بہاولپور میں "بولتی تحریریں" کی تقریب رونمائی وتقسیم انعامات

  سنیہ عمران /بہاول پور

قرآن انسٹی ٹیوٹ بہاولپور میں  سینئر صحافی وچیف ایڈیٹر رنگ نو ڈاٹ کام جناب زین صدیقی کی  مرتب  کردہ کتاب "رونمائی بولتی

تحریریں" کی تقریب رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات   کا اہتمام کیا گیا ۔ مہمان خصوصی اور تقریب کے   مہمانوں کے استقبال کے لیے داخلی راستہ نہایت خوبصورتی سے آراستہ کیا گیا تھا ،فرش پر بکھرے پھول اور پھولوں سے تحریر کیا گیا خوش آمدید مختلف رنگوں کے غباروں کے

درمیان مزید دلکش اور خوش رنگ محسوس ہو رہا تھا ۔ہال میں گول دائرے کی شکل میں نرم گدے بچھا کر ان پہ گاؤ تکیے رکھے گئے تھے ،درمیان  میں سفید چادر پر چاروں طرف پھولوں کی پتیاں اور اطراف  میں ٹمٹماتی شمعیں روشن کی گئیں تھیں۔  وسط میں سونف اور مصری رکھ کر ماحول کو مکمل ادبی رنگ میں ڈھالا گیا تھا ۔ ادب اور محبت کا یہ ملن  دل کو چھو گیا ۔

سٹیج پر  انگریزی آرائشی ہندسوں سے خوش آمدید لکھا گیا تھا ۔کتاب  کی رونمائی   کیلئے بنائے گئے  پینا فلیکس اور دیواروں پر لگے مختلف رنگ کے غبارے، میز پہ سجائے گئے ،انعامات، کتابیں اور مختلف ادبی کمیٹی کی مصنوعات اور میز پرجلتی شمعوں کے گرد تازہ گلاب  کے چھوٹے چھوٹے دائرے،ادبی کمیٹی کی اس  نفیس تیاری نےتقریب کو رومانوی اور جادوئی رنگ دینے کے ساتھ ساتھ  یہ پیغام بھی دیا کہ ادب آج بھی زندہ ہے اور آنے والے کل کو روشن کرے گا۔

نائب ضلع رضوانہ عبدالرحمان نے سابقہ ناظمہ ضلع و موجودہ اعزازی نائب عظمی ٰنعیم کو گل دستہ  پیش کر کے خوش آمدید کہا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں  ۔مہمان خصوصی بھی قلم قبیلے سے ہیں، لکھتی بہت کم ہیں پر جب لکھتی ہیں جاندار اور پر اثر لکھتی ہیں ۔تقریب کا آغاز امتیاز کی سورہ رحمان کی پر سوز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔

ہنیہ نے بہت خوب صورت آواز  نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم  پیش کی ،اس کے بعدمحترمہ عظمٰی نعیم نے سورہ رحمان پہ بہترین اور جامع انداز میں   روشنی ڈالتے ہوئے اس کی اہمیت کو واضح کیا۔نگران ادبی کمیٹی  سنیہ عمران نے کتاب بولتی تحریریں ،،

کا تعارف دیا ،اس کے علاوہ انہوں نے رنگ نو پبلیکشنز کراچی کا بھی تفصیلی تعارف دیا ، 2025 میں رنگ نو  کراچی  کی جانب سے  منعقد کیے گئے مقابلہ جات کا بھی بتایا  انہوں نے بتایا کہ رنگ نو کے تحت تین کیٹگریز میں مقابلہ جات منعقد کیے گئے ۔

 مقابلہ مضمون نویسی بعنوان " ٹی وی ڈراموں کے ہمارے معاشرے پر اثرات " میں   بہاولپور سے  نگران ادبی کمیٹی  سنیہ  عمران نے  حصہ لیا  ،مقابلہ بچوں کی کہانی کا عنوان خود چننا تھا ،اس مقابلہ میں بہاولپور سے  ڈاکٹر زاہدہ ثقلین نے  حصہ لیا اور مقابلہ افسانہ نگاری  کا موضوع  بھی خود چننا تھا ،اس میں  بہاولپور سے سنعیہ یعقوب نے حصہ لیا ،نگران ادبی کمیٹی نے اس پلیٹ فارم کی  اشاعت کردہ دو مزید کتب کابھی تعارف دیا  "ننھی کلیوں سے باتیں" جس کی  مصنفہ  مشہور لکھاری  عائشہ بی ہیں اور کتاب  "جگ مگ تارے " چیف ایڈیٹر رنگ نو زین صدیقی اور مشہور لکھاری افراز عنایت کی مرتب کردہ کتاب ہے پر ان کا تبصرہ بھی شائع ہوا ہے ۔

ادبی کمیٹی کی ممبر حمیرا مظفر نےخوب صورت نظم "اگر کبھی میری یاد آئے"     بڑے زبردست انداز میں پڑھی،یہ نظم اس تقریب کے نام تھی ۔

