
عالیہ رؤف
اےمیرے پیارے رب
اےمجھ گناہ گارکےلیےاپنی رحمت کےدر کھلے رکھنے والے رب
مجھےکبھی مایوسیوں کے اندھیرے میں کھونے نہ دینا
یا سمیع اللہ میری دعاؤں کو سننے والے رب
اے میری دعاؤں کو قبولیت بخشنے والے
اے میرے پیارے رب روزمحشر مجھے نبی پاک کی شفاعت عطا کرنے والے رب
میں گروں تو سنبھال لینا
میں بھٹکوں توسیدھا رستہ دکھا دینا
میں کھوجاؤں تو اپنی رحمت کےسائے میں پناہ دے دینا
میں جو بکھروں تومجھے سمیٹ لینا
مجھ سےجانےانجانے ہونےوالے سب گناہوں سےدر گزر فرما دینا
مجھ بےسہارا کوتواپنا آسراعطا کر دینا
میری عبادتوں میں خشوع و خضوع پیدا کر دے
میرے دل کے بیاباں جنگل کو دین وایمان کےسر سبز باغ کی طرح ہرابھرا کر دے۔
میری دھڑکنوں میں اپنی محبت کا نوربھردینا
مجھے ہرشر سےبچا لینا
مجھے ہر خیر عطا کر دینا
میرے سجدوں میں عبادتوں میں سکون قلب عطا کردینا
میرے دل کےآئینےپر لگا ہربرائی کا داغ مٹا دینا
اولاد عطا کی ہےاسے آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دینا
میری اولاد کومیرے لیے صدقہ جاریہ بنا دینا
میرے بچوں کو اے رب کریم
برائی کے شر سےحسد سے اور بری نظرسے بچا لینا
انہیں دنیاوآخرت کی نیکی عطا کر دینا
اے میرے پیارے رب اپنے پیارے اورہمارے پیارے نبی پاک کے وسیلے سے جوتجھ سے دعاییں مانگی انہیں اپنی بارگاہ میں قبول و منظورفرما لینا اورامت محمدیہ کے تمام مسلمانوں کی بخشش فرما دینا (آمین )



































