ماں کا دن

عالیہ رؤف

ماں جیسی عظیم ہستی کےنام ایک دن تو کیا پوری زندگی بھی کم ہوتی ہے! زندگی میں ماں کا رشتہ واحد ایسارشتہ ہےکہ جو دنیا میں آنے سے

پہلے ہی جڑجاتا ہےاورمرتے دم تک نہیں ٹوٹتا بلکہ روز قیامت بھی ہر انسان ماں کے نام پر پکارا جائے گا۔ ماں کے دل کو اللہ نے محبت سے اتنا لبریز کیا اورقرآن میں بتایا کہ اللہ کی ذات انسان سےسترماؤں سے بڑھ کرمحبت کرتی ہے۔ ماں کی محبت احترام کا تذکرہ قرآن حکیم میں باربار کیا گیا  ہے۔ ہمارے نبی صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات طیبہ سے بھی ہمیں ماں باپ کےاحترام کےحوالے سے رہنمائی ملتی ہے۔

ماں دنیا کی وہ پیاری اورعظیم ہستی ہے کہ جس کی محبت کےسامنے ساری محبتیں کم پڑجاتی ہیں۔ ماں قربانی محبت خلوص ،بےغرضی اور وفا کاوہ خزانہ ہے کہ جس سے ہمیں ہمیشہ فائدہ ہی پہنچتا ہے۔ ماں کو بچوں کی خاطر اگر اپنی کوئی بھی قربانی دینی پڑے تو وہ ہنس کردیتی ہے۔  اپنی خوشی کو بھول کر بچوں کی خوشی میں ہنسنےوالی ماں صبراور تحمل کی حسین ترین مثال ہے۔

کسی شاعر نے کتنےپیارے الفاظ سے ماں کی تعریف کی ہے ،،

گردشیں لوٹ جاتی ہیں میری بلائیں لے کر

گھر سے جب نکلتا ہوں ماں کی دعائیں لےکر

کوئی مجھ سے جب یہ پوچھے کہ ماں کیسی ہوتی ہے میرا دل یہ کہتا ہے کہ ماں تو ما ں جیسی ہی ہوتی ہے ،،،ما ں کی عظمت کے حوالے سے کئی ایک قصے تاریخ میں پڑھنے کوملتے ہیں اور ایک قصہ کہ جب ایک آدمی کی جان نہیں نکل رہی تھی ، مشکل میں تھا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس سے متعلق بتایا گیا تو آپ نے صحابہ سے پوچھا کہ کیا اس کی ماں زندہ ہے تو انہوں نےبتایا کہ زندہ ہےمگر ناراض ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے  فرمایا کہ اس کی ماں کو بلا کر لاؤ۔ جب اس کی ماں آئی تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنے بیٹے سے ناراض ہو تو اس کو معاف کردو تو اس شخص کی ماں بولی میں اسےمعاف نہیں کروں گی ۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لکڑیاں اکٹھی کرو تاکہ اس کو جلا دیں اس کی ماں کو برداشت نہ ہوا اور اس نے اسے معاف کیا۔ اسی وقت اس کی زبان سے کلمہ جاری ہوا اوراس کی جان بھی نکل گئی ۔ ماں کا رتبہ اس قدر زیادہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں باربار توحید کےساتھ ماں باپ کی فرمانبرداری کا حکم دیا ہےاور فرمایا کہ ان کواف تک نہ کہو ، ماں کو پیارکی نظر سے دیکھنے سے حج کا ثواب ملتا ہے۔  

ماں  وہ ہنستی ہےتو ایسالگتا ہے ساری دنیا مہربان ہوگئی  ہو۔  اس کا لاڈ پیار اس کا سر کو سہلانا اس کی لوری اور اس کا پیشانی پر بوسہ اوراس کی حوصلہ افزائی ہمیں کبھی ٹوٹنے نہیں دیتی ۔ اس کا کسی غلطی پرہمیں روکنا ہمیں بھلائی کے راستے کی تلقین کرنا، ہمیں کتنےمصائب اور دکھ  اور تکالیف سے بچاتا ہے اور یہ سب وقت کےساتھ ہمیں سمجھ آتا ہےکہ اس کی ڈانٹ میں بھی کتنا خلوص چھپا تھا۔ بچے کوئی بڑی غلطی بھی کردیں  تو ماں فراموش کر دیتی ہے اور دعا کے سوا اس کےدل سے اپنی اولاد کا کبھی برا نہیں نکلتا۔ ہررشتے میں غرض اورلالچ ہوسکتا ہے،مگریہ ماں کا جو رشتہ ہے۔ وہ ہرلالچ اور مطلب سے پاک ہوتا ہے۔ ماں بچوں سے ناراض نہیں ہوتی کیونکہ اولاد تواس کے وجود کاحصہ ہوتی ہے۔ اسی لیے تو جب اولاد تکلیف میں ہو تو ماں بے چین ہو جاتی ہے۔ میں نے کئی بار اپنی تکلیف میں غم میں اپنی ماں کو مضطرب دیکھا اور ہمیشہ دعاؤں اورمحبتوں بے حساب خزانہ نچھاور کرتے دیکھا۔ مجھے ڈر لگتا ہےکہ وہ مجھ سےخفا نہ ہو جائے اور مجھے یقین ہے کہ وہ مجھ سے خفا نہیں ہوگی کیونکہ ماں کی خفگی لےکر اللہ کے حضور کیسے پیش ہوں  گےکہ ماں کی فرمانبرداری کا حکم اللہ نے ہیمں دے رکھا ہےاور ہم اپنے رب کا حکم ہر صورت بجا لائیں گے ۔

