بحثیت قلمکارمیرا مقصد زندگی

 ندااسلام

میری زندگی کا مقصد تیرے دیں کی سرفرازی

 میں اسی لئے مسلماں میں اسی لئے نمازی

شاعر نے خوب کہا کہ نماز پڑھنے اور مسلمان ہونے کی چنداں کوئی اہمیت نہیں اگر دین کی سر فرازی کے لئے جہد مسلسل میں حصہ نہ لیا جائے۔

ہر انسان کسی نہ کسی مقصد کے لئے جیتا ہے قطع نظر اس بات کے کہ وہ مقصد کتنا بلند ہے۔ نہ جانے انسان کا معیار اتنا گھٹ کیوں گیا ہے کہ وہ معیار زندگی کو بلند سے بلند کرنے کو مقصد بنا لیتا ہےحالانکہ اللہ کے جتنے احسانات ہیں انسان پر ان میں سے ایک احسان پر ہی انسان غور کر لے تو اس کی نماز،اٹھنا،بیٹھنا،کھانا،پینا،قربانی،اموال سب اللہ کے لئے ہو جائے۔

ہر سچے اور با شعور مسلمان کی طرح بحثیت 'قلمکار'میرامقصد بھی اعلائے کلمتہ اللہ ہے۔امر بالمعروف اورنہی عن المنکرکےفریضے کی ادائیگی میں حصہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

شہادت حق دینا مقصود ہے قلم سے نکلے الفاظ کےذریعے۔حق بات بےلاگ کہنا اورغلط بات،رویے،طرز زندگی پردو ٹوک مؤقف رکھنامجھے پسند ہے۔میں سمجھتی ہوں اور دین کے شعور سے بہرہ ور ہونے کی وجہ سے سمجھتی ہوں کہ آپ کی زندگی میں جو بھی مشکلات ہوں،مصائب ہوں،غلط رویوں کا سامنا ہو،ان سے نکلنے کی راہ آپ نہ پا رہے ہوں تو بھی اس غلط طرز عمل،رویوں پر قلم ضرور اٹھائیں،یہ شعور بیدار ضرور کریں کہ غلط پر کثرت سے عمل غلط کو صحیح نہیں بناتا،حق پرستوں کو اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ وہ حق پرہونے کے باوجود کمزور سمجھ کر دبا لئے جاتے ہیں۔حق کبھی جھکتا نہیں،ہاں باطل اور غلط کی کثرت جھاگ بن کر اپنا آپ نمایاں ضرور کرتی ہے مگر یہ جھاگ بیٹھ ہی جاتی ہے خواہ باطل کی کتنی ہی کثرت ہو۔

بحثیت قلمکارمیں رضائے الہٰی کے حصول کے لئےکوشاں ہوں اوراللہ کی عطاء کردہ قلمی صلاحیت کو اپنی شخصیت کی ان تمام کمزوریوں کا نعم البدل سمجھتی ہوں جو مجھے جاہلانہ رویوں اور لہجوں پر بولنے نہیں دیتیں،جو اپنی حق تلفی پر مروت،لحاظ،طبعی شرافت کی بناء پر جواب دینے سے روکتی ہیں۔

میرا لکھنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ اسلام کے خلاف اور مسلمانوں کےخلاف ہونے والی ہرسازش کو بے نقاب کیا جائے۔غلط کوغلط اورصحیح کو صحیح کہا جائے۔اللہ کے دین اسلام کی غالب حیثیت ثابت کی جائے۔

یہ شعور بیدار کیا جائے کہ اہل ایمان کی قلت باطل کی جیت کی علامت نہیں،باطل کےایوانوں تک یہ بات پہنچا دینا میرامقصد ہے کہ اسلام کے نوجوانوں کو غلط پٹری پر تو چڑھایا جا سکتا ہے،ان کی آنکھوں میں دھول تو جھانکی جا سکتی ہے مگر قلمکاروں کے قلموں کی روشنائی کوئی نہیں چھین سکتا کیونکہ وہ خون سے داستانیں رقم کرنے،تاریخ بنانے اور باطل کی سازشوں کو طشت ازبام کرنے سے گیدڑ بھبھکیوں سے نہیں ڈرتے۔انہیں اپنی عظیم تر ذمہ داریوں کا احساس ہے۔

انہوں نے اپنے اسلاف احمد بن حنبل،ابن قیم،ابن تیمیہ،سید مودودی غرض سبھی کی استقامت،باطل کے آگے چٹان بن جانے مگر اپنے مؤقف سے نہ ہٹنے سے یہی سبق لیا ہے کہ تہذیب حاضر کی چمک جب بھی نظروں کو خیرہ کرے تو چمک کی تہہ تک ضرور پہنچا جائے تا کہ اس اندھی تہذیب کے چہرے سے ملمع اتارا جائے۔بلاشبہ یہ اسلام کے قلمکاروں کا فرض ہے۔اللہ تمام قلمکاروں کو حکمت سے نوازے اور صالحین سے ملائے۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے