
سنیہ عمران / بہاولپور
قرآن انسٹی ٹیوٹ بہاولپور میں سابقہ طالبات کا کے لیے" میٹ اپ "کا اہتمام کیا گیا ،انسٹی ٹیوٹ کی موجودہ طالبات نے خوب صورت
ا ندازمیں ہال کو سجایا ،خاص طور پر گولائی میں لگی کرسیاں اور سینٹر میں بچھی سفید چادر پر خوش آمدید کہتیں سرخ پتیاں اندر داخل ہوتے ہی دل کو خوشگوار احساس دلا گئیں ۔
خوب صورت ملبوسات زیب تن کی طا لبات اور اساتذہ بہت ہی پیارے لگ رہے تھے ماحول نہایت خوش گوار تھا ۔ سابقہ طالبہ فوزیہ اسحاق کی پر سوز تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا ،خوبصورت نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم قرآن انسٹی ٹیوٹ کی نجمہ حبیب نے پیش کی ۔سابقہ ناظمہ ضلع و معلمہ قرآن انسٹی ٹیوٹ عظمیٰ نعیم نے بہت جامع انداز میں "عظمت قرآن اور ہماری زمہ داریوں " کے عنوان نے گفتگو کی ،احادیث مبارکہ اور قرآنی آیات کے ذریعے شرکا کو تفصیلی آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اور آپ کو بتا کر گئے ہیں کہ قرآن کے استاد اور قرآن کے طالب علم کا اعزاز رہتی دنیا تک رہے گا اور کائنات میں اس سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں ،سبحان اللہ ۔انہوں نے کہا کہ آپ سب اپنا تعلق قرآن سے مضبو ط کریں اور پھر اس تعلق میں کمزوری پر اپنا محاسبہ بھی کریں ۔
وائس پرنسپل حمیرا سلم نے قرآن انسٹی ٹیوٹ کا تعارف پروجیکٹر کے ذریعے پیش کیا اور قرآن انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والے پروگرامز اور دیگر سرگرمیوں کا تفصیلی تعارف دیا ۔سابقہ طالبات سے تفصیلی تعارف لیا گیا کہ انہیں قرآن انسٹی ٹیوٹ میں آکر کیسا لگا ، دعوت نامہ ملنے پر کیسا محسوس کیا ، سب نے دعوت نامہ ملنے اور انسٹی ٹیوٹ میں آنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے نئے سیٹ اپ کو بھی بہت خوب صورت قرار دیا اور دوبارہ میٹ اپ رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔آخر میں پرنسپل سعدیہ بخاری نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور انسٹی ٹیوٹ سے آئندہ بھی جڑے رہنے کی تا کید کی ۔مہمانوں کی چائے اور لوازمات سے ضیا فت کی گئی ۔
معلمہ صائمہ معید کی جاندار کمپئیرنگ اور پر جوش اشعار نے پروگرام کی رونق کو آخر تک دوبالا رکھا ۔ہنسی تھی ۔۔۔شور تھا ۔۔۔۔۔ باتیں تھیں ۔۔۔۔لوگ ملے ، لمحے گزرے ، یادیں بنیں اور سب خوش خوش گھروں کو لوٹ گئے۔



































