
صبا احمد
(سورۃ ص آیت ۱ ) قسم ہے قرآن مجید کی جوسراسر نصیحت وموعظت ہے
(سورۃ الزمرآیت ۱)یہ کتاب قرآن مجید عزیزاورحکیم اللہ تعالی کی طرف سےنازل کی گئی ہے ۔ پس تم اللہ ہی کی عبادت کرو ۔
ناموس قرآن و نبی صہ پرہر مسلمان قربان ۔ ان کی عظمت و حرمت ہم پرلازم ہے۔ یہ ہمارا دستورآئین مکمل ضابطہ حیات ہے ۔یہ آخری الہامی کتاب ہمارے آخری پیغمبرحضرت محمد صہ پرنازل ہوئی اس کی حرمت کے لیے مسلمان کٹنےمرنےکو تیار ہے۔اس جیسی بلیغ کتاب کوئی اورہوہی نہیں سکتی جو اس کی حکایت کوپہچان لیتا ہے اور راہ راست پرہے اوراس حقانیت سےانکار نہیں کرتا اوراس پرایمان لے آتا ہے ۔
حج سےپہلےسویڈن کی قبیح فطرت انسان نےاسےنذرآتش کیاہے قرآن آسمانی والہامی کتاب اللہ سبحان تعالی کی طرف سےنازل کردہ جامع شریعت ہے۔ دوسرے مذاہب کے لوگ جب قرآن کوپڑھتےہیں اس کی جامعیت ،حقیقت زبان وبیاں سچائی کی اہمیت کو پہچان جاتےہیں تو ہدایت پانے سے ڈرتے ہیں، تو پھر اس کی حاکمیت کوجھٹلانےکے لیے اس بےحرمتی کرتے ہیں ۔اپنے خوف کو جھٹلاتےہیں دین اسلام کی سچائی ،اللہ تعالی کی واحدانیت کےاقرارکےخوف سے اپنے باطل ہونے کی وجہ سےاظہار رائے کی جھوٹی گواہی کاسہارا لیتے ہیں اورباطل قوتوں اورحکومتوں نے اپنے من چاہے قوانین ان کی حمایت میں بنائے ہیں ۔عدالتوں میں سچائی و انصاف عدل پرہونا چاہیے ۔کبھی مسلمان کسی کےدین وکتاب پراعتراض نہیں کرتا یہاں تک کہ ہندوؤں کی گیتا اوروید پر بھی ۔باقی تین الہامی کتابوں پربھی مسلمان ایمان رکھتے ہیں ۔ اس کائنات ودنیا کوبنانے والا ایک ہی اللہ ہے۔اس نے مختلف رنگ ونسل کے لوگ اور خطے بنائے اپنی قدرت دکھانے کو ۔
سویڈن فرانس اورجرمنی میں توہین رسالت وقرآن غیر مسلم کی عادت بن گئی ہے۔ہم 56مسلم ممالک ہیں مگر ہم میں اتفاق کی کمی ہے۔۱۴۰۰سوسال پہلے نبی صہ نےقرآن کو جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ اس کوحفظ کیا ۔اس پرعمل کرکے شریعت مکمل کی ۔
اور آج آپ صہ دنیا کی ۱۰۱ شخصیات پرلکھی گئی کتاب میں پہلےنمبرپرہیں ۔انصاف شجاعت ،شرافت ،اخلاقیات اورانسانیت کا درس دینے والی کتاب کو کوعزت وتکریم دے کرہی دنیا میں فلاح حاصل کی جا سکتی ہے ۔ سویڈن کے وزیراعظم جب روس گئے انہیں قرآن مجید دیا گیا۔انہوں نے اسے سینے سے لگایا ۔
روس نےقانون پاس کیا گیا کہ کسی مذہبی کتاب کی بےحرمتی نہیں کی جائےگی۔قابل تعریف ہے ان کا قانون جو مسلم نہیں کرواسکے، اللہ تعالی نے اپنے گھر کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہےتو اپنی کتاب کی حفاظت بھی کافرسے کروائی ۔ یہ اللہ سبحان تعالیٰ کی حاکمیت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ۔





































