
عالیہ رؤف
دنیا بھر میں کوئی بھی نظام ہوریاست کا نظام حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہےمگر ہمارا پیارا پاکستان ایک ایسےنظام کے ہتھےچڑھاہےکہ اس کی
پاکیزگی اس کی بنیاد اور ساخت کوحد درجہ نقصان پہنچایاجا رہا ہے، ہمارا ملک کس نظریہ پربنا اور اس کے لیے جو حسین خواب دیکھتےہوئے جوقربانیاں دی گئیں۔ ان کو فراموش کرتے ہوئےسیاست کی خودغرضی کی جنگ میں ملک کو عالم اسلام میں شرمندگی کاسامنا ہے۔
ہمارے رہنماؤں نے جوبرسوں قبل اس امید پرشجر گل کے بیج بوئےتھے کہ آنے والی نسلیں ان پھولوں سےاس باغ کو نا صرف سجا دیکھیں گی بلکہ ان کی رنگ وبو سے معطر ہو جائیں گی اور پھر ہماری اسلامی ریاست دنیائےاسلام کےنقشے پرعزت اور فخر کی نظرسےدیکھا جائے گامگر ہماری قسمت یا کچھ ہماری نادانیاں بھی کافی چد تک اس حال میں پہنچانے کا سبب ہیں۔ دین اسلام میں کسی بھی کام میں جبرنہیں ۔ دین اسلام ہی واحد ایسا مذہب ہے کہ جس میں مر د عورت کو مساوی حقوق ہی نہیں بلکہ عورت کو عزت واحترام ہمارے ہی مذہب کی بدولت حاصل ہوئی۔ ہمارامذہب دین اسلام اتنا پیارامذہب ہےکہ کوئی بھی دوسرا مذہب اتنی شاندارخوبیوں سےلبریز نہ ہے نہ ہو سکتاہے ۔ ہمارےپیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی روشنی میں انہوں نے اس اپنے دشمن کا بھی برانہیں کیا رشتوں کی عزت اپناپن چھوٹوں سے پیاروفاسچائی والدین کی اطاعت اور یہ سارے معاملات اس قدرآسان تب ہوگئے کہ نبی پاک نےعملی طور پرہمارے سامنے پیش کیے۔ اگر ہم اپنے مذہب اسلام کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر زندگیوں کو گزاریں تو ناصرف دنیاوی بلکہ اخروی زندگی کی بھی نجات کا ذریعہ بن جائے۔
ہماری زندگی کی الجھنوں اورمشکلوں کی بنیادی وجہ دین سےدوری ہےکوئی بھی ایسامذہب نہیں کہ جس میں زندگی ہے ہر پہلو کے بارے میں رہنمائی کی گئی ہو زند گی کے ہر پہلو دنیا ،میں آنے سے سےپہلے اور قیامت اور پھر اس کے بعد کے تمام معاملات قرآن پاک میں وضاحت کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں، کئی بار سنا گیا ہے کہ جب کوئی زیادہ بری حالت کو پہنچے اور سانس لینا مشکل ہو جائے تو کہتے ہیں کہ تلاوت سنائی جائے اور یہ بات سچ ہے کہ کلام کریم میں شفا ہے ،سکون قلب ہے مگر ہم موت کی آسانی کے لیے سنتے ہیں جبکہ زندگی میں زندگی کے ہر معاملے میں اگراس کو مددگار بنا لیا جائے تو کوئی بھی راستہ مشکل نہیں رہتا کبھی ہم بھٹکتے نہیں۔ نہ ہی نقصان اٹھاتے ہیں بس جب رب کو مددگار مان لیا تو پھر کسی اور کی مدد کی ضرورت بھلا کس کو رہتی ہے ۔
آج کل وطن عزیز ،،ہمارے ملک کےنام کےمعتبرسیاستدانوں کے ہاتھ کٹھ پتلی بناہےسیاست کا بازار ایسے لگا ہےجیسے کوئی مجھلی منڈی ہو ہر کوئی کسی کی ٹانگ کھینچ رہا ہے۔ نفسا نفسی کا یہ دور آج کل زیادہ ہی دیکھا کہ جیسےچھوٹی قیامت برپا ہوگئی ہو خدا نحواستہ۔
ایک بات اورکافی حد تک عقل و فہم کو دنگ کر گئی کہ آپس کی دشمنیوں کوہم آپس میں ہی کیوں نہیں نمٹتے۔ کیوں یہ ہر بارعوام کی زندگیوں عزتوں کو پامال کرتے ہیں۔ یو ٹیوب چینلز کو بند کر دیا گیا اورایک دوسرے کی پارٹی کو بدنام کرنے کی آڑ میں جو جو کسی سے بن پڑا کسی نے بھی کم نہ کیا۔ دکھ مجھے کل کی کچھ ویڈیوز دیکھنے پر ہوا جن میں کچھ خواتین، کچھ لڑکیوں کو بالوں سےکھنچ کر پولیس پکڑ کرلےجارہی تھی اور کوئی خاتون اپنےبیٹےکو زبردستی پولیس کے ہاتھوں مارکھاتے دیکھ کر رو رہی یہ جو کچھ بھی ریکارڈ ہوا اور سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں دیکھا گیا ہو گا ۔
اس سب سے ہمارے ملک اور ہماری قوم کی دنیا بھر کی نظر میں کیا قدررہ گئی ہوگی ۔ سوال یہ ہےکہ آخرایسا کیوں ہے، یہ اپنے مقام سے واقف کیوں نہیں ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ اگر آپ کو عزت دیتا ہے تو آزماتا ہے اور پھراس مقام پر فائز ہو کر آپ کیا کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ بھی سب آزماتا ہےمگر انسان دوسروں پر الزام اور انگلی اٹھانے میں اسقدر مشغول ہو جاتا ہے کہ خود اپنے گریبان میں جھانکنے تک کا موقع نہیں ملتا۔ پاکستان کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اوراس پاک ریاست کو ان آپس کی لڑائیوں کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے کوئی ایک ادارہ ایسا بھی تو ہو کہ اس ہنگامی حالت پہ کٹرول کر سکے کہ دشمن بھی تو اسی تاک میں ہوتا ہے کہ کب کوئی آپسی لڑائی میں کمزور پڑے اور وہ حملہ کر دے ۔
رب تعالٰی ہمیں اپنے اعمال اور عقل اور فہم کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور پاکستان پر اپنا خاص رحم اور کرم فرمائے اور دشمنوں کی چالوں سے مخفوظ رکھے ۔
نوٹ: ایڈیٹر کا بلاگر کےخیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( اداررہ رنگ نو )



