لبوں پہ اس کے کبھی بددعا نہیں ہوتی

اک ماں ہی ہےجو مجھ سےخفا نہیں ہوتی

ماں اپنے بچوں کےلیےاتنےاونچےخواب دیکھتی ہے اورپھر ان خوابوں کی تعبیر کی خاطر دن رات ایک کر دیتی ہے۔ اپنی تمام خواہشوں کو بھلا کر نظر انداز کر دیتی ہے اوراس کے لیے سب سے اہم بچے ان کی کامیابی ان کی خوشی اہم ہوتی ہے۔ ماں کی عظمت کی اس سے بڑھ کر کیا مثال ہوگی کہ جب اللہ انسان سے محبت کا دعویٰ کرتا ہے تو اس کے لیے ماں کی محبت کو مثال  بنا تا ہے اور کہتا ہے کہ میں انسان سے سترماؤں سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں کہنے بے پناہی مبت کرتا ہوں ۔

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہےکہ ماں کےقدموں کےتلےجنت ہے.اس سے یہ ثابت ہو کہ جو مانگا حکم مانتا ہے احترام کرتا ہے اورخدمت کرتا ہے ۔اسے اللہ تعالٰی جنت عطا کرتے ہیں ۔ ماں اک ایسی ہستی ہے کہ جسے جب رب العالمین نے تخلیق کیا ہوگا تو اس پاک ہستی میں محبتیں ،سچائی ،شفقت ،خلوص،وفا ،اور نرمی اس کی ذات میں بھر دی ہوگی ۔  تبھی تو ماں کی آغوش ایسی جگہ ہےکہ جہاں دل جتنا بھی پریشان ہو سکون مل جاتا ہےاوردل میں یہ آسرا ہوجاتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےبعد اگر کوئی ہے تو ماں ہے کہ جو ہمارے دکھوں پر محبت نچھاور ہمارے غموں کو بھلا دور کر دیتی ہے اس کی دعائیں بھی سیدھی عرش  پرجاتی ہیں اوراللہ ماں کی دعا کبھی رد نہیں کرتا۔ قرآن ماں کے بارے میں کہتا ہےکہ تمہارے رب نےفیصلہ کر دیا ہےکہ اللہ کے سواکسی کی بندگی نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر ان میں سے ایک کو یا دونوں کو بڑھاپےمیں پاؤ تو انہیں اف تک نہ کہو اورنہ ہی جھڑکا کرو بلکہ ان کے ساتھ مہربانی سےپیش آو۔ قرآن مجید کا یہ حکم ہرمسلمان کےلیےہے۔

ماں ایک ایسا شجر ہےکہ جو ساری عمرخود دھوپ میں جلتا ہےاور دوسروں کو گھنی چھاؤں دیتاہےاور بدلے میں کچھ نہیں مانگتا ۔ماں گرمی میں ایک ٹھنڈک ا احساس اور سردی کی سرد راتوں میں اس کی آغوش میں سکون مل جاتا ہے۔دنیا کا ہررشتہ وقت کے ساتھ بدل جاتا ہے۔ واحد ماں ہی ہے جو وقت کے ساتھ نہ بدلتی ہے، نہ اس کی محبت میں کمی آتی ہے۔

مفتی مولانا ظہور ماں کے بارےمیں کچھ یوں لکھتے ہیں کہ ماں کی  عظمت کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے ماں کی شفقت خلوص ،بے لوث محبت محبت اورقربانی کا دوسرا نام ہے ماں دنیا کا ایسا پیارا لفظ ہے جس کو سوچتے ہی ایک محبت ٹھنڈک پیار اور سکوں کا احساس ہوتا ہے۔اس کی شفقت کی چھاؤں تازگی اور سکون کا باعث ہے۔

یوں تو ماں کی محبت کے حوالے سےبہت سے شاعروں نے بہت کچھ لکھا اور اچھےسے اچھا لکھا مجھے تابش کا یہ شعر بےحد پسند ہے ۔

اک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش

میں نے اک بار کہا تھا کہ مجھےڈر لگتا ہے

ماں جسے پاکیزہ رشتےکے نام ایک دن نہیں بلکہ پوری عمربھی کر دوتوکم ہےاور اللہ تعالٰی ہیمیں توفیق عطا کرے کہ ماں باپ کی خدمت اورعزت کریں تا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک  بن جائیں اور والدین کے لیےصدقہ جاریہ بن جائیں اللہ ہم سب پر ماں باپ کا سایہ سلامت رکھے اور جن کے والدین دنیا فانی سےجا چکےان کی مغفرت فرمائے آمین

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے