
خالدہ خرم
ہرسال کروڑوں مسلمان اور شعیہ اپنےرنج وغم کا اظہار کرتےہیں لیکن اس غم کا مقصد بہت کم لوگ سمجھتے ہیں، جو جا نتے ہیں
کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نےیہ عظیم شہادت اور قربانی دی نہ صرف اپنی بلکہ اپنے پورے خاند ان کی وہ تخت و تاج کیلئےنہیں تھی بلکہ اسلامی معاشرے ،اسلامی ریاست اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور اللہ کی زمین پراللہ تعالیٰ کا نظام قائم کرنے کیلئے تھی ۔
تاریخ اس بات کی شاہد ہے اس نظام کو قائم کرنےکیلئے ہر مسلمان کا فرض ہے، حق بھی اور یہی معاملات آج بھی ہیں . آج بھی ظالموں کا مقابلہ اللہ کے بندے کررہے ہیں ،یہ دن ہمارے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ،اس دن کے احترام کے ساتھ ساتھ دعا اور عبادت بھی ضروری ہے کیونکہ یہ معر کہ ایک سیاسی کام نہیں بلکہ سراسر دینی کام ہے ۔




































