
رپورٹ: صائمہ معید
قرآن ہاؤس بہاولپورمیں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کےتحت اجتماع ارکان ،امیدواران اورعیدملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سےفوزیہ اسحاق نےکیا ،ناظمہ ضلع عظمٰی نعیم نے سورہ توبہ پرتذکیری گفتگو کرتےہوئےغزوہ تبوک کاواقعہ یا دلایا ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی دستک مہم بھی ہمیں دعوت دیتی ہے کہ ہم سستی اورگرمی کو بھلا کر مسلسل محنت اورہمت کےساتھ اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔انہوں نے اس سلسلے میں آپا حمیدہ بیگم کی بھی مثال دی ۔
انہوں نےروشن آبگینے کے مطالعہ کا مشورہ دیا اورمختلف مثالوں کے ذریعے کام کی اہمیت کو واضح کیا۔
نائب ناظمہ ضلع عابدہ لطیف نے دستک مہم پہ تفصیلی بریفننگ دی۔
انتخابی سائنس کےموضوع صوبائی سیاسی سیل کی نگران ڈاکٹرثمینہ روحی نےانتخابی جدوجہد اوراس کےکام کوتفصیل سے سمجھایا۔ کمپیئرنگ کی ذمہ داری ناظمہ پی پی 254 حمیرااسلم نے بڑ ےخوبصورت انداز میں ادا کی۔
ناظمہ ضلع کی جانب سے خصوصی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔آخر میں عید ملن پارٹی ہوئی۔ عید ملن کے لئےسٹیج کو بڑے دلکش اندازمیں سجایا گیا تھا۔
پی پی 253 کی ناظمہ صائمہ معید نےضلعی نظم کی اراکین ،دونوں پی پی نظم کی اراکین، الخدمت کے نظم اوربزرگ اراکین کوعید ملن پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کے گجرے پہنائے گئے۔ماحول کو خوبصورت بنانے کے لیے مہندی لگانے کا مقابلہ کروایا گیا اورشرکاء سے ہلکے پھلکے انداز میں سوال پوچھے گئےاورصحیح جواب دینے پرچاکلیٹ کے تحائف دیئے گئے ۔
پارٹی میں تمام بہنوں کی خلوص سےبنی ہوئی مختلف ڈشیں شامل تھیں۔
ناظمات پی پی 253 اور 254 کی طرف سے خوبصورت سرپرائزکے طور پر چوڑیوں کا تحفہ تمام شرکاءمیں تقسیم کیا گیا۔چوڑیوں کے خوبصورت رنگ تحریک کی نمائندگی کررہےتھے یوں جیسےجماعت کی دعوت دیتے ہوئے جماعت سے یکجہتی کا اظہارکر رہے ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




































