
راحیلہ خورشید
دین اسلام میں جو مقام عورت کودیا گیا ہےاس کا دوسرامذہب تصورنہیں کرسکتا ،جب لڑکی پیدا ہوتی ہےتو باپ جنت کا حقدار ہوجاتاہے۔ حضرت محمد صلی اللہ
علیہ والہ وسلم اپنی پیاری صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سےکتنا پیار کرتے تھےکہ جب وہ تشریف لا تیں تو ان کا استقبال کے لیےکھڑے ہو جایاکرتے ،ان کو اپنی جگہ بٹھاتے۔
بہن کی دعا سے قسمت بدل جاتی ہےاور "ماں" کا درجہ تو پوچھیےہی مت۔ دین اسلام میں جنت اوردوزخ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ پرہیز گارہوگے تو جنت ملے گی اور برے کام کیے تو دوزخ ۔ اس لئے مسلمان جنت کے حصول کے لیے پر برے کام سے بچتاہے کہ آخرت میں اس کو جنت ملےاور میرے رب نےجنت ماں کے قدموں تلے رکھ دی ۔ یہ ہے مقام میرے دین اسلام میں عورت کا ہے۔
کسی میدان میں عورت کو پیچھے نہیں رکھا گیا، حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:"علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے "یہاں صرف مردوں کا ذکر نہیں ہے بلکہ عورتوں پر بھی فرض قراردیا ہےکیونکہ ایک تعلیم یافتہ عورت ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ڈالتی ہے۔
جائیداد میں حصہ دارقرار دی گئی ہے ۔قرآن مجید میں پوری سورہ عورت کے لیے اتری" سورہ النساء "۔نکاح کے مقدس رشتہ میں پہلے لڑکی سے قبول کروایا جاتاہے۔
ہمارے دین اسلام نے تو عورت کو عزت کا مقام دیا ۔ کیا ہم عورت ہونے کا صحیح حق ادا کررہی ہیں؟




































