی لعنت ہم ختم نہ کر سکے ، شراب ، جوا، زنا،بدکاری جیسی برائیوں میں مبتلا ہیں پھر بھلا یہاں اللہ کی رحمتیں کیوں کرنازل ہوں گی اللہ پاک تو فرماتے ہیں " تم میرا وعدہ پورا کرو تو میں تمہارا وعدہ پورا کرونگا " پھر کیسی آس اور امید۔ابھی بھی وقت ہے لوٹ آئیں کہ اس کا دامن رحمت "وا " ہے۔ وہ جلدی مان جاتا ہے۔ آئیں اس رب کو منا لیں جو ہم سے ستر ماوں سے زیادہ پیار کرتا ہے ۔

اٹھو وگرنہ حشر نہ ہو گا کبھی

دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے