
مسرت جبین
نوک قلم لہو اگلتا ہےاور دلوں پہ سکوت مرگ طاری ہے۔اللّٰہ رب عزوجل عظیم اللّٰہ کا عظمت بھراعظیم کلام ،سب سےمقرب عظیم فرشتے حضرت
جبرائیل علیہ السلام وحی قرآن مجید کے قاصد عظیم اور کائنات کی سب سے عظیم عظمتوں والی ہستی ،برحق نبی مہربان ، معلم اعظم ، صادق و امین ، خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم جیسے عظیم پیغمبر پر اتاری گئی عظیم الہامی کتاب کی شان لاریب ہے ۔ یہ مومن کے دل میں زندگی کی طرح محفوظ ہے ۔اس کا ذمہ خود خدا واحد نےلیا ہے ۔
دشمن لاکھ چالیں چل لے۔ اتنا عظیم اہداف کےسامنے دشمن اسلام کے یہ ناکام وارخود ان کی ناکامی کااعتراف ہیں ۔ان کی جلن ، دل کٹ سا جاتا ہے،زندگی میں یہ دن بھی دیکھنے تھے۔ قرآن حکیم کے نسخے کے جلتے ہوئے شعلوں کی پیاسی نہیں یہ تو جہنم کی بھڑکتی ہوئی۔ آگ ہی یہ جلن کم کرے گی مگر یہ سانحہ غیرمسلم کا نہیں مسلم کا کڑاامتحان ہے ۔
قرآن پاک کی پاکیزگی،اس کا تقدس دوارب مسلمانوں کے لیے سرخ لکیر ہے مگر سوال یہ کہ دوارب مسلمانوں کے زندہ وسلامت ہوتے ہوئے غیر مسلم جو تعداد میں تھوڑے ہیں ۔ انہیں قرآن پاک کی بے حرمتی کی جرات کیسے ہوئی ؟
سوال ہے ۔ غیرت ایمانی مر گئی ۔۔؟ضمیر سو گئے ۔ نیم مردہ پڑے ہیں ۔ اسی لیے تو دشمن بیداری میں حملہ آور ہوا ہے۔ ایک بار نہیں بار بار ۔؟ کیوں ۔؟
ہر بار کچھ رسمی سے بیانات ۔کچھ مذمتی قراردادیں۔کہیں کہیں احتجاج کی ریلیاں اورپتہ ہے ان ریلیوں کی حقیقت کیا ہے ۔ہاں سوائے چند گنے چنے مخلص دکھی دل لئے، درد دل کی درد کے لیے مداوا کرنے۔چند مسلم خوف خدا لئے لرزاں لرزاں دل کے ساتھ ۔ اللّٰہ ورسول اور شعائر اسلام کی حرمت پہ واقعتاً مرمٹنے کے کو تیار ہوتےہیں مگر اکثریت وقتی طور پہ سوئے ہوئے ایمان کو بیدارکرنے کی کوشش میں احتجاج میں شرکت کرتے ہیں مگر سوئے سوئےسوتے ہی رہ جاتے ہیں ۔ کچھ لہولگا کرشہدوں میں شامل ہوگئے اوربس ۔ بات سچ ہےمگر کڑوی ۔؟اگر سب مسلمان متحد ہو کر سچےدل سے توبہ کر کہ
اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے دشمن کےسامنے ڈٹ جاہیں ۔تو پھرکبھی دشمن بار بار وار کرنےکی جرات کرے گا؟ ۔ کبھی غور کیا ۔؟ کبھی سوچا کہ دشمن یہ وار وقفے وقفے سے کیوں کرتا ہے۔ہائے کاش جان پاتے کہ دشمن ہمیں چانچنے کے لیے ۔ کہ ہم کتنے بیدار ہیں ۔ ہمارے اندر کس پیمانے کی ایمانی غیرت زندہ ہے۔ ہمارے دلوں کے ایمان کا نوراگرروشن ہوتا اگر ہمارے ایمان کی روشنی سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ جاتے ۔ تو پتہ ہے دشمن روشنی میں وار کرنےحملہ کرنے کی جرات نہیں کرتا ۔ ہمیشہ تاریکی ہی دشمن کو حملہ کرنے پہ شیرکرتی ہے ؟ہماری ظلمت نے دشمن کو شیربنا دیا ہے ۔ ہمیشہ غافل پہ حملہ ہوتا ہے ۔ جاگو دیکھ اپنی غفلتوں کی غفلت کو ۔۔۔
آہ ۔۔۔۔۔ یہ ہمارا ایمان اور اس کی قوت وطاقت کہاں ہے ؟ہمارے خاندان پہ ،ہمارے ماں ،باپ ،بھائیوں پہ ۔ ہماری اولاد پہ ، ہمارے کاروبار پہ ، ہماری جائیداد پہ ، ہمارے کھیت کھلیان پہ۔ ہماری عزت پہ کوئی حملہ کرے تو کیا ردعمل ہوگا۔؟
کیا ہمارے روز وشب پہ ، ہمارے عیش وعشرت میں ،ہمارے لہو ولعب پہ ،ہمارے کاروبارحیات پہ کچھ فرق پڑا ؟ کیا ہم اپنی زندگیوں پہ شرمندہ ہوئے ؟کیا ہم اپنے اللّٰہ کے حضور اور جھک گئے۔؟کیا ہمارے قول وعمل میں تعلیم قرآن کی جھلک ملتی ہے ؟کیا ہم نے اپنی نسلوں کو قرآن پاک سے مزین کیا ؟کرنے کی کوشش کی ؟خود ہمارا کتنا ؟ کس ؟ معیار کا تعلق ہے قرآن پاک سے ۔ ہمارے شب وروز کا کتنا وقت قرآن مجید سے جڑا ہے ۔
کتنا حق ادا ہوا ہے۔ قرآن مجید کا ہم سے۔کیا ہم مطمئن ہیں کہ کل روزمحشر یہ قرآن پاک ہمارے حق گواہی دے گا ؟اگراللّٰہ نہ کرے ہمارے خلاف حجت پیش کر دی تو ۔۔۔ کیا ہوگا ؟ کیا ہم بے فکر ہیں کہ قیامت کے دن محبوب خدا ہماری شکایت نہ کردیں ۔۔ ؟استغفر اللہ ۔اللّٰہ رب رحیم نے اس شکایت کی اطلاع پہلے سے سورۃ فرقان میں بیان کر دی ہے ۔جب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اللّٰہ سے فرمائیں گے کہ اے اللّٰہ میری قوم نے اس قرآن پاک کو چھوڑ دیا تھا ۔ پش پشت ڈال رکھا تھا ،،کیا بے فکری ہے قبر کی وحشتوں میں کون رفیق ہو گا ۔۔؟
اہل قرآن مجید کا رفیق توان شاءاللہ قرآن ہی ہوگا ۔اللّٰہ ہم سب کو اس مسلم گروہ میں کرے جس کا قبر میں قرآن رفیق ہو گا۔آمین۔ بیدار قوموں کے وقت بیداری سے دشمن ہمیشہ لرزاں رہا ہے ۔ کبھی کوئی وقت بیداری حملہ کرنے کی جرات کر سکتا ہے ؟آؤ بیدار رہیں اور بیداری کا بگل بجائیں۔ غفلت کے پردے چاک کریں۔ مجھے آپ کو اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے بیدار رہنا ہے ۔ یہی لمحہ فکریہ ہے ۔



































