
عریشہ اقبال
شب ظلمت ختم ہوکررہےگی اورفتح کا سورج ضرورطلوع ہوگا ۔ان شاء اللّٰہ
مجاہدوں کی للکار کوکوئی کھیل نہ سمجھ لینا ،تم یہ تووہ حقیقت ہے جس کا ادراک صرف اہل ایمان ہی کوہوسکتا ہےجن کے دل اللّٰہ کے نور سےمنور ہیں اورشوق شہادت کی خاطراپنی جانیں لٹانے کےبعد ایک عظیم فتح اورایک ابدی سکون کے ہمراہ اس ملاقات کےمنتظر ہیں کہ جب ان کا رب ان سے کہے گا کہ آج میں تم سے راضی ہوگیا یہ حماس کےسپاہی ، یہ حق کے علمبردار، یہ شجاعت و بہادری کی اصل تاریخ رقم کردینے والے مجاہدین ہیں ،جن کے سینے میں صرف اللّٰہ کی بڑائی کا احساس ہے اور جن کے لبوں کوجام کوثرکی طلب ہے۔
باطل چاہےجتنا ہی طاقت ورکیوں نہ ہوجائےحق کوحق کردکھانا اللّٰہ کی مشعیت ہے۔بدرکا معرکہ ایک بار پھر دہرایا جائےگا گواہیاں لکھ لی جائیں گی ۔ فرشتے مبارکباد پیش کریں گےاورساری کائنات رشک کرے گی۔
حماس کےمجاہدواللّٰہ تعالیٰ تمہیں عظیم فتح نصیب فرمائے، تمہاری جدوجہد کواپنی بارگاہ اقدس میں قبول کرے اورروز قیامت آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا ساتھ عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔




































