غیرت یہ ہے ۔؟

مسرت جبیں

ماں ،بہن ،بیٹی غیرت کی علامت ہیں ۔غیرت کا نام ہے۔عزت کاسمبل ہیں اورغیور مرد،غیور قبیلہ ،غیورخاندان ،غیورقوم کبھی بھی کسی بھی قیمت

پہ اپنی غیرت پہ آنچ نہیں آنے دیتی ۔ کٹ مرنے کو تیار،کٹ بھی مرے مگر اپنی غیرت کی طرف ایک نگاہ غلط بھی گوارا نہیں ۔

سب کچھ قربان ہوسکتا ہےمگر غیرت ،عزت ،شرف اپنی ماں، بہن، بیٹی کی طرف اٹھے ہوئے ہاتھ کبھی سلامت نہیں رہتے۔آہ مگر آسمان نے غیرت کا جنازہ بھی اٹھتا دیکھ لیا ۔

 زمین شق ہوئی نہ آسماں ٹوٹ پڑا ،مگرایک اسلامی جمہوریہ ملک سےغیراسلامی حکمران ،اغیارمسلم بیٹی کو بلا کسی جواز کےاٹھا لے گئے ۔

حکمرانوں کی غیرت کسی کال کوٹھری میں منہ چھپائے سوتی رہی ۔غیرت سے بھی بڑھ کر ظلم وبربریت کی داستان رقم کی گئی ۔قوم کی بیٹی کا اغوا ۔کس قدر بڑا سانحہ تھا مگر سکوت مرگ غالب رہا ۔

حادثے سے بڑا سانحہ  یہ ہوا

لوگ ٹھہرے نہیں حادثہ دیکھ کر

عافیہ صدیقی ماشاءاللہ ماشاءاللہ کیا عزت وتوقیراور شاندار کامیابی کے ساتھ اپنا سفرحیات طے کر رہی تھی ، بیالوجی میں پی ایچ ڈی ،کی ڈگری،نیورو سائنسٹ، ان کی تحقیقی کاوشوں پہ 1992 کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔یہ کوئی معمولی کامیابی نہ تھی  بلکہ ایک حسین خواب کی حسین تعبیر تھی جو وہ پاچکی تھی ۔ معاشرے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں اور اپنے پھول جیسے بچوں کی مسکراہٹیں ان کی زندگی کی زندہ مسکراہٹ بن گئی تھی ۔اس ہنستی مسکراتی زندگی میں اچانک ایک طوفان ان کےگلشن حیات کو اجاڑ کر رکھ گیا ۔ا زل سے حق وباطل کی جنگ جاری ہے ۔خود رب کائنات قرآن کریم میں ارشاد فرماتے ہیں کہ دشمن کو تمہاری کامیابیاں ،خوشیاں ہمیشہ کھٹکتی ہیں۔ وہ تم پر برے گردش زمانہ کا انتظار کرتےہیں ۔

جب تمہیں کوئی بھلائی ملتی ہےتو ان کو بری لگتی ہے اور جب تم پہ کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ خوش ہوتے ہیں (القرآن)اسلام دشمن کی آنکھ کابڑا کانٹا ہروہ مسلم ہے ۔ ہر وہ پاکستانی ہےجو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہواور کچھ الگ سے کچھ منفرد کمال کا کارنامہ جو پاکستان کو اقوام عالم میں ممتاز بنادے۔کرنے کا عزم کرے۔ یا کر لے ۔

جیسے ہی کسی گوہر نایاب کسی ایسے فرد کی نشاندہی ہوتی ہے یا تووہ اور اس کا خاندان غائب کروادیا جاتا ہے ۔یاپھر موت کا بھیانک کھیل اس طرح کھیلا جاتا ہے کہ مقتول تو ملتا ہےمگر قاتل کا سراغ ناممکن ۔

میں کس کے ھاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں

تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے

ہاں عافیہ بھی مجرم ہے۔ بہت بڑی مجرم ،بہت خطرناک مجرم  کہ جب تک اسے عمر بھر کےلیے قیدی نہ بنایا جائے دنیا میں امن نام کی دیوی اپنی پوجا پہ ناز نہیں کرسکتی ۔۔۔؟پوری دنیا کو اس دھان پان سی لڑکی سےبہت ساراخطرہ ہے۔اب خطرناک مجرم کو آزاد رکھ کر دنیا کا امن ،سکون توبرباد نہیں کیا جا سکتا ۔۔؟

عافیہ نیوروسرجن تھیں ،بایو کمیسٹری سےمتعلق ایک شاندارریسرچ تیار کر رہی تھی ۔عافیہ کی یہ کاوش اسلام اور پاکستان کےلیے تھی ۔عافیہ کی بدقسمتی کا ذمہ دار اس کا سابقہ شوہرتھا یہی تحقیقی فارمولا اسےسلاخوں کے پیچھے لےگیا۔

امریکی حکومت کا دوعویٰ تھا کہ عافیہ نےیہ فارمولےامریکہ کے لیےبنائے۔امریکہ اس سےمستفید ہوناچاہتا تھا ۔

امریکہ کو گوارہ نہ تھا کہ پاکستان کی ایک ہونہار بیٹی اپنے وطن کے لیے کام کرے ۔

کیسا دستور ہےکہ انمول اذہان پہ پہرے لگا دو مگر دشمن اسلام  تاریخ بھول جاتا ہےہر بارکہا دشمن اسلام تم ایک مسلمان کےجسم کو ٹکڑوں میں تقسیم تو کرسکتے ہو ۔ تم زنجیروں میں جکڑ توسکتے ہو ۔ تم ظلم کے پہاڑ تو توڑ سکتے ہو۔ تم ماؤں کی گود تو اجاڑ سکتے ہومگرتم ایک سچےمسلمان کو بغاوت اورغداری پہ مجبور نہیں کر سکتے ۔ 20 سال کیا اور 86سال کیا۔ تم زندگی کے آخری سانس تک قیدی بنا لوں  مگر ہم نہ

