تقاضائےحب رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم

مسرت جبیں

حصہ اول

 سب عاشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دم بھرنےوالوں سےایک اہم سوال ہے۔کائنات کےسب سےعظیم انسان، عظیم ہستی

عظیم ومحبوب ترین پیغمبراعظم خاتم الانبیاء سید المرسلین احمد مصطفی محمدمجتبیٰ،سید البشر،امام الانبیاء صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم جن کا اعزازاعظیم خود رب العالمین نے چنا ہو جس کا اعلان عرش تافرش گونجتا ہے۔وما ارسلنک الارحمت للعالمین جوایک خاص قوم کی طرف ہی مبعوث نہیں فرمایا گیا جو سب عالمین کا رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم جوکل جہانوں کے رب کا محبوب ، جس کا رحمت فیضان کل عالمین پر برابربرستا ہو جس کے سایہ عاطفت میں مسلمان تومسلمان غیر مسلم بھی اماں پاتے ہوں ۔انسان تو انسان ٹھہرے حیوانات بھی ظلم کا مقدمہ لیے رحمت کی امید سےحاضر ہوں۔ حجر شجراعتراف نبوت کرتے ہوں ۔

عرش تافرش زمین آسمان فلک پرفرشتوں کےلشکرکےلشکرزمین پرہرذی روح  آپ پردرود وسلام پیش کرتا ہوجس کی دید کی تمنا غاروں میں اژدھےکو بھی تڑپاتی ہوجس کی ڈھال کے لیے ماں چھ ماہ کا بچہ نثارکرنےکو سعادت مانتی ہوجن پرہم سب اپنے ماں، باپ ،اولاد اور مال قربان کرنے کو ہمہ وقت تیاررہتے ہوں جس کی نسبت حبشی غلام کو سیدنا بلال رضی اللّٰہ عنہ کا اعزاز عطا ہواجوجنت میں اپنے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مہارتھامے ایک قدم مقدم رہے جس پر اہل زمین ہی نہیں درود پاک پڑھنےسے فوزعظیم کی نوید پائیں، آسمان پر فرشتے بھی درود پیش کرنا فخرجانیں اور جن پر خود رب العالمین درود پڑھتا ہو۔ نہ صرف درود پڑھتا کافی جانا بلکہ اس محبت کو ہمیشہ کے لیے کتاب مبین میں رقم کرکےتمام عالم میں آپ کی عظمت ومرتبے کواس عظمت کے دوام کا اعلان کردیا گیا  جس کی اطاعت کا صلہ یحببکم اللّٰہ ہوجس کی نافرمانی غیض ربانی ہو۔ اور یہیں پرحجت تمام نہیں ہوتی بلکہ اتنی سخت زجرکہ جوکوئی بھی اس عظیم ہستی سے کوئی بھی معمولی سی بات بھی جھوٹ نسبت کرے ،اس پر جہنم واجب کر دی گئی جس عظیم نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو زندگی میں اپنے بسترسے اٹھا کرسدرہ المنتہیٰ پر شرف ملاقات بخشا ۔ کتنا مقدس سفر ہے ۔

 مقامات کتنےمقدس ۔ قیمتی لمحات کس قدر خوبصورت،ملاقات کتنی انمول ساعتیں کتنی دلنشین، سمےکتنےنازک راز داں ۔ کیسی پیاری سرگوشیاں ،کتنا یکتا میزبان کتنا لاڈلا مہمان ،کتنی انوکھی میزبانی ۔

کتنی اور کیسی دلفریب رونقیں کس قدرخوبصورت اورانوکھے مناظر ہوں گے۔اس سمےآسمانوں میں کتنی چہل پہل ہوگی آسمانوں میں۔ اللہ اکبر۔ کیسے فرشتے مبارکباد پیش کرتے ہوں گے،ایک دوسرے کوآمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر وہ سماں کیسا ہو گا۔  وہ منظر وہ فضا کیسی ہو گی ۔ خوشبوں میں بسی ہوئی ۔کیسے دل بھر آیا ہو گا ۔ جب پیارے آقا ،ہمارے پیارے نبی مہربان محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم اپنے بابا آدم علیہ السلام اپنے امام پیشواابوالانبیاء حضرت ابرہیم علیہ السلام سےشرف ملاقات ہوئی ہو گی اور پھر کیسی اور کتنی خوشی دل میں ٹھنڈک بن کر اتری ہو گی ۔

