زمانے کے انداز بدلے گئے

صائمہ وحید/حریم ادب

کراچی میں سردی کے موسم میں شادیوں وتقریبات کا اہتمام زیادہ کیا جاتا ہے کیونکہ سردی میں نہ کھانا خراب ہونے کاڈر ہوتا ہے نہ میک اپ خراب ہونے کا

خطرہ۔۔ خواتین،لڑکیاں،شرارے،غرارے،ساڑھی، بھاری لباس وزیورات ،آرائش وزیبائش سے مزین ہو کرسب سےملتی اورلطف اندوز ہوتی ہیں۔چھوٹے بچے،منےمجازی خدا کے حوالے ۔۔ وہ کبھی بچوں کودیکھتے۔۔ کبھی۔۔پریوں کو ۔۔

 مرد حضرات بھی ریشم وکڑاھی کےلباس میں ملبوس اکثر زیورات پہنے،نک سک سےتیارنظرآتے ہیں۔ ہماری تہذیب واقدارکی بنیادیں بہت مضبوط ہیں جس میں اصراف وتبذیر، مخلوط محافل اور مردوں کے لئے سونا ریشم کے لباس پہننا،عورتوں کی سی مشابہت کی ممانعت ہے۔ سادگی،اعتدال ومیانہ روی کی تعلیم دی گئی ہے۔ بقول ہماری والدہ کے پہلے امیر گھرانوں میں بھی خواتین کے پاس دعوت میں پہننے کے چند مخصوص لباس ہوتے تھے۔ وہی لباس تمام تقریبات میں پہنے جاتے تھے۔

دلہن کے لئے بھی سرخ سوٹ ہی بنایا جاتا تھا کیونکہ پہلے ٹی وی بلیک اینڈ وائٹ تھا۔ پھرکلر میں بھی صرف پی ٹی وی تھا۔ وہ بھی اخلاقی، دینی روایات و حدود کا پابند تھا،جیسے جیسے چینلز میں اضافہ ہوا۔آزادی ملتی گئی ۔ ہمارے معاشرے سےاخلاقی و روحانی اقدارختم ہوتی گئیں۔۔ نئے فیشن آگئے ۔لڑکیوں کے لباس میں ،ٹائٹس،جینزشامل ہوئیں اوردوپٹہ غائب ہوگیا۔ شادیوں میں دلہن کے لباس عریانیت زدہ فیشن سےآراستہ ہونےلگے۔۔

ہمارے لباس، تقریبات ہماری تہذیب و تشخص کی نمائند ہ ہیں۔ اسی سے ہم صالح وپاکیزہ معاشرت قائم رکھ سکتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں پروان چڑھتےغیر ملکی رسم ورواج،غیرمتوازن رویےمیڈیا کے معاشرے پراثرات کی وجہ سے ہے،  پہلے پی ٹی وی پر کمرشل آتا تھا۔ پڑھیں گے لکھیں گے تو روشن ہوگا نام،دنیا میں کریں گے ہم اچھے اچھے کام۔ سب سے پیاری ہماری"ڈیئر" پینسل۔

یہ ایک پینسل کا اشتہار تھا جس میں خوبصورت، سبق،پیغام تھا۔اب اشتہارات پیش کئے جاتے ہیں داغ تو اچھے ہوتے ہیں۔ خوبصورتی کو کیا چھپانا،خو بصورتی سےکیا شرمانا ۔جیسے چاہے جیو۔۔۔ مارننگ شوز میں ندا یاسر ڈانسر بلاتی ہیں اورخوب لڑکے لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرایا جاتا ہے۔ میڈیا پر مارننگ شوز میں صرف ناچ گانا ہی رہ گیا ہے۔ان کے پاس معاشرے کے افراد،نوجوانوں کے لئے کوئی مثبت سرگرمی نہیں ۔موضوعات ختم ہوگئےہیں ۔

 ہمارامیڈیا معاشرے سےمستحسن ذوق،احساسات،معیاری طورطریقوں کو بدل کراس کی جگہ فحاشی وعریانیت، رقص وموسیقی،حیوانی و نفسانی خواہشات و طرززندگی کوفروغ دے رہا ہے۔

 آنکھیں چندھیا دینے والی چکا چوند،گلیمر،تعیشات کی دوڑمیں حلال و حرام،جائزو ناجائز کی تمیز ختم ہو جاتی ہے۔ آج ہمارے معاشرے میں چوریوں ،ڈکیتیوں،معصوم بچیوں کے اغوا، بیٹیوں اوربیوی کے قتل سمیت دیگر جرائم  ذہنی ہیجان اورمسائل اضافہ ہوا ہے۔اس کا اہم سبب میڈیا پرجرائم پر مبنی پروگرامز اور واقعات کی تشہیر ہےاور مسائل کے حل کے لئے بامقصد ڈرامے نہیں دکھائے جاتے۔ پہلے مقبوضہ کشمیر ،بھاتی ظلم وجارحیت پر ڈرامے ضرور دکھائے جاتے تھے وہ بھی ختم کردیے گئے ہیں۔ چینلز کی بھرمار کے باوجود تاریخی ڈرامے نہیں بنائےجاتے۔

خاندانی نظام کو کمزور کرنے، فتنہ فساد برپا کرنےکے موضوعات پرڈرامے دکھائے جارہے ہیں۔۔ اس ضمن میں ہمارے حکمرانوں کا غیرذمہ دارانہ رویہ ،غلط فیصلےبھی میڈیا کی بےمہارآزادی کا سبب ہیں۔

ہم جنس پرستی پرمبنی فلم 'جوائے لینڈ" کی نمائش کی اجازت دینا۔ پاکستان کے نظریہ سے غداری اورعوام دشمن فیصلہ ہے۔ بسنت،بوکاٹا۔ نے کتنی گردنیں گٹواٹی ہیں۔اب مزید ہمارے ارباب اقتدار ملک وقوم کوکن مصائب سےدوچار کرنا چاہتے ہیں۔جب برائی کو ٹھنڈے ٹھنڈے برداشت کیاجاتا ہےتومعاشرے عذاب الٰہی کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔۔ضروری ہےکہ انفرادی واجتماعی ہر سطح پر ان فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا جائے۔۔حکمرانوں اور میڈیا کی سمت درست کی جائے۔Sa

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے