
صائمہ وحید
گزشتہ 75 سال سےاسرائیل کے فلسطینی مسلمانوں پرمظالم،معصوم بچوں،عورتوں پر تشدد گرفتاریاں،نوجوانوں کا قتل عام۔۔ مسجد اقصیٰ کی
بےحرمتی، فلسطینی مسلمانوں کی ان کےگھروں سےبےدخلی، نسل کشی،سب دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا اور فریاد کرتارہا۔۔
سات اکتوبرکو فلسطین کےمجاہدین منظم ومربوط حکمت عملی سے دہشت گرداسرائیل پر حملہ آوار ہوئے۔۔ جب بلندیوں سے پیراشوٹ سے اترتےحماس کے جانباز مجاہدین نے گریٹراسرائیل کے خواب چکناچورکردیئے ۔ اسرائیل کی مکہ مدینہ تک سرحدوں کا نقشہ آویزاں تھازمیں بوس کردیا۔
جس سے جگر لالہ میں ٹھنڈک ہو وہ شبنم
دریاؤں کے دل جس سے دہل جائیں وہ طوفان
اسرائیل کےٹینکوں پر قبضہ کرکے اس کے فوجیوں کو یرغمال بنایا اور تل ابیب پر برستےراکٹوں نے دشمن کے دل دہلا دیئےاورچیخیں نکلوادیں۔۔ سالوں سے فلسطینیوں کو اسرائیلیوں کےہاتھوں لٹتے،پٹتے،مرتے۔۔ دیکھ کر خاموش رہنے والے،آہ و بقاء کررہےہیں۔ اسرائیل امریکی آشیرباد سےغزہ پروحشیانہ بمباری کررہا ہے۔ ممنوعہ فاسفورس بم برسارہاہے۔۔
اقوام متحدہ کے اسکول، ہسپتال،رہائشی عمارات ،ایمبولینس، میڈیاہاوسز، صحافیوں کو نشانہ بناکراپنی مجرمانہ سفاکی،درندگی کاثبوت پیش کررہاہے۔ غزہ کا بجلی،پانی،انٹرنیٹ بندکرکے محاصرہ کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ اسرائیل کو جنگی جرائم سےروکنے کےعملی اقدامات سے گریزاں ہے جبکہ امریکہ کی دہشت گرداسرائیل کی حمایت ،پشت پناہی سےامریکہ کی مسلم دشمنی ایک بار پھر طشت از بام ہوگئی ہے۔۔
امریکہ جو افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں اپنے ہم پیالہ وہم نوالہ کے ساتھ شکت کھاکر بھاگ کھڑاہوا۔۔وہ اسرائیل کی حمایت میں دھمکیاں دےرہا ہے۔ بحری بیڑے اور اسلحہ سے اسرائیل کی مدد کرنےآیا ہے۔
ہمارے حکمران ایٹمی طاقت ہونےکے باوجود بھی "ہم فلسطینیوں کےساتھ کھڑے ہیں کے راگ الاپتے زبانی جمع خرچ کرتے،امریکی غلامی کا بین ثبوت پیش کررہے ہیں۔ "
پاکستان موٹرکردار،سفارت کاری سے اسرائیل پر دباؤ بڑھائے۔غزہ کا محاصرہ ختم کرائے، بمباری رکوائے۔
مسلم ممالک کے حکمران، متحد ہوکر بیت المقدس کے تحفظ اور فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کےلئے اقدامات کریں۔ موثر حکمت عملی وضع کریں۔اسرائیل اور اسکی حمایت کرنے والوں کی مصنوعات۔۔ کا۔معاشی بائیکاٹ کریں۔
فلسطین۔غزہ میں خوراک۔ادویہ۔علاج۔بنیادی اشیاء فراہم کی جائیں۔محاصرہ ختم کرایا جائے۔ بیت المقدس کی سلامتی،مشرق وسطی پائیدار امن ۔۔تمام مسائل کا حل اسرائیل کو لگام ڈالنے میں ہے۔
صائمہ وحید





































