
عالیہ رؤف
مصطفیٰ کمال کی زیرقیادت ترک قومی تحریک نے 23 اپریل 1920 کو انقرہ میں ""مجلس کبیرملی" کے قیام کا اعلان کیا جس نے استنبول میں عثمانی
حکومت اور ترکی میں بیرونی قبضے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ ترک انقلابیوں نےعوامی فوج کے تعاون سے یونان اٹلی اورفرانس کی افواج کو انا طولیہ سے نکال باہر کیا،معاہدے سیورے کے نتیجے میں جو علاقے جمہوریہ آرمینیا کو مل گئےانہیں بھی دوبارہ حاصل کیا اورآبنائے پرقابض برطانوی افواج کے لیےخطرہ بن گئی ۔ بلآخر ترک ترک انقلابیوں نےآبنائے اور استنبول پر قبضہ کر لیا اور یکم اکتوبر 1922کو سلطنت عثمانیہ کےخاتمے کا اعلان کر دیا۔
آخری سلطان محمد ششم وحیدالدین 17 نومبر 1922 کو ملک چھوڑ گئےاور معاہدہ لوزان کے تحت 24 جولائی 1923 کو با ضابطہ طور پر ترک جمہوریہ کو تسلیم کر لیا گیا چند ماہ بعد 3 مارچ 1924 کو خلافت کے خاتمے کے اعلان کے بعد سلاطان اور اس کےاہل خانہ کو نا پسندیدہ قرار دے کر جلاوطن کر دیا گیا جبکہ 50 سال بعد 1974 میں ترک پارلیمان نے سابق شاہی خاندان کو ترک شہریت عطا کرتے ہوئے وطن واپسی کی اجازت دے دی ۔
روزنامہ لاہرنوائے وقت نے 5مارچ 2003 کو ایک اسرائیلی اخبار کے حوالے سےخبردی تھی کہ اسرائیل کے وزیر دفاع جنرل موفاذ نےکہا کہ چند روز تک عراق پر ہمارا قبضہ ہو گااور جو بھی ہمارے راستے میں رکاوٹ بنے گا اس کا انجام عراق جیسا ہو گا اوراس نے عثمانی خلیفہ سلطان حمید کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سلطان نے ہمیں فلسطین میں جگہ نہ دی جس کی وجہ سے ہم نے نہ صرف اس کی حکومت ختم کی بلکہ عثمانی خلافت کا ہی بستر گول کر دیا۔ اب اسرائیل کی راہ میں جو رکاوٹ بنے گا۔ اسے بھی اس انجام سے دوچار ہونا ہو گا۔ اسرائیلی وزیر کے اس بیان سے یہ حقیقت تو صاف ظاہر ہے کہ عراق پر امریکی حملے کا منصوبہ دراصل صہیونی عزائم کی تکمیل اور اس عالمی پروگرام کا حصہ ہے جو عالم اسلام کے وسائل پر قبضہ اور اسرائیلی سرحدوں کو وسیع اور مستحکم کرنے کے لیے گزشتہ ایک صدی سے تسلسل کے ساوتھ جاری ہےاور اس میں امریکہ برطانیہ اور ان کے اتحادی مسلسل سرگرم عمل ہیں۔
آج سے ایک صدی پہلےسلطان سلاطان حمید خلافت عثمانیہ کے تاجدار تھےایک عرصہ سے وہ سلطنت عشائیہ کے زیرنگیں تھے، فلسطین سلطنت خلافت عثمانیہ کا صوبہ تھا اوربیت المقدس کا بھی عثمانی سلطنت کے اہم شہروں میں شمار تھا۔ یہودی عالمی سطح پر فلسطین میں آباد ہونے اور اسرائیلی ریاست کے قیام کے ساتھ بیت المقدس پر قبضہ کر کے مسجد اقصٰی کی جگہ ہیکل سلیمانی تعمیرکرنے کا پروگرام بنا چکے تھے اوراسی سلسلے میں راہ ہموار کرنے کی مسلسل کوششوں میں لگے ہوئےتھے۔ سلطان عبدالحمید نے اپنی یادادشتوں میں لکھا ہے کہ یودیوں نےعالمی تنظیم کا ایک وفد ان کے پاس بھیجا ، درخوست کی کہ انہیں فلسطین میں آباد ہونےکی اجازت دی جائے عثمانی قانون کے مطابق یہودیوں کو فلسطین آنےاوربیت آلمقدس کی زیرت کی اجازت تھی مگر وہاں زمین خریدنےاور آباد ہونے کی اجازت نہ تھی چنانچہ بیسویں صدی کے آغاز تک فلسطین میں یہودیوں کی کوئی بستی نہیں تھی یہودی دنیا کے مختلف ممالک میں بکھرے تھےاورکسی بھی جگہ انا کوئی مستقل شہر یا ٹھکانہ موجود نہیں تھا، سلطان حمید نے درخواست منظور کرنے سےانکار کر دیا۔ انہوں نے درخوست منظور کرنے سے انکاراس لئے کیا کیونکہ اسرائیل کا فلسطین کے بارے میں منصوبہ ان کے علم میں آچکا تھا، ایسے میں وہ اسرائیلیوں کو کبھی یہ اجازت نہیں دینا چاہتےتھے، دوسری بار پھرانہوں نےایک وفد بھیجاجس میں ایک بہت بڑی یونیورسٹی بنانےکی پیشکس کی گئی اورکہا گیا کہ دنیا بھر سے اسرائیلی اکٹھے ہوکر اپنی خدمات پیش کریں گےاس بار سلطان نے اجازت دی مگر یہ کہا کہ فلسطین کی جگہ کسی اور جگہ بنا دی جائے یونیورسٹی مگر وفد نے اس بات سے منع کر دیا تیسری بار پھر ایک وفد آیا اور کہا گیا کہ یہودیوں کی ایک مختصر سی تعداد کو فلسطین میں جگہ دے دی جائے، اس بار سلطان عبد الحمید غصہ میی آگئے اور ان کو کمرے سے باہر نکلنے کا کہا اورآئندہ ان کو ملاقات سےمنع کردیا۔اس کے بابت سلطان کے خلاف ایک تحریک شروع کی گئی اور سلطان کوحکومت سے الگ کر دیا ۔
سلطان مرحوم نے جو یاداداشتیں لکھی ان کے مطابق خلافت کا پروانہ لے کر جو وفد آیا تھا اس میں تری پارلیمنٹ کا یہودی ممبر قرہ صو بھی شامل تھا جو کہ مذکورہ یہودی وفد میں بھی شامل تھا۔ یہ اس بات کی علامت تھی کی سلطان کے خلاف تحریک اسرائیلی لوگوں کی سازش کا نتیجہ تھی ، سلطان مرحوم ایک باغیرت اورباعزت انسان تھا اس نے خلافت کی جتنا ممکن تھا دفاع کیا مگر ان کے بعد آنے والے حکمران کٹھ پتلی کی طرح ثابت ہوئےاور ان کی آڑ میں یہودی اور مغربی ممالک کی مدد سے 1934 میں خلافت کا خاتمہ ہوا اور ترکوں نے عرب دنیا سے لاتعلقی کر لی اور نیشنلزم کی بنیاد پر سیکولر حکومت قائم کر لی جبکہ مکہ کے حکمران حسین شریف نے خلافت عثمانیہ سے بغاوت کر کےعرب خطہ کی آزادی کا اعلان کر دیا ۔ انہیں یہ حکم دیا گیا کہ خلافت عثمانیہ کے خاتمہ کے بعد ان کی خلافت دنیا اسلام میں قائم ہوجائےگی مگر ایسا نہ ہوا ۔ ان کے ایک بیٹے کو عراق اور دوسرے کو اردن کا بادشاہ بنا کر ان کی عرب خلافت کا خواب چکنا چورکردیا۔
حجاز مقدس پر آل سعود کے قبضہ کی راہ ہموار کرکےحسین شریف کو نظربند کردیا۔ اسی دوران فلسطین پر برطانیہ نے قبضہ کر لیا اوراپنا گورنربٹھا کر یہودیوں کو اجازت دی کہ وہ فلسطین میں آکرجگہ خرید کررہ سکتے ہیں ، پھر دنیا بھر سے ایک پروگرام کے تحت یہودی فلسطین میں آباد ہونےلگے وہ فلسطینیوں سے دوگنی چوگنی قیمتوں سے جگہ خریدتے رہےاورعلما کے منع کرنے کے باوجود انہوں نے یہودیوں کے فلسطین میں آباد ہونے کا موقع فراہم کیا اگر چہ اسلام کے سرکردہ علامہ نے فتویٰ جاری کیا کہ اسرائیلی فلسطین میں اپنی حکومت قائم کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں اور زمینیں بیچنا شرعاً جائز نہیں، حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نے بھی یہ فتویٰ جاری کیا مگرفلسطینیوں نے اس کی ذراپروا نہ کی اور پھی یہودی یہاں اپنی بستیاں آباد کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ 1945 میں اقوام متحدہ نے فلسطین کے ایک حصے کو یہوادیوں کا حقدار قراردے دیا اور ان کی ریاست کےحق کو جائز قرار دے دیا اور فلسطین میں دو الگ الگ ریاستیں قائم ہو گئیں ۔
اسرائیلی وزیر دفاع جنرل موفاد نےخلافت کےفرمانروا سلطان عبدالحمید کی معزولی اورخلافت کا خاتمہ اس میں یہوفی کردارپنہاں ہے اوراس کا ذکر ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ عالم اسلام کے دشمن کس قدر چوکنا ، باخبر ہیں اورمستعد ہیں اوراس کےبرعکس ہماری بے حسی اوربے خبری اور ناعاقبیت اندیشی کی سطح کیا ہے۔ اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے۔



































