
مسرت جبیں
پچھلے دو گھنٹوں سےعاطف اپنی انگلی میں پڑی انگوٹھی کو گھومارہا تھا ۔
ایک وہ انگھوٹی اورایک یہ انگھوٹی ۔۔۔۔۔۔۔؟ کیا صدیوں کا فاصلہ تھا۔ وہ بھی صرف ایک انگھوٹی ہی رہی اور اج یہ۔۔ِ ۔۔۔؟
اس انگوٹھی سے اس کی کتنی تلخ یادیں جڑی تھیں ۔اج موسم بھی بالکل اسی سہنری شام جیسا تھا۔ وہی نیلے آسمان کے کناروں پہ ڈوبتا سورج مگر آج ڈوبتے سورج نے عاطف کے کانوں میں صبح روشن کی سر گوشی کی تھی ۔
آج کتنےجتن کے بعد تایا آبا نے اپنی بیٹی عفت کے نام کی انگھوٹی پہنائی تھی ۔ایک ہی آنگن میں بچپن کےکھیل کھیلتے ہوئے کب محبت کا کھیل شروع ہوا ۔ اس کااندازہ ہی نہ ہو سکا ۔
خاندانی رنجشیں آڑےآرہی تھی ۔اللّٰہ کی مہربانی سے ماں کی دعائیں اورعاطف کے سچے جذبے جیت ہی گئے۔ پورے گھرانے میں خوشیاں مسکرااٹھی تھیں ۔
اماں ابا تو خوش تھےہی،چھوٹی بہن عشرت پورے گھرمیں ناچ رہی تھی توبھائی عاطف کی شادی کی تیاریوں میں پرجوش تھے ۔کیا خواب کیا تعبیر تھی ۔
چوہدری رحمت علی دہلی کے بڑے معززخاندان سےتھے۔ ان کے دو بیٹےجمال دین اور کمال دین بڑی شاندارحویلی میں عیش کی زندگی بسر کر رہے تھے ۔
اپنے بہترین اخلاق کی وجہ سےان کے سکھوں اورہندوؤں سےبھی بڑے اچھے تعلقات تھے۔پنچایت کے اکثر فیصلے ان کی مرضی سے طے پاتے تھے ۔ آپس کی خوشی غمی سانجھی تھی مگر قدرت کو کچھ اور منظور تھا ۔فضا بدلی حالات نے رخ بدلا ۔تقسیم ہند کی تحریک نےسارے منظر ہی بدل دے ۔
وہ جو دکھ سکھ کےسانجھےتھے۔جان کےدشمن ہوئے، جن کوعزتوں کےرکھوالےسمجھتے وہی عزتیں تار تار کرنے میں پیش پیش تھے ۔
عاطف کی آنکھوں میں آج بھی خون اتر آیا ہے۔ وہ قیامت تھی ایک قیامت ۔
کسی کام کےسلسلے میں شہرسے باہر تھا جب اس کو بلوائیوں کےحملے کی خبر ملی ۔ وقفےوقفے سے حملوں کی خبریں آ رہی تھیں مگر اسے یقین تھا ۔ مان تھا دوستی کا۔زعم تھا اپنی حیثیت کا۔خیال تھا کہ یہ سکھ ہماری حفاظت کریں گے آخر ہم تو پرکھوں سے ساتھ تھےمگر سب مان یقین خاک ہوگئے ۔
چھپتےچھپاتےبہت مشکل سےحویلی میں عاطف آتا ہےکہ اپنے پیاروں کو نکال لاؤں گا مگر وہ دل خراش منظر کیسے دل نے سہہ لیا ۔
اماں ابا کے لاشے کھلی آنکھوں میں وحشت، چچا تایا ،بھائی تائی دادی سب تھے ۔خون میں نہائی ہوئی عفت آخری سانس شاہد عاطف کے انتظار میں روکے ہوئے تھی ۔ مگر سب کوئی ٹکڑے ٹکڑے خون کا کھیل تھا ۔جلی حویلی میں عاطف دیوانہ وار اپنی بہنوں کی لاشیں تلاش کرتارہا۔ آج پہلی بار وہ بار بار تڑپ کردعا کررہا تھا کہ میری بہنیں مرچکی ہوں ۔وہ چیخنا چاہتا تھا مگر آواز اندر ہی دم توڑ گئی ۔ بہاروں بھرا گلشن اجڑ گیا ۔ عاطف نے اپنے اندر کی سسکیوں کو اندرہی روک لیا ۔ آج پھر اس کے زخم رسنے لگے تھے ۔
