یوم تکبیر کی پکار

مریم زبیر/بدوملہی

 ارشاد الہٰی ہے:اور تم لوگ جہاں تک تمہارا بس چلے زیادہ سے زیادہ طاقت اورتیار بندھےرہنے والے گھوڑے ان کے مقابلہ کےلیے تیاررکھو تاکہ

اس کے ذریعے سےاللہ کے اوراپنے دشمنوں کو ان دوسرےاعدا کوخوفزدہ کرسکو جنہیں تم نہیں جانتےمگر اللہ جانتا ہے" یعنی تمہارے پاس بہترین سامان جنگ اور ایک بےباک و نڈر فوج ہروقت تیار ہے،رہنی چاہیے تاکہ اللہ کے دشمنوں کے دلوں میں تمہارا خوف ہو اور وہ تمہیں ترنوالہ نہ سمجھ بیٹھیں اورایک مقصد یہ بھی ہے کہ خدا کی زمین سے فتنوں کی سرکوبی کر کے نظامِ الہٰی کا نفاذ کیا جاسکے۔

اے پاکستانیویاد کرو وہ وقت تمہارے پاس اسلحہ کی کمی تھی، زمین میں تم کو بےزورسمجھاجاتا تھا'تم ڈرتےرہتےتھےکہ دشمن تم کومٹانا دیں۔ پھراللہ نے تمہاری مدد کی اورتم دشمن کے دلوں میں خوف پیدا کرنےکےلیے جوہری توانائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

باوقارقوموں کی زندگی میں کچھ لمحات اتنےمنفرد اور قیمتی ہوتے ہیں کہ ان لمحوں کی اہمیت کا مقابلہ نہیں کیاجاسکتا یہ وہ لمحات ہوتے ہیں جب کوئی قوم اپنےلیےعزت و وقار کاراستہ منتخب کرتی ہے، 28 مئی 1998 کا دن ہماری قومی تاریخ کا وہ یادگار لمحہ ہےجس نے پوری دنیا میں پاکستان اور عالم اسلام کا سر احساس تفاخرسے بلند کر دیا۔ یہ وہ دن ہے جب پاکستان کے مایہ نازسائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے ساتھیوں نے پوری دل جمعی اور یکسوئی کےساتھ اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز کو ایٹمی طاقت بنا دیا اور خطے میں بھارتی بالادستی کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ذوالفقارعلی بھٹو کاعزم تھا کہ  "ہم گھاس کھا لیں گے لیکن ایٹم بم ضروربنائیں گے۔

 چنانچہ طاغوتی طاقتوں کی طرف سےغلطیوں کےباوجود پاکستان اورایٹمی طاقت بنانےکا کام جاری رکھا گیا اورالحمدللہ اللہ رب العزت کے بے پایاں کرم اوراہل پاکستان کے نہ بکنے اورنہ ہی جھکنے کےعہد کی بدولت یہ مبارک کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔ 28 مئی کا وہ دن جب چاغی کا پہاڑ کامیاب ایٹمی دھماکوں کے ساتھ نعرہ تکبیر کی فلک شگاف صداؤں سے گونج اٹھا۔ وہیں دشمن اپنے مذموم مقاصد پورے نہ ہونے پر تلملا اٹھا۔ اس عظیم الشان کامیابی نےنہ صرف پاک وطن کو ناقابل تسخیر بنا دیا بلکہ افواجِ پاکستان کے مورال کو بھی بلند کردیا۔

لہو میں بھیگے تمام موسم گواہی دیں گے کہ تم کھڑے تھے

 وفا کے رستے کا ہرمسافر گواہی دے گا کہ تم کھڑے تھے

 یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہےکہ ہم جب کچھ کرنےکی ٹھان لیتے ہیں توطاغوتی قوتوں کی دھمکیوں سےگھبراتےنہیں بلکہ کرگزرتےہیں۔ ہم توعزم وہمت کےاس عظیم الشان قافلے کےوارث ہیں جوپیٹ پرپتھرباندھ کردشمن کےناپاک عزائم کوخاک میں ملانےکی طاقت رکھتے ہیں۔آج بحثیت قوم ہمیں عہد کرناہوگا کہ چاہےہمارے ہاتھوں پر چھالے پڑ جائیں۔ ہمارے بدن زخموں سے چور ہو جائیں ہممیں مہنگائی ،بے روزگاری، کرپشن جیسے مسائل کے بوجھ تلے دبا دیا جائے،ہم اپنی ایٹمی طاقت کسی صورت صورت دشمن کے حوالے نہیں کریں گے اورافواج پاکستان کے شانہ بشانہ  ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا ئیں گے۔ انشاءاللہ عزوجل ہمیں نہ  ڈرنے والے نہ جھکنے والے' نیک صالح ایماندارحکمرانوں سےنوازے جو پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنا سکیں اور ہمارے ایٹمی پلانٹ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

 وطن عزیز میں موجود بعض دشمن قوتیں ملکی دفاع کےلئےمختص  کی جانےوالی رقم کو تنقید کی نگاہ سےدیکھتی ہیں اور واویلا کیا جاتاہے کہ ہم تو پرامن لوگ ہیں ہمارا اسلحے سے کیا کام تو بے شک ہم بھی امن چاہتے ہیں لیکن اس لئے نہیں کہ ہم کمزور ہیں بلکہ اس لیےکہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کیا جا سکے مگر جب امن کے حصول کے لیے اور فساد کی بیج کنی کے لیے جنگ نا گزیر ہو جائے۔ تو ایک دفاع اسلام کی خاطر اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے نشانوں پر نگاہ بھی رکھتے ہیں اور گھوڑوں کو سدھا کر رکھتے ہیں اور جب دھرتی ماں پکار رہی ہو تو

ہلکے ہو یا بوجھل نکلو حکم الہیٰ جاری ہے ۔ 

 

 

نوٹ : ایڈیٹرکا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر توہین رسالت مواد شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک خبر ایجنسی )اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت مواد شیئر کرنے پر خاتون شگفتہ کرن کو سزائے موت کا

... مزید پڑھیے

 نبی پاک( ص) نے پہلی رفاہی اور فلاحی ریاست قائم کی: پروفیسر زاہد علی زاہدی

کراچی (نمائندہ رنگ نو )شوریٰ ہمدرد کراچی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں مسلم حکمرانی کے راہنما اصول‘‘

... مزید پڑھیے

ظفر اکیڈمی گورنمنٹ اسکول کراچی میں یوم دفاع کی شاندار تقریب

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اورغازیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا بھرپور

... مزید پڑھیے

تعلیم

اسلام ٓباد: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پرفارمنس انڈکس 2023ءکی رپورٹ جاری کردی (تعلیم)

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پرفارمنس انڈکس 2023ءکی رپورٹ جاری کردی گئی ۔

... مزید پڑھیے

موسمی حالات کے سبب سندھ کے تعلیمی ادارے14اگست تک بند،نوٹیفکیشن جاری (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک ) محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔وزیر تعلیم

... مزید پڑھیے

کراچی میٹرک بور ڈنے سالانہ عملی پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 6جون سے 16

... مزید پڑھیے

کھیل

کھیلوں کی تعلیم کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے،جلال الدین مہر

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )ٹی کے کوچنگ ایسوسی ایشن نے سندھ تائیکوانڈو کی زیر نگرانی  سرٹیفائیڈ کوچنگ کورس اور سیمینار کا انعقاد کیا

... مزید پڑھیے

کسٹمز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کسٹم کلب نے جیت لیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو )کسٹم انفورسمینٹ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والا انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کسٹم

... مزید پڑھیے

کسٹم انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ملیر کامیاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کسٹم انفورسمینٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ 2024 کے ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ۔۔ہاکی

... مزید پڑھیے

تجارت

ستمبر میں مہنگائی کم ہو کر 9 سے 10 فیصد رہنے کی توقع ہے: وزارت خزانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگست میں مہنگائی 9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنےکا امکان ہے، جبکہ

... مزید پڑھیے

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ،دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن

 لاہور ( ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور ز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے دی

... مزید پڑھیے

کے الیکٹرک نے پھر نیپرا میں بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے شہریوں پر بجلی کی قیمت میں اضافے کی شکل میں ایک اور بم گرانے کی تیار کر لی ہے ۔

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

حزب اللہ اور حماس کی کارروائیاں ،14اسرائیلی فوجی ہلاک ،بھاری نقصان

غزہ ( خبر ایجنسی،فوٹوفائل)حماس اورحزب اللہ کی کارروائیوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے،حماس کےعسکری ونگ القسام غزہ کے

... مزید پڑھیے

بھارتی انتخابات :حکمران جماعت بی جے پی 293، کانگریس و اتحادیوں کی232نشستیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل)بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ہیما مالنی، شتروگن سنہا، راج ببر، کنگنا رناوٹ اور یوسف پٹھان

... مزید پڑھیے

امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ /رام اللہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بتا دی

لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ زینب شبیرنے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنےکی وجہ بتا دی ہے ۔

... مزید پڑھیے

اداکارہ ماہرہ خان نے بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کر دی

کراچی (شوبز ڈیسک ) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ خوبصورت و یادگار تصویر شیئر کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ

... مزید پڑھیے

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس‘ شریک ملزم کی ضمانت خارج

لاہور ( شوبز ڈیسک ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں آمنہ عروج کے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

ماں تیرا جیسا کوئی نہیں (افروز عنایت)

افروز عنایت

ماسی زلیخا   پہلے ناشتہ کرلو پھر باقی کا کام کرلینا ۔

ماسی زلیخا نے ناشتے میں  شیر خورمہ دیکھا تو اس کے منہ میں  پانی  اگیا لیکن اس نے صرف ایک چمچ کھاکر  چائے پی لی۔

... مزید پڑھیے

معصوم سوال (ثمین سجاد)

ثمین سجاد

"امی یہ آواز کیسی ہے؟؟؟ "احد نے دعا مانگتی امی سے پوچھا۔ "بیٹا آپ بھی دعا کرو ۔اللہ ہماری حفاظت کرے" امی نے روتے ہوئے جواب دیا۔ "پر امی اللہ

... مزید پڑھیے

جب کوئی چلا جاتا ہے (نبیلہ شہزاد)

نبیلہ شہزاد

بچپن کا ایک واقعہ اکثریاد آتا ہےکہ ہمارے ہمسائے میں فوتگی ہو گئی۔ میں اورمیرا بھائی اپنے گھر کے بیرونی دروازے کے پاس کھڑے ہوکران کے گھر

... مزید پڑھیے