
عالیہ رؤف
کل رات جاگتی آنکھوں خواب دیکھا کوئی تو زارو قطار روئے جا رہا تھا۔ میرے دل ❤ کوٓاس قدراضطراب کہ جیسے کوئی جان سےعزیزہستی
پرکوئی افتاد نازل ہوگئی ہوجیسےمیرادل بھی اس کےدکھ کی شدت محسوس کررہا تھا کہ وہ کہ رہا تھامجھےبچالوجلنےسے،جھکنےسے،گرنے سے،مٹنے سے،وہ کہ رہا تھا کہ میں تو وہ شجرہوں کہ جس نے تم سب کو سایہ بن کر دھوپ کی تمازت سے دشمن کی نظر سےبچایا ہے۔آزادی کی فضا سے سکون کی نیند میں ہیمشہ مددگاررہا۔ مجھے ان سب کا یہ کیا صلہ دے رہے ہو۔۔۔ کیا مجھے اس لیے بنایا تھا کہ خود ہی مجھےتوڑو۔۔۔۔ خدارارحم سےکام لو۔ میں وہ ہوں کہ جو صرف جوڑنا جانتا ہوں ، بنانا جانتا ہوں ، تم میرے ہی ہو کہ مجھے کیوں توڑ رہے ہو مجھے کوٹ رہے، ہو کوئی دشمن مجھے توڑے تو میں دوستوں کومدد کے لیے پکارتا مگریہ کتنے دکھ کی بات ہےکہ مجھے میرےاپنے لوٹ رہے ہیں ۔ توڑ رہےہیں جلارہے ہیں، کیوں دشمنوں کی چالوں کوکامیاب کررہے ہوابھی بھی غفلت کےاندھیروں سے شیطان کی چالوں سے بچ جاؤ کہ یہ نہ ہو کہ بعد میں اس غلطی کا ازالہ بھی مشکل ہوجائے اور روز قیامت جوابدہ تو سب کوہی ہونا ہے۔رب کے دربارمیں تو میں تو تمہارااپنا ہوں میں تمہارابرانہ چاہتا تھا نہ چاہوں گا میرے پیارے پاکستانیو!!
مجھےتباہ ہونےسے،شرمندہ ہونے سے گرنے سے،مٹنے سےبچالو کہ ہمارے نبی تو دشمن کا بھی برا نہ کرتے تھےاور میں تو تمہارااپنا ہوں، کیا تم سب کچھ بھول گئےہو سب کچھ بھول گئےہو سب کچھ بھول گئے ہو ؟؟؟؟؟؟؟
اپنے گریبان میں جھانک لو ضمیر کوجگاؤ کہ دیرنہ ہو جائے کہیں ،!!!!!اللہ ہم سب کا نگہبان ہو۔



