 جب سیدنا حضرت ابرہیم علیہ السلام نےآپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سےفرمایا کہ اپنی امت کو میرا سلام کہنا۔۔ دل لرز سا اٹھا، روح تڑپ کر رہ گئی ۔ہمیں عظیم نبی خلیل اللہ علیہ السلام نے ہمیں۔۔۔۔۔۔ ہمیں۔۔۔۔ ہمیں جوگناہوں میں لتھڑے ہوئے عافل بےحس ،بےوفا امتی ہمیں سلام بھیجا اورپھر لانےوالے کس قدرعظمتوں کےوارث عظیم الشان نبی مہربان محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم تھے۔

یا رب العالمین ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم اس عظیم امانت کااس خاص تحفےکا حق ادا کر سکیں۔ یارب رحیم ہم انسان ٹھہرے۔ہم خطا کار،نہیں کوئی نیکی کی توفیق ہمیں مگر تیری خاص رحمت سے خاص توفیق سےبس ہمارے دلوں کو اپنی اوراپنے حبیب مکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی اطاعت و محبت کی عظیم توفیق نصیب فرما آمین ۔۔

ہاں بات تھی اس انوکھی خوبصورت ترین انمول ملاقات کی۔ کیسی وہ گھڑی ہو گی،کیسا وہ سماں ہو گا۔ قلم کو تلاش ہے لفظوں کی مگر لفظوں کو تاب نہیں۔ گویائی کے احساسات جذبات پرغالب ہیں اورجذبات کویارا نہیں بیان کا۔حروف چھپتے پھررہے ہیں کہ ہماری کیا اوقات کہ اس عظیم ہستی جس کی تعریف میں خود رب العالمین رطب اللسان ہے،میرے چارسوپیاری سی مگرشرمندہ شرمندہ سرگوشیاں ہیں۔ میں لفظوں کی معاونت کی طالب گار ہوں مگرکچھ کچھ سرگوشی آرہی ہےکہ لفظوں کہ ہم بھلا کہاں اس قابل کی اس محبوب خدا کی تعریف کریں۔کہاں وہ کہاں ہم ؟ کہاں ان کا مکاں اللّٰہ اللّٰہ ۔        

     کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا      

   اے گستاخ اکھیاں کتھے جا لڑیاں ۔؟      

الحمدللہ ہم بھی اسی پیارے نبی مہربان محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے امتی ہیں۔غافل ہیں سست ہیں،برے ہیں،سیاہ کار گناہ گار ہیں مگر ان کے عظیم پیغام کو بھولےنہیں اسی نےتو حوصلے بلند کیےکہ تمہارا رب ارشاد فرماتاہےکہ سب کچھ اسی اللّٰہ کی توفیق سےہے اور اسی پر یقین سے ہے۔اسی توفیق اسی یقین کےآسرے قلم اٹھایا ہے۔ اب اللّٰہ ہی نے لفظوں کوحسن ،صالحیت ،صلاحیت ،قوت اورطاقت عطاء کرنی ہے۔ورنہ میں تو خاک کی تنکوں سےزیادہ کمزوراور حقیرہوں ۔۔

میں اس کرم کے کہاں تھی قابل۔۔۔۔یہ سب تیری بندہ پروری ہے،اسی مالک عظیم کا احسان عظیم  ہے کہ جس نےہمیں انسان پیدا کیا، جس نے ہمیں اسلام کی نعمت عظمیٰ سے نوازاجس نے ہمیں اپنے پیارے رسول محمد عربی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا امتی بنایا ۔ الحمدللہ الحمدللہ دعا ہے کہ ہمیں امتی ہونےکا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور روزمحشر اپنے مغفور امتیوں میں سے کرے ،آمین ثم آمین 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے