
مسرت جبیں
پیارے حبیب احمد مصطفیٰ محبوب خدا محمد عربی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت کا دعویٰ کرنے والے ۔یاد ہےوہ کربلا کی تپتی ریت۔وہ جان بلب پیاس ۔
ننھےاصغر کا لہو میں نہایا ہوا لاشہ۔ تپتے صحرا میں جھلستے ہوئے بے گورو کفن حیسن ابن علی رضی اللّٰہ عنہ کے لخت جگر گوشے۔ پردہ نشیں پاک دامن عفت مآب مستورات کی بےبسی، خشک لبوں سے اپنے جگر گوشے کی ٹکڑے ٹکڑے لاشوں کےبوسے۔ وہ جلتے ہوئے خیموں میں سسکتی ہوئی زندگیاں ۔ وہ پورے کنبے کی قربانی ۔۔۔۔۔۔۔۔؟ کچھ یاد بھی ہے ۔۔۔۔؟وہ دل خراش داستان محبت ۔۔۔۔۔۔۔؟
کیا حسین رضہ نواسے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو اقتدار کی چاہ تھی ۔کیا منصب کی ہوس تھی۔ کیا شہرت کی بھوک تھی ۔ سوچو ذرا ۔۔۔۔۔۔؟اتنی عظیم قربانی ، اتنا بڑا مضبوط حوصلہ ،ایک اکیلے فرد حسین رضہ ابنِ علی رضی اللّٰہ عنہما ہی نہیں کیا جوان، کیا بوڑھے کیا مرد،کیا عورت اور کیا شیر خوار بچہ اپنا سب کچھ غریب الوطنی میں لٹا دیتا ہے ۔ یاد کرو ۔۔۔۔۔۔؟یہ سب اپنےنانا رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا دین بچانے نکلے تھے ۔مقتل گاہ گواہ ہے۔لا الہ الااللہ کی لاج رکھنا مقصود تھی ۔
دور کیوں جاتے ہو ۔14اگست1947 کے مناظر بھول گئے۔وہ کٹی پھٹی زندہ لاشیں گھر کاروبار اوراپنے پیاروں کے تڑپتےلاشےاپنے گھروں میں تنہاہی چھوڑ آئے۔نیزوں میں پروئے معصوم پھول۔وہ ماؤں کی کٹی چھاتیاں وہ اجڑی گودیں ۔ وہ غیورجوانیوں سےاٹے پڑے کنوئیں ۔وہ پراگندہ حال نیم پاگل پاک سر زمین کوپاگل پن سے چومتے ہوش مند محب ، وہ لا الہ الااللہ کی حرمت پہ کٹ مرنےوالے ۔ کیا بھول گئے سب ۔۔۔۔۔۔؟ہاں تہہ خاک جاسوئے۔ان کے ساتھ ہی ہمارے ایمان ہمارے ضمیر بھی تہہ خاک دفن ہو چکے ۔۔۔۔۔؟
بہت ہوگیا اب ۔۔۔۔ ۔؟
نہ سمجھو گےتو مٹ جاؤ گے ۔۔۔۔ِ؟
شہداء اپنے حصے کا لہو بو چکے۔ وہ لا الہ الااللہ کی لاج رکھ گئے۔۔کیا منہ دکھائیں گےروزمحشر ان شہداء کو۔۔؟ان کا لہو اتنا ارزاں نہیں تھا نہ ہے ۔ان کے جگر گوشے بھی ہماری طرح محبوب تھے ان کو ۔ ان کی راج دلاری بھی ان کی غیرت تھی ۔ اتنی عصمتوں کے لٹنے کا حساب کیا ہوا ۔۔۔۔۔ ؟
کربلا کی قیامت بھی ووٹ کی امانتوں کا قرض تھی ۔تحریک پاکستان کی لہو رنگ داستان بھی ووٹ کی گواہی کا جرم تھا ۔وہ محرم سے مجرم بنائے گئے کہ انہوں نے وفا کا بیچ بویا ۔۔۔حق کی گواہی دے گئے تخت دار پہ ۔ہم آزاد ہیں اپنے ضمیر کے بوجھ تلے بوجھل ہو ہو کر بھی ۔۔۔۔۔ ؟اپنا وطن اپنا گھر ہوتا ہے ۔اپنی سر زمین اپنی ماں ہوتی ہے ۔میر جعفر میر صادق میری تیری ماں کا سودا کر چکے ۔۔۔۔ ؟
بہت ہو چکا ۔۔۔۔؟
ابھی بھی گہری نیند ہے ۔۔۔۔۔؟
اٹھو ۔۔۔؟۔ اٹھو ۔۔۔۔؟
جاگو جاگو
میکدہ تمہارا لٹ چکا
میکدے کی خبر لو
ساقی بدلو
جام بدلو
اور
اور
اب کی بار
نظام بدلو جام بدلو
نظام بدلو
ٹکڑوں میں بٹےہوئے اپنے آشیانےکومزید بٹ جانےسے بچا لو ورنہ کل جب میزان قائم ہوگی تومیری تمہاری وفائیں تولی جاہیں گی ۔ اپنی وفاؤں کے ترازو آج ہی بھر لو ۔ترازو کو اپنے قیمتی ووٹ کی طاقت سے طاقت دو ۔کربلا کے ۔ تحریک پاکستان کے لہو کو ارزاں نہ ہونے دینا ۔میزان قائم ہے تو پوری کائنات قائم ہے ۔ ترازو کی طاقت بنو ۔ ترازو کی لاج رکھو ۔ترازو کی حرمت سے دھرتی سر زمین پاکستان کو امن سے ۔انصاف سے خوشحالی سےمحبتوں کے اللّٰہ اور اللّٰہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی نظام سے مزین کرو ۔



































