
سنیہ عمران/ بہاولپور
زندگی میں بعض صلاحیتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن سےانسان خود بھی نا واقف ہوتا رہتا ہے ۔ ہم اپنی کمزوریوں کو تو پہچان لیتے ہیں مگرصلاحیتوں کو
پہچاننے کے لیےکسی دوسرے کی ضرورت ہوتی ہے ،کوئی ایسا دل جو ہم سے پہلے ہمارے اندر چھپی روشنی کو پہچان لے ۔کبھی ایک استاد ،کبھی ایک رہنما اور کبھی ایک مخلص انسان ہماری زندگی میں آتا ہے اور ہماری ہی پہچان ہمیں واپس دے جاتا ہے۔ ایک حوصلہ افزا جملہ ،ایک اعتماد بھری نظر اور ایک چھوٹا سا موقع انسان کی سوچ بدل دیتا ہے ۔
مجھے بھی یہ احساس اسی یقین کے ذریعے ملا کہ میں ابھی پڑھا سکتی ہوں ۔شاید میرے اندر یہ صلاحیت پہلے سے موجود تھی ۔ اسے پہچاننے کے لیے کسی کے اعتماد کی ضرورت تو ہوتی ہے،یہ صرف سکھانے کا عمل نہیں بلکہ خود کو دریافت کرنے کا سفر تھا ،بعض اوقات محبت اور اعتماد وہ دروازے کھول دیتے ہیں جو ہم خود کبھی نہیں کھول پاتے ۔ آپ دنوں نے مجھ پر یقین کیا اور میں نے خود پر یقین کرنا سیکھ لیا، یہی میرا سب سے خوبصورت شکریہ ہے ۔
کیونکہ بعض صلاحیتیں تک ہم خود نہیں پہنچتے ،وہاں ہمیں محبت کرنے والے پہنچاتے ہیں۔
محبت ، حوصلہ اور ایمان کی یہ چھوٹی چھوٹی کہانیاں ہمیں یہ یاد دلاتی ہیں کہ ہر دل میں روشنی اتر سکتی ہے ،بس کسی کو اسے دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے یہ اختتام نہیں بلکہ زندگی کی نئی شروعات ہیں ۔



































