
مسرت جیبں / لاہور
تم آبگینہ ہو زرا سی ٹھوکرسے ہوجاؤ کرچی کرچی ، خود کو سنبھال رکھنا۔ آبگینہ ہو تم بچابچا کےرکھناہے تجھے۔ تم عورت ہوتم۔ مستور ہوانمول ہو تم۔
خزانوں کو سربازار نہیں سجایا جاتا۔ چھپا رکھنا ہےراہزنوں سے۔ تم عورت ہو تم مستور ہو۔ تم حیا ہوحسن کی ادا ہو پاکیزہ ردا ہو۔ردا کو پاکیزگی مطلوب ہے۔ تم عورت ہو۔ تم مستور ہو، تم عفت ہو خوبصورت دعا ہو۔
تم عورت ہو تم مستور ہو۔ تم صدف ہو سیپ میں بند یاقوت مرجان۔ تم نازک کونپل ہو چھوجانے سےمسل جاؤ تم۔تم صنف نازک ہو تم عورت ہو تم مستور ہو۔ گوہر نایاب۔ زینت ہو مقدس ہو تم مقدس ماں ہو تقاضاء تقدس۔ تم عورت ہو تم مستور ہو۔ تم حیا ہو۔جنت کی ہوا ہومحبت کی ادا ہوتم وفاہو۔ قرآن نےتجھے لباس چنا اور لباس کو داغ دار ہونےسےغلیظ نگاہوں سےمستور رکھنا،تم عورت ہوتم مستور ہو تم وقار ہوشاہکار ہو۔ تم ہی زمانے کی بہار ہو، تم عورت ہو تم مستورہو ۔ تیری آزادی مستور ہونے میں ہے تیری عزت تیری عفت تیری عظمت مستور رہنے میں ہے، تو انمول ہوئی مستور ہو کر۔ تم کیوں مجبور ہوئی کیسے تم چور چور ہوئی۔ چوکوں میں اشتہار بنی آزادی کے نام پر۔ کچلا گیا۔ تیرا وقار آزادی کے نام پرتیری عفت تیری عزت تار تار ہوئی ۔
آزادی کے نام پرتیری منڈی لکی آزادی کے نام پر۔ تم عورت ہو، تم مستور ہو ۔۔ ملا ام انبیاء کا اعزاز پیدائش دختر پہ بشارت ارم بہن کوردا توبیوی کو صبا۔ تم عورت ہو تم مستور ہواسلام کی ایمان کی پناہ میں مستور رہو۔ تم پاکستان کی پاکستانیت ہو پاک سرزمین کی پاک عورت ہو تم مستورہوتم عورت ہو۔ یاد رہے۔ تم آبگینہ ہواسلام کے جھومرکا روشن نگینہ ہوتم مستور ہوتم عورت ہو۔



