کواڈنیٹر صائمہ معید نے ایکٹویٹی کروائی اور اس کا آغاز انہوں نے خوب صورت لب و لہجے میں  خوب صورت نظم     "عزیز ساتھی"  پڑھ کر کیا

ادبی کمیٹی کے ممبرز نے اپنی تحاریر اور کسی نے اپنی نظم پڑھ کے ادبی محفل   کی رونق کو بڑھا یا ۔مہمان خصوصی نے ممبر ادبی کمیٹی و پیما ڈاکٹر زاہدہ ثقلین کو " کل پاکستان مقابلہ بچوں کی کہانی 2025 "جیتنے پہ شیلڈ دی ۔نگران ادبی کمیٹی سنیہ عمران کو"کل پاکستان مقابلہ بہترین مصنفہ 2025 "

جیتنے پرشیلڈ دی ۔انہوں نے کہا کہ آج کی یہ حسین و باوقار ادبی محفل ہماری ابھرتی ہوئی لکھاری سنیہ عمران کے اعزاز میں رکھی گئی ہے ،   کتاب " بولتی تحریریں " میں ان کی بیک وقت 5 تحاریر کا اشاعت ہونا نہ صرف ان کے لیے بلکہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی بہاولپور کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی بہاولپور سنیہ عمران کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہے ۔

اس دعا کے ساتھ کہ ان شاءاللہ  وہ اپنا یہ قلم کا سفر یونہی جاری رکھیں گی اور اپنے قلمی جہاد کے ذریعے اقامت دین کی سر بلندی میں دامے درمے قدمے اورسخنے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی ۔

کوارڈنیٹر ادبی کمیٹی صائمہ معید نے ادبی کمیٹی کے مستقل لکھاریوں  ثمین سجاد جو  ایم فل انگلیش لٹریچر کر رہی ہیں، انہیں اور سنعیہ یعقوب جو ایم بی اے کر چکی ہیں دنوں کو خصوصی انعام سے نوازا ،مبارکباد دی اور بہت ساری دعائیں  دیں ۔ناظمہ ضلع طاہرہ یونس جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا تفصیلی تعارف دیا ،سب کو اس سے جڑنے کی ترغیب دی اور جو جس طرح اپنی صلاحیتوں کو لگا سکتا ہے وہ لگانے کی اپیل کی ،اپنا آپ اقامت دین کی راہ میں لگانا ہی اصل زندگی  اور آخرت کی کامیابی ہے ،انہوں نے تمامافراد کو دلی مبارکباد اور دعائیں دیں۔

نائب ضلع رضوانہ عبدالرحمان نے اپنے اختتامی خطاب میں کہاکہ جہاد کئی طرح کے ہیں اور جہاد بالقلم وہ معرکہ حق ہے  جس میں زخم تو نہیں آتے مگر دل و دماغ بدل جاتے ہیں ۔یہ باطل کو دلیل سے اور جہالت کو علم سے شکست دیتا ہے، قلم جب حق کے لیے چلتا ہے تو تلوار سے بھی زیادہ قوی وار کرتا ہے اور نسلوں کو بیدار کر دیتا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے سب کو خصوصی مبارکباد اور دعاؤں سے نواز اور شرکا کا بھی  شکریہ  ادا کیا ۔

ادبی کمیٹی کی ممبر اسماء اعجاز کی جاندار کمپئیرنگ اور حاضرین کے لیے خوب صورت لب و لہجے میں موقع کی مناسبت سے پڑھے گئے اشعار نے محفل کی رونق اور حاضرین محفل کی دلچسبی کو آخر تک برقرار رکھا۔ادبی کمیٹی بہاولپور کی طرف سے حاضرین محفل کا شکریہ  خوب صورت نظم   " دوستوں کی محفل ہے "  بہت پیارے انداز میں   متبشرہ یونس نے پڑھ کر ادا کیا۔

 ادبی محفل میں ضلعی معاون خصوصی حمیرا اسلم اور نائب ضلع عائشہ اعجاز نے بھی    خصوصی شرکت  کی،ناظمہ پی پی 253 عائشہ فاروق کی پر خلوص و جامع دعا سے اس ادبی محفل کا اختتام ہوا۔شرکا میں ادبی کمیٹی کا تعارف مجلہ، ادبی کے سپیشل کی رنگز اور قلم تقسیم کیے گئے ۔

مہمان خصوصی اور ضلعی ٹیم کو کتاب  "بولتی تحریریں "تحفے میں دی گئیں ۔چائے گلاب جامن اور سینڈوچز سے مہمانوں کی تواضع کی گئی،مہمانوں میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمان  شامل تھے، جن کی کثیر تعداد موجودتھی ۔حاضرین محفل نے ادبی کمیٹی کی خوبصورتی اور تنظیم پر گہری مسرت کا اظہار کیا اور محفل کے ماحول اور نظم و نسق کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نشت نہ صرف علم و ادب کے فروغ کا باعث بنی ہے بلکہ ہمارے دلوں میں بھی ادبی ذوق و محبت کو بڑھا گئی ہے ۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے