مادرعلمی میں شرمناک کھیل

انیلاکوثر

یہ شہادت گہ الفت میں قدم رکھنا ہے

لوگ اسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا

اسلامیہ یونیورسٹی کا جو ابھی حال ہی میں ایک سکینڈل سامنے آیا ہےبہت ہی افسوسناک مقام ہےبلکہ کسی بھی صاحب عزت شخص کا اس معاملے میں سن

لیناہی سرشرم سے جھکا دیتا ہے۔  ہماری علمی درس گاہیں جن کومادر علمی کہا جاتا ہے جوآنے والی نسلوں کو پروان چڑھاتی ہیں اور یونیورسٹی وہ لیول جہاں پہ ایجوکیشن کےدرجات ختم ہو جاتے ہیں اورہر کوئی سمجھ  بوجھ اور عقلمندی کے اعلیٰ درجے پر براجمان ہوتا ہے ۔ اپنی عملی زندگی میں قدم رکھ رہا ہوتا ہے ، وہاں یہ نادانی ،یہ سیاست ،یہ بدتمیزی یہ بے شرمی کی ساری حدود کا پار کرجانا بے انتہائی قابل افسوس، قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔  ابھی چند دن پہلے ڈاکٹرعمرعادل صاحب کا انٹرویو آرہا تھا ایک نجی چینل پر انہوں نے اس اسکنڈل پربڑے ہی غم وغصے کا اظہار کیا اورکہا کہ وزیرتعلیم صاحب کو تو مرجاناچاہیے اورمیں کہوں گی کہ صرف وزیر تعلیم کو نہیں ہر اس شخص کو جس کے ذمےیہ ریاست ہے، یہ شعبہ ہے ۔

 یہ یونیورسٹی ہے۔یونیورسٹی کے اندر جو تمام پروفیسرزہیں وہ سب  اپنے سٹوڈنٹس کو کیا سکھانے آئے ہیں کہ اتنا آسان ہے، انتہائی گھٹیا لیول کا سودا کر کےعلم کی ڈگریاں دی جارہی ہیں تووہ علم آنے والے وقت میں نئی نسلوں میں کس لحاظ سے منتقل ہوگا۔  بالفرض یہ سکینڈل نہ بھی سامنے آتا سب کچھ چپ چاپ  ہورہا ہوتا تو بھی کیا اداروں کا یہ کام ہے اساتذہ کا یہ کام ہوتا ہے ٓ۔ یہ کس قسم کا علم بانٹا جا رہا ہے۔اس یونیورسٹی کے وی سی صاحب پرساری ذمہ داری  عائد ہوتی ہے۔  وہ قابل گرفت ہیں ۔ اس وقت یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ان کے زیر نگرانی چلنے والا ادارہ اتنی زیادہ کرپشن میں ملوث ہےاور برائیوں میں مبتلا ۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ رات کے وقت بھیس بدل کر اپنے علاقے میں گشت کیا کرتے تھے کہ کہیں کوئی کرپشن تونہیں ہورہی کہیں کوئی حق تلفی تونہیں ہورہی ، کہیں کوئی ایسی غلطی مجھ سےتو نہیں ہو رہی جس کی قیامت کے دن مجھ سے پوچھ گچھ ہو ۔ کیا یہ باتیں ہمارے ون اورٹو کےسلیبس میں ہی شامل کرنے کے لیے تھیں ۔ ان کا ہماری عملی زندگی سے کوئی تعلق نہیں اور یہ سارا معاملہ ہم ایک طرف رکھ دیں ہماری وہ بیٹیاں جو یہاں علم حاصل کرنےآئی ہیں جنہوں نے گھرآباد کرنے تھے ،نئی نسل پروان چڑھانی تھی وہ اتنی آسانی سےبک گئیں اگروہ اپنی عزت کے بدلے میں یہ کاغذ کا ٹکڑاجسے ڈگری کہاجا رہا ہے،حاصل کرنا چاہ رہی تھیں تو انہوں نے کوئی علم حاصل نہیں  کیا ،وہ اپنے بچوں کو کیا سکھائیں گی ۔

اپنے بچوں کو کیسے پالیں گی بلیک میل کرنا یہ لفظ کہناآسان ہےان کے لیے تو سب سے پہلا آپشن یہ ہونا چاہیے تھا کہ وہ ایجوکیشن چھوڑ کر چلی جاتیں وہ ماسٹرز کی ڈگری پر لعنت بھیج دیتیں ،اپنے گلے میں برائی کا طوق نہ ڈالتیں ۔اپنی عزت داؤ پر نہ لگاتیں ۔

گھناونے کاروبار میں یونیورسٹی کےاساتذہ شامل ہیں، سٹوڈنٹس شامل  ہیں ، ان کا انتظامی عملہ یا کوئی سیاسی پارٹی شامل ہے اس کو منظر عام پر لایا جانا چاہیے تاکہ پتا چل سے کے مادرعلمی اور اس کے مستقبل سے کون کھلواڑ کررہا ہے اوران ذمہ داروں کو جو ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ اس کا ذمہ دار ہے  سب کو پھانسی پہ لٹکانا چاہیےتاکہ ائندہ دوبارہ کسی کو اس حرکت کی جرات نہ ہو ۔

 

ایک دفعہ رات کے وقت  ایک عورت سفر کررہی تھی حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےسوال کیا کہ تم اکیلی سفرکررہی ہو کیا تمہیں ڈر نہیں لگتا تو اس عورت نے جواب دیا کہ یا تو تم خود ہی عمر ہو یا پھرعمر کی وفات ہو گئی ہےجو عام کسی بندے کی  یہ جرات کے مجھے روک کر مجھ  سے بات کر رہا ہے۔ اپنے آپ کو تعلیم یافتہ کہنا سب غلط ،سب جھوٹ اور یہ اہل جامعہ نے تو جہالت کی انتہا کر دی ہے۔

اس واقعے نے تو ان کا سر بھی شرم سے جھکا دیا جنہوں نے 20 ،25 سال پہلے اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی ۔ ان کے لیے یہ عزت کا مقام تھا ۔اپنا گھر،اپنا شہر، اپنا ہائی سکول، ڈگری کالج اوراس کے بعد یہ یونیورسٹی سب کو ایسے ہی عزیز ہوتی ہے،جیسے اپنا آبائی علاقہ جیسے لڑکی کو اپنا والدین کا گھرپیاراہوتا ہے ۔ یہ ساری دنیا ایک طرف اور والدین کا گھر چاہے کسی پسماندہ علاقے کا کوئی چھوٹا سا گاؤں  میں بھی ہوتو وہ اس لڑکی کے لیے پہلےنمبرپرہوتا ہےتو ہماری یونیورسٹی کا ذکراتنے گھٹیا انداز سے کیا گیا یا اتنے گھٹیا لوگوں کے حوالے سے اس کا ہمیں  بہت افسوس اور بہت دکھ ہے۔

کاٹ دو انگلیاں توڑ ڈالو قلم

شہر بےنورمیں جبر کا دور ہے

کیا چراغاں کریں گےاندھیروں میں ہم

آندھیوں کا جہاں میں بڑا زور ہے

ظلمتیں بڑھ گئیں یہاں کس قدر

ہر طرف چیختی رات کا شور ہے

پتلیوں کی طرح ناچتے ہیں سبھی

وقت کے ہاتھ میں وقت کی ڈور ہے

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو)

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے