
عالیہ رؤف
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوبطور قوم کی ایک بہادر بیٹی ہونےپرسلام پیش کرتے ہوئے آج کچھ عافیہ صدیقی جڑے حقائق پرایک سرسری سی نظر ڈالتے
چلیں،جیسا کہ میرے علم میں ہے کہ عافیہ صدیقی کراچی میں پیدا ہوئیں تعلیم کےحصول کے لیے امریکہ گئیں اور پھرتعلیم حاصل کر کے واپس وطن عزیز پہنچیں۔ یہاں انہیں جاب نہیں مل سکی اور واپس امریکہ پہنچیں ۔ وہاں انہوں نے ایک پوسٹ وین لی توان پرکچھ شکوک و شبہات ظاہر ہوئے۔ ایسے میں عافیہ صدیقی وطن واپس آگئیں اور کراچی میں کہیں چھپ کر رہنے لگیں ۔ عافیہ کی شادی امجد خان سے ہوئی پھر ان کی طلاق ہوئی اورپھر ان کی شادی 2003میں عماربلوچ سےہوئی ان کےتین بچے ہیں ایک دن ڈاکٹرعافیہ بچوں کے ہمراہ کرسجی سےراولپنڈی جہازپرروانہ ہوئیں تو انہیں ان کے بچوں سمیت اغواکر لیا گیا ۔
یہاں قابل غوربات تو یہ ہےکہ ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ کوئی بھی آتا ہےاور لوٹ کرلےجاتا ہے اور ہم جواپنے آزاد ملک پر نازکرتے ہیں ۔ ہم ہرگز یہاں مخفوظ نہیں ۔ ہم آزاد ہو کر بھی کیوں ظالموں کے ظلم سہنے پرمجبور ہیں ۔ ہماری ملک و قوم کی بیٹی بہن ماں بغیرکسی جرم کےکسی دوسرے ملک میں قید ہےاوراس کےبچے اوروہ جدائی کے یہ مشکل وقت کس طرح سے کاٹ رہی ہے۔ یہ کون ساقانون ہےکہ کوئی بھی آئے اور ہمارے ہی گھرکو لوٹ کرچلا جائے اوراسکو پوچھنے والا کوئی نہ ہو۔
عافیہ صدیقی پرجو جھوٹے الزامات لگائےگئے ہیں ۔ ان کاکیا ثبوت ہےاورکس بناء پربیرون ملک ہمارے ملک کے اندر آکر ہمارے ہی لوگوں کو اغوا کرتے ہیں۔ ظلم ڈھاتے ہیں اور ہم تماشائی بنے بس دیکھتے ہیں ۔ کیا ہم موت کو بھول گئے ہیں اور ہمارا مذہب اسلام تو ایسا مذہب کے اگرریاست کا کوئی کتا بھی بھوکارہ جائے تو اس پر حکمران سے بازپرس ہوگی ، اس سے جو بھی حکمران ہواعافیہ صدیقی پہ جو بھی الزامات لگائےگئے سب جھوٹے ہیں ۔
یہ حقیقت حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض کویاد رکھتے ہوئےاپنی ذمہ داری نبھائےاوراس معاملے پرسنجیدگی سے غور کرے ۔ مجھے تو اس بات پرحیرت ہے کہ ہمارے ملک کی سائنسدان جوکہ ہمارے ملک و قوم کی ترقی کا باعث بن سکتی تھی اسے ہمارے ہی حکمرانوں کی لاپروائی کی وجہ سے ظلم سہنا پڑرہا ہے۔ یہ زلزلوں کا آنا یہ سیلاب کی تباہ کاریاں یہ موزی بیماریاں کبھی غور کیجیے کسی مظلوم کے دل سے نکلی آہ کہیں برباد نہ کر دے تجھے اے ظالم ۔
ہم فلسطین پہ ظلم کیاروکیں گے۔ ہم کشمیر کے مسئلے پرکیا بحث کریں گے۔ارے ہم تو خودمفلوج ہیں اور اپنےضمیرکوغفلت کے اندھیروں میں جھونک بیٹھےہیں۔ اسی لیے تو احساس سےعاری ہیں ،فکرتو بس اس بات کی ہے کہ آخر کب تک کرے گا کوئی اور بھرے گا کوئی اور ؟؟؟؟؟؟؟؟اس حشر نےکھینچا ہے کچھ ایسا نفسانفسی کا منظر کہ لگ کردل کی دیواروں کے گلے خاکسار رویا میں زار زار ۔



