بکنے والے نہ جھکنے والے

سو بار کر چکا تو امتحاں ہمارے

آہ غیروں سے گلہ کیا یہاں تو اپنوں نےظلم کی ہرحد پارکر دی ۔اپنی ہی عصمت اپنی ہی غیرت اپنی ہی عزت اپنی بیٹی دشمن کو بیچ دی ۔ ہائے۔۔۔ نہ آسماں ٹوٹا نہ زمین شق ہوئی ۔

دوہزار تین میں پرویزمشرف نے دھرتی ماں کی عفت مآب ماں کی چادردشمن کو نوچنے کے لیے دے دی ۔عافیہ صدیقی کو بچوں سمیت اغوا کرلیا گیا۔ ہائے کیا ستم ہے جانور کے بچے بھی چھین لیےجائیں تو جانوربھی اپنی ممتا کے ہاتھوں تڑپ اٹھتے ہیں ۔

ہائےعافیہ تیری غموں کی داستان رقم کرنا آسان کہاں ۔۔؟ قلم لفظ نہیں لہو اگلتا ہے۔تیرے دل کی حالت لفظوں میں سموئی نہیں جاتی ۔بچوں کی جدائی ۔ماں کی جدائی اور ماں کے دکھ کا دکھ ۔۔۔۔ ؟

ہر کوئی کہنا چاہتا ہےمگرکہنےکی سکت نہیں۔ سنو عافیہ تیری داستاں زمین پہ نہیں امید ہےآسمان پہ بھی رقم ہو گئی ہے۔بہت سارے بہت کچھ کہنے کی کوشش میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکے ۔بہت دنوں کے بعد قلم کا سہارا لیا ہے ۔یہ سچ ہے لکھنے کا وصلہ نہیں ۔

لفظ کھوسےگئے ہیں۔لفظ دکھوں کی ردالئے چپ سادھےہوئے ہیں ۔پانچ سال ہاں پانچ سال پانچ لمحے اپنے پیارے نظروں سےاوجھل ہوں تو پانچ لمحے کیسے بیتتے ہیں ۔وہ کیفیت کیونکہ بیان ہو ۔ جوعافیہ آپ کی ماں نے گمشدگی کی صورت برداشت کیے۔خود عافیہ تم کتنے طوفانوں سے گزری ۔ ظلم کی چکی میں کتنا پستی رہی ۔تیرے جسم اور روح کے گھاؤ کا حساب کون دے گا ۔

ہم سب مجرم ہیں ، اگرمسلمان عورت کفرکی قید میں ہوتو پوری قوم پتےکھا کرجی لے مگر مسلم عورت کورہائی دلائی جائے ۔یہ فرض کفایہ ہے۔20سالوں سے قوم کی خاموشی لگتا ہے ہمیشہ کی خاموشی میں بدلتی جارہی ہے ۔

بیس سال کے بعد اپنی بہن سے تڑپتی ہوئی ترستی ملاقات ایک اور امتحان تھا ۔ بہت بڑا امتحان ۔۔۔۔؟ایسا دکھ جو صرف دو بہنوں کی دھڑکنوں نےمحسوس کیا۔اس کرب کی شدت لفظوں کی محتاج کہاں ۔۔؟عافیہ میری پیاری بہن سلام تیری استقامت پہ تیری ہمت پہ تیری جرات پہ۔ تیرےحوصلوں پہ تیرے صبرپہ۔ یقین رکھ یہ قید کے اندھیرے تیرے لیے نور کے مینار ہیں ۔ روشنی کے سراج ہیں ۔ دشمن تجھے فنا کرنا چاہتا ہے اور توبقاء کی داستان ہے ۔ تو تو امر ہے ۔تو آکاش کا چمکتا تارا ہے ۔ تو تاریک راتوں کا چاند ہے ۔ تو راہ نہیں منزل کا نشان ہے ۔ تو زندہ وجاوید تاریخ ہے ۔ ایسی تاریخ جو صدیوں مٹائی نہ جا سکے ۔ تم امید ہو ،تم نوید ہو ، نسلوں کی۔ نسلوں کی امین ہو ۔ساری قوم کی پرخلوص دعائیں تمہارے ساتھ ہیں اور  تم پر سایہ فگن ہیں ۔ رب کی رحمتوں کا سائبان تیرے سر پہ تنا ہوا ہے ۔

صبرکبھی رایگاں نہیں جاتا ۔یہ صبررنگ لائے گااور یہ رنگ تیری نسلوں کو رنگ دے گا۔ یہ رنگ تیری گلشن کو رنگین کر دے گا۔ تیرے وطن کو  جس کی خاطر تم خود دکھوں کی کہانی ہوگئی ہوگلزار بنا دے گا۔عافیہ قانون قدرت ہے کہ ہر رات کے بعد سویرہیں۔ تیری رات بھی اب ڈھلنےکوہے۔ تیری آزادی کی صبح بھی قریب  سےقریب تر ہے ۔ وہ دیکھو افق کےپار شفق کی پوہ پھٹنےکوتیار ہے ۔بس اک ذرا صبر ۔۔۔ ؟

ساری قوم کی دعائیں تیرے نام

مایوس نہ ہو دل ناکام خدا سے

تقدیر بدل دیتا ہے اک حرف دعا بھی

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے