
صبا احمد
یوم تکبیرہمارے لیےیوم تشکرہے،اس دن پاکستان ایٹمی قوت بنا۔بڑی سپرپاورز کی فہرست میں شامل ہوا۔ اس کو پہلی اسلامی ایٹمی ریاست
بننےکا اعزازحاصل ہوا۔اس کا ساراکرٖیڈیٹ ممتازایٹمی سائنسدان ڈاکٹرالقدیرکوجاتاہےجن کی ان تھک محنت اورکوششوں سے پاکستان ایٹمی قوت بن کر دنیا کے سامنے آیا ۔
ہم نےبڑی مشکلات کا سامنا کیا۔ امریکہ اور دوسرے ممالک نےہماری امداد روک لی اورایف سیکسٹین کی سپلائی روک دی اورکہا گیاکہ تھرڈ ورلڈ کنٹری ہوکر پاکستان نےکیسےایٹم بم بنایا ساری دنیا کی طرح بھارت کو بھی بہت تشویش اور پریشانی لاحق تھی کیونکہ وہ پہلےجوہری توانائی میں خود کفیل ہوچکا تھا۔ سب سپرپاورزنے واویلا کیا۔ تب سے ہی مغربی دنیا پاکستان کے ساتھ نارواسلوک کررہی ہے، مگر اللہ تعالیٰ کا شکرکے ہے کہ اس نے ہمیں اس نعمت سےنوازا۔ بے شک ملک وقوم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےمگر اب جوہری طاقت کوحاصل کرنے کے بعد پاکستان کا وجود پوری دنیا کوکھٹکتا ہے۔ ہماری جوہری تنصیبات کی کھوج لگا کرہم سے یہ طاقت چھینےکی بھر پور کوشش ہورہی ہےمگر اللہ تعالیٰ کے ساتھ اور کرم سےہم یہ اپنی طاقت برقراررکھیں گے۔ انشاء اللہ العزیزپوری قوم اس پر فخر اورشکر کرتی ہے۔
بھارت ازل سےپاکستان کادشمن ہے تاہم یہ اب ہم پرحملہ کرنےسے گھبراتا ہے۔ پوری دنیا کی طرح اس پر بھی ہمارےاسلامی اورایٹمی طاقت ہونے کا رعب ودبدہ ہے۔ بے شک ہمارا ملک معاشی طور کمزور ہےمگر ایٹمی قوت بننےکے وقت ہمارے سائنسدانوں،فوج اورتمام سیاسی جماعتوں نےساتھ دیا ۔
ہم نے آزادی بڑی مشکل سےقائداعظم کی تدبراورحکمت سےحاصل کیا ۔اسی طرح اس خطے میں ہمارے وجودکوقائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک کو اب سیاسی ومعاشی بحران سے نکالا جائے ۔




































