
صبا احمد
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پربھارت کی ایک ریل وائرل ہورہی ہے جس میں ایک
ڈاکٹرسلم لڑکی اپنا اپا ئنٹمنٹ وصول کر رہی ہے ۔ بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جو اس کو ڈگری دے رہا ہے ،اس نے ڈگری لینے والی ڈاکٹر لڑکی کا حجاب چہرے سے ہٹایا ۔یہ بہت ناگوار لگ رہا ہے ۔تمام مسلم عورتوں کے لیے یہ دل خراش واقعہ ہے ۔ ہر معاشرے میں عورت شرم و حیا کا پیکر ہے اور رہے گی ۔حجاب اس کا بنیادی حق ہے سر سے پاؤں تک ،چاہے وہ عبایا ہو لباس ہو یا ساڑھی ہو ۔کسی کو اس حوالے سے دست درازی کی اجازت نہیں ،نہ ہی کوئی مذہب اس کی اجازت دیتا ۔
ڈاکٹر ایک مسیحا ہے ایک سفیر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہووہ ہر مریض کا بلاتفریق علاج کرتا ہے ،اسی لیے اسے مسیحا کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹر کسی بھی صنف میں ہو مذہب سے بالاتر ہو کر دن رات خدمت کرتا ہے ، ہندو وزیر نے اس مسلم نوجوان ڈاکٹر کا نقاب کھینچ کر اس کی تحقیر کی ہے ۔ یہ دشمنان اسلام ہیں ،اسرائیل کے آلہ کار اور پیروکار ہیں ۔ یہ ہمیشہ اس تگ و دو میں رہتے ہیں تاکہ مغربی دنیا کی انہیں قربت ملے ۔ پاکستان سے معرکہ بنیان مرصوص میں شکست کے بعد یہ باؤلے کتے کی طرح دنیا میں تنہا اور شرمندہ پھر رہے ہیں ۔
بھارت ہمیشہ مسلمانوں سے ناانصافیاں کرتا آیا ہے ، کبھی عورت پر وار کرتا ہے کبھی حجاب پر ۔اسکولوں میں یونیورسٹیز میں بھی یہ حجاب پر پابندیاں لگانے کے درپے رہتے ہیں تاکہ مسلم لڑکیاں علم حاصل نہ کر سکیں ،دوسرا ان سے کسی طرح حجاب جو ان کی پہچان ہے اور ایمان کا حصہ ہے ا س سے محروم کیا جا سکے ۔
تمام مسلم ممالک کو بھارتی وزیر اعلی کے اس عمل کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے ،اس کی مذمت کرنی چاہیے اور ہم تمام عورتیں وزیر اعظم پاکستان سے سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ بھارت کے وزیر ا علی اس بھونڈی حرکت بھارتی وزیر اعظم سے انہیں ہٹانے کی اپیل کریں اور دنیائے اسلام سے معافی مانگیں پر انہیں مجبور کریں تاکہ وہ اقلیتوں کے خلاف کبھی اس قسم کی حرکت نہ کریں ،نہ ہے ان کے حقوق کی خلاف ورزی کے مرتب ہوں ۔
حجاب اور شرم و حیا تو ہندو معاشرت کا بھی حصہ ہے ،ان کا معاشرہ تو وہ معاشرہ ہے جہاں بہو بھی سسر سے پردہ کرتی تھی ،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ اپنے مشترکہ مفادات کیلئے متحد ہو جائے اور دنیا میں کہیں بھی اس طرح کی شرمناک حرکت ہو یا کسی مسلم پر ظلم ہو تو اس کیخلاف بھرپور آواز بلند کی جائے ۔



