پھر منظربدلا ، کتنے ہی اس جیسے اجڑے لوگ ۔ اپنوں کے بے گور وکفن لاشے لا وارث لاشے چھوڑکر اپنی زندہ لاش اٹھائے ہوئے لوگ اپنے جسموں اور روح کے زخموں سے چور لوگ، لٹے پٹے لوگ ، یہ قافلےتھے مہاجر قافلے۔ان سب کی اب نہ کوئی حیثیت تھی ۔ نہ کوئی چوہدری نہ کوئی ملک نہ کوئی صاحب ۔نہ کوئی پہچان ،نہ کوئی عہدہ ، بس سب مہاجرتھے ۔ ان دکھ کے ماروں کا ایک نام تھامہاجر ۔
یہ مہاجرین کے قافلے ہیں ۔مہاجرین کے کیمپوں کا تذکرہ تھا۔ مہاجرین کی بے سروسامانی تھی ۔مہاجرین وہ عظیم لوگ جو ہجرت کرجائیں اپنی مرضی سے اپنے کسی عظیم مقاصد کے حصول میں ۔اپنے اللّٰہ اور رسول کی محبت و اطاعت میں ۔ اپنے مذہب اپنے دین ،دین اسلام کی خاطر ہجرت ۔۔۔۔ عظیم ہجرت ہجرت مدینہ ۔ عظیم مہاجرین ۔ صحابہ کرام رضوان اللّٰہ تعالیٰ اجمعین ۔
مہاجرین تحریک پاکستان
ایک وہ مہاجرین جومجبور کردیئے جائیں ہجرت پہ مگر یہ ہجرت کوئی آسان نہیں ہوتی ۔ بہت کٹھن مراحل سے گزرتا ہے انسان ۔اپنی دھرتی اپنے وطن سے بچھڑنا کب آسان ہے۔اپنا سب کچھ قربان کر دینا ۔ سب کچھ کھو دینا ۔ نہ صرف وطن گھر بار بلکہ اکثر اپنے پیارے قیمتی ترین رشتے بھی کھو دینا ۔،،
مہاجرین کی آبادکاری
عاطف کے زخموں سے آج پھر خون رسنے لگا تھا ۔ کرب کے ان لمحوں کاحساب کون دے گامہاجر،مہاجر کا لفظ سن سن کر اس کی روح بھی اس کے بدن سے ہجرت کرتی نظر آتی تھی۔مہاجرین کے کیمپوں سے نکل کر جب کچھ روز گارکا بندوست ہوا اور وہ کراچی جیسےبڑے شہر میں آباد بھی ہو گیا ۔ تب بھی وہ مہاجر کے نام سے پہچانا جاتا رہا ۔شادی کر کے اپنےخاندان کے ساتھ بھی وہی مہاجرہی اس کا تعارف تھا ۔
مہاجرین کےالفاظ گویاعاطف کےلیےزہر سے زیادہ تلخ تھے ۔افغانستان کے مہاجرین۔شام کے مہاجرین ، برما کے مہاجرین ، عراق کے مہاجرین ۔ ان کے دکھ ایک ہیں ۔ان کے مسائل ایک ہیں۔آج توعاطف کے ضبط کے سارے بندھن ٹوٹ ٹوٹ جا رہے تھے۔ آج سارے ماضی کے دکھ تازہ ہوگئے تھے ۔
اے اہل وطن تم کیا جانو کہ اس وطن کی خاطر ہم نےکیا قربانی دی ہے۔ کیا کچھ کھو دیا ہے۔سنو ہم مہاجرین نے ماں کھوئی ہے۔باپ کا سائبان چھین گیا، ہم سے۔ بہنوں ،بیٹوں کی عصمت دری کاعذاب سہا ہےجو آج بھی سینہ شق کردیتا ہے ۔محسوس کروہمارے دکھ ہم نے اپنی محبتیں کھوئی ہیں ۔ماؤں کی گودیں اجڑی ہیں۔تو وطن کی آزادی پائی ہے ۔
اپنی جائے پیدائش چھوڑی ہے۔اپنے گھر کھیت کھلیان چھوڑے ہیں ۔تم کیا جانو آزادی کی قیمت جن کوآزادی پلیٹ میں سجا کر پیش کی گئی جن کو ترنوالہ مل گیا ۔ہم سے پوچھو آزادی کیا ہے ۔ ؟ہم مہاجرین سے ۔کیا اب بھی ہم مہاجرین ہی رہے۔ یا نہیں
یہ وطن ہمارا ہےہم ہیں پاسباں اس کے
اور ہم ہی ہیں اصل پاسبان اس کے
آج جب عاطف کی بیٹی کے رشتے کے لیے آئے لوگوں نے یہ سوال پوچھا کہ
اچھا تو آپ مہاجر ہیں ۔ معذرت کے ساتھ ہم مہاجروں میں رشتہ نہیں کرتے ۔
تب سےعاطف اپنے ہونے والے داماد کے لیے بنائی گئی انگھوٹی کو انگلیوں میں گھومے جا رہا ہے ۔معذرت ہم مہاجروں میں رشتہ نہیں کرتے ؟



































