
سیدہ ثمینہ گل
امریکہ میں خواتین نےاپنی تنخواہ کےمسائل کےمتعلق احتجاج کیا لیکن ان کےاس احتجاج کو گھڑسواردستوں کے ذریعے کچل دیا گیا ۔
پھر 1908 میں امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی نےخواتین کے مسائل کے حل کے لئے "ومین نیشنل کمیشن" بنایا اوراس طرح بڑی جہدوجہد کے بعد فروری کی آخری تاریخ کو خواتین کے عالمی دن کے طور پرمنایا جانےلگا ۔
عالمی یوم خواتین سب سے پہلے 28فروری 1909 میں امریکہ میں منایا گیا ۔پہلی عالمی خواتین کانفرنس 1910 میں کوپن ہیگن میں منعقد ہوئی ۔8مارچ 1913 میں یورپ بھرمیں خواتین نے ریلیاں نکالیں اور پروگرام منعقد کئے ۔ اور اب برسوں سے 8 مارچ کو عالمی سطح پر یوم خواتینِ منایا جاتا ہے ۔
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کسی دن کو کسی کےنام سےمنالینا کیااس کےتمام حقوق ادا کرتا ہے ؟
جیسا کہ آج کے دور میں سب کے دن منائےجاتے ہیں جیسےفادرڈے، مدرڈے اور ٹیچر ڈے وغیرہ وغیرہ جبکہ یہ وہ رشتے ہیں جن کی اہمیت ہروقت اپنے کسی نہ کسی حقوق کی متقاضی ہے۔
اسلام نےعورت کوجوحقوق دیے ہیں وہ کسی مذہب اورمعاشرے نےنہیں دیے۔حقوق کےاعتبار سےمرداورعورت کے ایک جیسے حقوق ہیں ۔سورہ النساء آیت 34 میں اللّٰہ فرماتے ہیں "عورت کےلئے بھی معروف طریقے پرویسے ہی حقوق ہیں جیسے مردوں پر ہیں ،البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے ۔"کیونکہ مرد کوعورت کا قوام بنایا گیا ہے،یعنی مرد عورت پراپنا مال خرچ کرتے ہیں ۔
قرآن کےبیان کےمطابق خاندانی زندگی کا نظام اس طرح چلےکہ شوہر کی حیثیت قوام کی ہو۔عورت پرکسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالا گیا ۔ گھریلونظم ونسق اورمعیشت کی فراہمی کام اورنظام معاشرت مردوں کے سرڈال دیا گیا ہے۔
عورت کی ترقی کارازخاندان کے استحکام اور اس کے ساتھ وابستگی میں پنہاں ہے۔مغرب اس رازکو اپنے خاندانی نظام کےٹوٹ پھوٹ کربکھر جانے کے بعد جان گیا ہے۔یورپ میں عورتیں بہت قابل رحم حالت میں ہیں ۔گھر کے ساتھ ساتھ دفتروں میں بھی کام کرتی ہیں اورمرد دفاتر سے آکر کوئی کام نہیں کرتے چونکہ ان کے خاندان کا شیرازہ بکھر چکا ہے،وہ ہمارے خاندانی نظام کوتباہ کردینے کے درپے ہیں ۔
عورتیں اپنے حقوق کی بات تو کرتی ہیں لیکن اپنےفرائض بھول جاتی ہیں ۔ جب وہ اپنےفرائض ادا کریں گی توان کے حقوق ان کو خودبخود مل جائیں گے ۔اپنے بچوں کوسکول کالج اوراکیڈمیز بھیج کرمائیں بری ذمہ نہیں ہو سکتیں کیونکہ اللّٰہ نے ان سے ان کے بچوں کے بارے میں پوچھنا ہےکہ ان کی تربیت کا حق ادا کیا یا نہیں کیا۔
اپنی اولاد کی بہترین تربیت کریں اوران کو بہترین انسان ، بہترین مسلمان بنائیں گی تومعاشرہ خود ہی اچھا ہوجائےگا ۔ایک بہترین عورت کی بہترین تربیت سے خاندان مستحکم ہوتا ہےاورخاندان کے مستحکم ہونے سےایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔
اس لئےعورتیں اپنی دینی اوردنیاوی ساری ذمہ داریاں احسن طریقے سےادا کریں تاکہ عورتیں محفوظ ہوں۔ عورتیں محفوظ ہوں گی تو خاندان مضبوط ہوں گے اور پھر معاشرہ مستحکم ہوگا ۔
ثمین



































