
صائمہ وحید
اس تصویرمیں تباہ شدہ مکانات کےملبے پر بیٹھی فلسطینی بچ مسکراتی،فتح کا نشان بناتی دنیا کی متکبر،طاغوتی طاقتوں کو پیغام دے رہی ہے۔۔
جیت بالآخرمظلوم فلسطینی مسلمانوں کی ہوگی۔۔ فلسطین کی سرزمین نےانبیاء کرام کےنقش پامحفوظ کئےاورروحانیت جذب کی۔۔ وہیں متکبروں کی ظلم و سفاکیت بھی دیکھی جنہوں نےبیت المقدّس کا تقدس پامال کیا مگر بیت المقدس آج بھی پوری آن بان شان سےقائم ہےاور اس کوگرانے،مٹانے والےخود نیست ونابود ہوگئے۔۔
آج پھر اہل فلسطین کواسرائیلی ظلم وجبر کاسامناہےجس کےمسجد اقصٰی پرقبضہ کرنےکےناپاک عزائم ،طاقت کےغرورکو حماس کےمجاہدین نے خاک میں ملادیا۔ اب اسرائیل اپنی خفت مٹانے کو غزہ میں مساجد،اسکول،ہسپتالوں پر بمباری کرکے فلسطینیوں کو اپنی وحشیانہ درندگی کا نشانہ بنارہا ہے۔۔اگرچہ مسلم حکمرانوں کی ناعاقبت اندیشی نےفلسطینی مجاہدین کی جیتی ہوئی جنگ کوشکست میں بدل کر انہیں امریکا اوراسر ائیل کےلئےترنوالہ بنادیا ہے۔ وہ نہتےہی دشمن سےجہاد کرکےعالمی طاغوتی نظام کےنفاذ کےمنصوبوں کوتہہ تیغ کرتے،بیت المقدس ،اسلام کا تحفظ کررہےہیں۔
یہ بازی عشق کی بازی ہے
جو چاہو لگا دو،ڈر کیسا
گرجیت گئےتو کیا کہنے
ہارے بھی توبازی مات نہیں
غزہ کا محاصرہ کرکےپانی خوراک،ادویہ بنیادی ضروریات سےبھی محروم کرکےان پرجنگ مسلط کی گئی ہے۔جو سنگین
جنگی جرم،انسانی حقوقِ کی خلاف ورزی ہےمگرانبیاء کرام،صلحاء کے ان وارثوں کے حوصلے،عزم، ارادے چٹانوں سے ذیادہ مضبوط اورمستحکم ہیں۔
اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے"اگر تم اللہ کی راہ میں نہیں لڑتےتواللہ تمہاری جگہ دوسرے لوگوں کو لےآئےگاجو اللہ کی راہ میں اپنی جان مال سے جہاد کرنےوالے ہوں گے۔"اللہ کی مدد اورفتح یقیناً قریب ہے۔۔اللہ پاک فلسطینی مسلمانوں کی قربانیاں ،جدوجہد قبول فرمائے۔ان،جرات،حمیت،عزیمت کے روشن میناروں کو سلام۔۔





































