
عالیہ رؤف
کبھی کبھی بے بسی میں انسان اس قدرمجبورہوجاتا ہے کہ اسے سمجھ نہیں آتا کہ وہ یہ دکھ اذیت کس سےبانٹے کس کوسنائے اورہاں کچھ درد
اتنےاپنے ہوتےہیں اورہاں اپنوں سےجڑے ہوتےہیں کہ ہمیں ان کی محبت اورچاہت کے بھرم میں ان کااحترام وعزت بھی عزیزہوتی ہے۔ سمجھ یہ نہیں آتا کہ دل کودل سے جب راہ ہوتی ہےتو پھر ایسے رشتےجو ہمیں جان سےعزیز ہوتے ہیں، جن سے ہمیں کوئی غرض نہیں ہوتی ان کےدلوں کو کوئی بے چینی کیوں نہیں ہوتی
ان کے دل کیا پتھرکےبنے ہوتےہیں۔
وقت گزرجاتا ہےاچھابھی برابھی،کچھ واقعات حادثات یااپنوں کےدیےزخم دل پراک مہرکی طرح ثبت ہوجاتےہیں۔جب بھی انسان اکیلا ہوتاہے،غم اسے اندرہی اندر کھائےجاتے ہیں ۔زندگی میں جب بھی ایسا وقت آیا تو میں نےآزمایا اگر کسی کو تو کوئی بھی نہ تھا جو غم غلط کرنے میں مددگار ہوتا نہ کوئی حوصلہ دینے والا ہی ملا، نہ جذبات کو سمجھنے والا،اتنی افراتفری دیکھی میں نےکہ دل میرا خود سے جنگ کرنے لگا۔
پھر دل سےہی اک آواز اٹھی اوروہ یہ تھی کہ کوئی کتنابھی براکرلےمیرارب میرےساتھ برا کرنہیں سکتا۔ یہی سہاراتھا،یہی ارادہ اور یہی توکل۔۔۔ اللہ پر ہوئی تو راستے جو بندھ تھے کھلنے لگے ، گرد پڑی راہوں کو صاف ہوتے دیکھا میں نے صبراورسکون قلب کی عطا ہوئی تو اب یہ بات بھی صاف ہو گئی کہ کسی سےجتنا بھی کر لو اپنا نہیں بنتا اوررب کو یاد کروتو سب کچھ مل جاتا ہےاورجب رب مل جائے تو پھر طلب بھی کم ہوجاتی ہے۔
اس کی عطاؤں کاشکر بجا لانے کو دل کرتا ہے اور بس پھر یہ خواہش رہ جاتی ہے کہ رب ہمیں پسند فرمالے۔ رب ہمیں پسند فرما لے۔ رب ہمیں پسند کر فرمالے ،، آمین ثم آمین



































